Jannati Mehal Ka Soda
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Jannati Mehal Ka Soda | جنتی محل کا سودا

    Shan e Auliya Hadees e Rasool Ki Roshni Mein

    جنتی محل کا سودا
                
    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط جنّتی محل کا سودا (1) شیطان لاکھ سُستی دلائے تحریری بیان کا یہ رسالہ (50صَفحَات ) اوّل تا آخر پڑھ لیجئے۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ فکرِآخرت نصیب ہو گی۔

    دُرُود شریف کی فضیلت

    مالکِ خلد و کوثر، شاہِ بحر وبر، مدینے کے تاجور، انبیاء کے سَروَر، رسولوں کے افسر، رسولِ انور، محبوبِ داوَرعَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کافرمانِ بخشش نشان ہے: ’’ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کی خاطر آپس میں مَحَبَّت رکھنے والے جب باہَم ملیں اور مُصافَحَہ کریں اور نبی ( صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم) پر دُرُودِ پاک بھیجیں تو اُن کے جُدا ہونے سے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گُناہ بخْش دئیےجاتے ہیں ۔ ‘‘ (مسند ابی یعلٰی ، ج۳، ص۹۵، حدیث۲۹۵۱ دارالکتب العلمیہ بیروت ) صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد حضرتِ سَیِّدُنَامالِک بن دِینار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّار ایک بار بصرہ کے ایک مَحَلّے میں ایک زیرِ تعمیر عالیشان محل کے اندر داخِل ہوئے، کیا دیکھتے ہیں کہ ایک حَسین نوجوان مزدوروں ، مستریوں اور کام کرنے والوں کو بڑے اِنہماک (اِن۔ہِ۔مَاک) کے ساتھ ہر ہر کام کی ہدایت دے رہا ہے۔حضرتِ سَیِّدُنَا مالِک بن دِینارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّار نے اپنے رفیق حضرت سَیِّدُنَا جعفر بن سلیمان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الحَنّان سے فرمایا: ’’ مُلاحَظہ فرمائیے یہ نوجوان محل کی تعمیر وتَزئین (یعنی زیب و زینت) کے مُعامَلے میں کس قَدَر دِلچسپی رکھتا ہے مجھے اِس کے حال پر رحم آ رہا ہے میں چاہتا ہوں کہ اللہ تعالٰی سے دُعا کروں کہ اِسے اِس حال سے نَجات دے، کیا عَجب کہ یہ جوانانِ جنّت سے ہو جائے ۔ ‘‘ یہ فرما کر حضرتِ سَیِّدُنَا مالِک بن دِینار علیہ رَحمَۃُ اللہ الغفّار، حضرتسَیِّدُنَا جعفر بن سلیمان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الحَنّان کے ساتھ اُس کے پاس تشریف لے گئے، سلام کیا ۔ اُس نے آپ رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ کو نہ پہچانا۔جب تعارُف ہواتوآ پ رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی خوب عزّت و توقیر کی اور تشریف آوری کا مقصد دریافت کیا۔حضرتِ سَیِّدُنَا مالِک بن دِینارعلیہ رَحمَۃُ اللہ الغفّارنے (اُس نوجوان پر اِنفرادی کوشش کا آغاز کرتے ہوئے) فرمایا: آپ اِ س عالیشان مکان پر کتنی رقم خرچ کرنے کا اِرادہ رکھتے ہیں ؟ نوجوان نے عرض کی : ایکلاکھ دِرہم ۔حضرتِ سَیِّدُنَا مالِک بن دِینار علیہ رَحمَۃُ اللہ الغفّارنے فرمایا : اگر یہ رقم آپ مجھے دے دیں تو میں آپ کے لئے ایک ایسے عالیشان محل کی ضمانت لیتا ہوں ، جو اِس سے زیادہ خوبصورت اور پائیدار ہے۔اُس کی مِٹّی مُشک و زَعفران کی ہو گی، وہ کبھی مُنہدِم (مُن۔ہَ۔دِم) نہ ہو گا اور صرف مَحل ہی نہیں بلکہ اُس کے ساتھ خادِم، خادِمائیں اور سُرخ یاقوت کے قُبّے، نہایت شاندار اور حسین خَیمے وغیرہ بھی ہوں گے اور اُس محل کو معماروں نے نہیں بنایا بلکہ وہ صرف اللہ تعالٰی کے کُن (یعنی ہو جا) کہنے سے بنا ہے ۔ نوجوان نے جواباً عرض کی: مجھے اِس بارے میں ایک شب غور کرنے کی مُہلَت (مُہ۔لَت) عِنایت فرمائیے۔حضرتِ سَیِّدُنَامالِک بن دِینار علیہ رَحمَۃُ اللہ الغفّارنے فرمایا : بَہُت بہتر ۔ اِس مکالمے (مُکا۔لَ۔مے) کے بعدیہ حضرات وہاں سے چلے آئے ، حضرتِ سَیِّدُنَا مالِک بن دِینار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّار کو رات میں بار بار اُس نوجوان کا خیال آتا رہا اور آپ رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ اُس کے حق میں دُعائے خیر فرماتے رہے۔صبح کے وقت پھر اُ س جانب تشریف لے گئے تو نوجوان کو اپنے دروازے پر مُنتظر پایا۔نوجوان نے بڑے پُر تپاک طریقے سے اِستقبال کرتے ہوئے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی بارگاہ میں عرض کی: کیا آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو کل کی بات یاد ہے ؟حضرتِ سَیِّدُنَا مالِک بن دِینارعلیہ رَحمَۃُ اللہ الغفّارنے ارشاد فرمایا : کیوں نہیں ! تو نوجوا ن ایک لاکھ دَراہِم کی تھیلیاں حضرتِ سَیِّدُنَا مالِک بن دِینار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّار کے حوالے کرتے ہوئے عرض گزار ہوا کہ یہ رہی میری پُونجی اور یہ حاضِر ہیں قلم، دوات اور کاغذ ۔ حضرتِ سَیِّدُنَا مالِک بن دِینارعلیہ رَحمَۃُ اللہ الغفّارنے کاغذ اور قلم ہاتھ میں لے کر اِس مضمون کا بَیع نامہ تحریر فرمایا: ’’ بِسْمِ اللہ الرَّحمٰنِ الرَّحِیْمیہ تحریر اِس غَرَض کے لئے ہے کہ (حضرتِ سَیِّدُنا ) مالِک بن دِینار (عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّار ) فُلاں بن فُلاں کے لیے اِس کے دنیوی مکان کے عِوض (ع۔وَض) اللہ تعالٰی سے ایک ایسے ہی شاندار محل دِلانے کا ضامن ہے اور اگر اِس محل میں مزید کچھ اور بھی ہو تو اللہ تعالٰی کا فضل ہے۔ اِس ایک لاکھ دِرہم کے بدلے میں مَیں نے ایک جنّتی محل کا سودا فُلاں بن فُلاں کے لیے کر لیا ہے، جو اِس کے دُنیوی مکان سے زیادہ وسیع اور شاندار ہے اور وہ جنّتی محل قُربِ الٰہی عَزَّ وَجَلَّ کے سائے میں ہے ۔ ‘‘ حضرتِ سَیِّدُنَامالِک بن دِینارعلیہ رَحمَۃُ اللہ الغفّارنے یہ تحریر لکھ کر بَیع نامہ نوجوان کے حوالے کر کے ایک لاکھ دِراہِم شام سے پہلے پہلے فُقراء و مساکین میں تقسیم فرما دئیے۔اِس عظیم عہد نامے کو لکھے ہوئے ابھی40روز بھی نہ گُزرے تھے کہ نَمازِ فجر کے بعد مسجِد سے نکلتے ہوئے حضرتِ سیِّدُنا مالِک بن دِینار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّار کی نگاہ محرابِ مسجد پر پڑی، کیا دیکھتے ہیں کہ اُس نوجوان کے لئے لکھا ہوا وُہی کاغذ وہاں رکھا ہے اور اُس کی پُشت پر بِغیر سِیاہی (Ink) کے یہ تحریر چمک رہی تھی: ’’ اللہ عَزِیزٌ حَکِیْم عَزَّ وَجَلَّ کی جانب سے مالِک بن دِینار کے لئے پروانۂ بَراء َت ہے کہ تُم نے جِس محل کے لیے ہمارے نام سے ضَمانت لی تھی وہ ہم نے اُس نوجوان کو عطا فرما دیا بلکہ اِس سے70 گُنا زیادہ نوازا۔ ‘‘ حضرتِ سَیِّدُنَا مالِک بن دِینار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّار اِس تحریر کو لے کر بَعُجلت (یعنی جلدی سے) نوجوان کے مکان پر تشریف لے گئے ، وہاں سے آہ و فُغاں کاشور بُلند ہو رہا تھا۔پوچھنے پر بتایا گیا کہ وہ نوجوان کل فوت ہو گیا ہے۔غَسّال نے بیان دیاکہ اُس نوجوان نے مجھے اپنے پاس بُلایا اور وصیَّت کی کہ میری میِّت کو تُم غسل دینا اور ایک کاغذ مجھے کفن کے اندر رکھنے کی وصیَّت کی۔چُنانچِہ حسبِ وصیَّت اُس کی تدفین کی گئی۔حضرتِ سَیِّدُنَا مالِک بن دِینار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّار نے محرابِ مسجد سے مِلا ہوا کاغذ غَسّال کو دِکھایا تو وہ بے اِختیار پُکار اُٹھا: وَاللہ الْعَظِیْم یہ تو وُہی کاغذ ہے جو میں نے کفن میں رکھا تھا۔یہ ماجرا دیکھ کر ایک شخص نے حضرتِ سَیِّدُنَا مالک بن دِینار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّار کی خدمت میں 2 لاکھ دِرہم کے عِوض ضمانت نامہ لکھنے کی اِلتجا ء کی تو فرمایا: ’’ جو ہونا تھا وہ ہو چکا، اللہ عَزَّ وَجَلَّ جس کے ساتھ جو چاہتا ہے کرتا ہے ‘‘ ۔ حضرتِ سَیِّدُنَا مالِک بن دِینار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّار اُس مرحوم نوجوان کو یاد کر کے اَشک باری فرماتے رہے۔‘‘ (روضُ الرّیاحین، ص ۵۸۔۵۹ دارالکتب العلمیۃ بیروت ) اللہ رَبُّ الْعِزَّتعَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جس کو خدائے پاک نے دی خوش نصیب ہے کتنی عظیم چیز ہے دولت یقین کی صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

    شانِ اولیاء

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! حضرتِ سَیِّدُنَا مالِک بن دِینار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّار حضرتِ سَیِّدُنَا حسن بصری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْغَنِی کے ہم عصر تھے۔ آپ نے مُلاحَظہ (مُ۔لا۔حَ۔ظَہ) فرمایا کہ پروردگار جَلَّ جلالہٗ نے آپ رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ کو کتنا اِختیار عطا فرمایا کہ آپ نے دُنیوی مکان کے عِوضجنّتی محل کا سودا فرما لیا۔ واقعی اللہ رحمٰن عَزَّ وَجَلَّ کے ولیوں کی بَہُت بڑی شان ہوتی ہے۔شانِ اولیاء سمجھنے کے لیے یہ حدیثِ پاک مُلاحَظہ فرمائیے چُنانچِہ سَیِّدُ الانبِیاء ِ وَالْمُرسَلِیْن ، رَاحتُ الْعَاشقین، جنابِ صَادِق واَمِین صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ دِلنشین ہے: ’’ تھوڑا سا رِیا بھی شِرک ہے اورجو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ولی سے دُشمنی کرے وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے لڑائی کرتا ہے، اللہ تعالٰی نیکوں ، پرہیزگاروں ، چھپے ہوؤں کو دوست رکھتا ہے کہ غائب ہوں تو ڈھونڈے نہ جائیں ، حاضِر ہوں تو بُلائے نہ جائیں ا ور اُن کو نزدیک نہ کیا جائے، اُن کے دِل ہدایت کے چَراغ ہوں ، ہر تاریک گرد آلود سے نکلیں ۔ (مِشْکَاۃُ الْمَصَابِیح ج۲، ص۲۶۹، حدیث۵۳۲۸، دارالکتب العلمیۃ بیروت )

    ہر نیک بندے کا احترام کیجئے

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا کہ بارگاہِ خداوندی عَزَّ وَجَلَّ میں مقبولیّت کا مِعیار (مِعْ۔یَار) شہرت و ناموری ہر گزنہیں بلکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں تو مُخلص بندے ہی مقبول ہوتے ہیں اگرچِہ دُنیا میں اُنہیں کوئی اپنے پاس کھڑا نہ ہونے دے، گُم ہو جائیں تو کوئی ڈھونڈنے والا نہ ہو، وفات پاجائیں توکوئی رونے والا نہ ہو، کسی محفل میں تشریف لائیں تو کوئی بھاؤ پوچھنے والا نہ ہو۔بَہَرحال ہمیں ہر پابندِ شریعت مسلمان کا اَدب و اِحترام کرنا چاہئے اور اگراَدب بَجا نہیں لا سکتے تو کم از کم اُس کی بے اَدَبی سے تو بچنا ہی چاہئے کیونکہ بعض لوگ گُدڑی کے لعل (یعنی چھپے ہوئے بُزُرگ) ہوتے ہیں اور ہمیں پتا نہیں چلتا اور بسااوقات اُن کی بے اَدَبی آدمی کو بَربادی کے عَمیق گڑھے میں گِرا دیتی ہے چُنانچِہ:

    گُستاخ کا عِبرت ناک انجام

    منقول ہے: بارِش تھم چکی تھی، موسِم ٹھنڈا ہو چُکا تھا، خُنُک ہوا کے جھونکے چل رہے تھے، پھٹے پُرانے لِباس میں ملبوس ایک دیوانہ ٹوٹے ہوئے جُوتے پہنے بازار سے گُزر رہا تھا۔ایک حلوائی کی دُکان کے قریب سے جب گُزرا تو اُس نے بڑی عقیدت سے دُودھ کا ایک گرم گرم پِیالہ پیش کیا۔اُس نے بیٹھ کر بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم کہتے ہوئے پی لیااورالْحَمْدُ لِلّٰہ (عَزَّ وَجَلَّ ) کہتا ہوا آگے چل پڑا۔ایک طوائف اپنے یار کے ساتھ اپنے مکان کے باہَر بیٹھی تھی ، بارِش کی وجہ سے گلیوں میں کیچڑہو گیا تھا، بے خیالی میں اُس دِیوانے کا پاؤں کیچڑ میں پڑا جس سے کیچڑ اُڑ ااور طوائف کے کپڑوں پر پڑا، اُ س کے یارِ بَد اطوار کو غصّہ آیا، اُس نے دِیوانے کو تھپڑ رسید کر دیا۔دِیوانے نے مار کھا کراللہ عَزَّ وَجَلَّ کا شُکر ادا کرتے ہوئے کہا: ’’ یااللہ عَزَّ وَجَلَّ تُو بھی بڑا بے نیاز ہے، کہیں دودھ پِلاتا ہے تو کہیں تَھپّڑ نصیب ہوتا ہے، اچھا!ہم تو تیری رِضا پر راضی ہیں ۔ ‘‘ یہ کہہ کر دِیوانہ آگے چل دیا۔کچھ ہی دیر بعد طَوائف کا یار مکان کی چھت پر چڑھا ، اُس کا پاؤں پِھسلا، سَر کے بَل زمین پر گِرا اور مَر گیا۔پھر جب دوبارہ اُس دِیوانے کا اُسی مقام سے گُزر ہوا، کسی شخص نے دِیوانے سے کہا: آپ نے اُس شخص کو بَد دُعا دی جس سے وہ گِر کر مَر گیا۔دِیوانے نے کہا: ’’ خدا کی قَسم! میں نے کوئی بَد دُعا نہیں دی۔ ‘‘ اُس شخص نے کہا: پھر وہ شخص گِر کر کیوں مَرا ؟ دِیوانے نے جواب دیا: ’’ بات یہ ہے کہ اَنجانے میں میرے پاؤں سے طَوائف کے کپڑوں پر کیچڑ پڑا تَو اُس کے یار کو ناگوار گُزرااور اُس نے مجھے تھپڑ رسید کیا، جب اُس نے مجھے تھپڑ مارا تو میرے پروردگارجَلَّ جَلَّالہٗ کو ناگوار گُزرا اور اُس بے نیاز عَزَّ وَجَلَّ نے اُسے مکان سے نیچے پھینک دیا۔ صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

    اولیاءُ اللہ کے نزدیک دُنیا کی کوئی حیثیت نہیں

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ’’ جنّتی محل کا سودا ‘‘ والی حکایت سے جہاں شانِ اولیاء کا اِظہار ہے وہیں اِ ن کی دُنیا سے بے رَغبتی اور اِ ن کے اِصلاحِ اُمّت کے عظیم اور مُقدّس جذبے کابھی ظہور ہے۔یہ حضراتِ قُدسِیَّہ لوگوں کی دِین سے دُوری اور دُنیاکےمشغولی کی وجہ سے خوب کُڑھتے تھے۔یقینا اِن کی نظر میں دُنیا کی کوئی وَقعت (وَق۔عَت) ہی نہ تھی اور مذمّتِ دُنیا کی احادیثِ مبارَکہ اِن کے پیشِ نظر رہا کرتی تھیں ۔اِس ضمن میں ، ’’ حبِّ دُنیا سے تُو بچا یا رب ‘‘ کے ستَّرحُرُوف کی نسبت سے دُنیا کے بارے میں 17احادیثِ مبارَکہ سماعت فرمایئے:
    1 شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت ،حضرتِ علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دعوتِ اسلامی کے اولین مدنی مرکز جامع مسجد گلزار حبیب (گلستانِ اوکاڑوی باب المدینہ کراچی) میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع(۱۵ جمادی الاوّل ۱۴۰۹ ھ ٭ 24-12-88 ) میں فرمایا تھا جو ضرورتاً ترمیم کے ساتھ طبع کیا گیا مجلس مکتبۃُ المدینہ

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن