درود شریف کی فضیلت
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Jaraim ki Dunya Say Wapsi | جرائم کی دنیا سے واپسی

    book_icon
    جرائم کی دنیا سے واپسی

    دُرُود شریف کی فضیلت

           شیخِ طریقت،  امیرِاہلسنّت،  بانی ٔدعوت ِاسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّارقادِری رَضَوی ضیائی دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے رسالے  ’’ مسجدیں خوشبودار رکھئے ‘‘  میں اَ لْقَوْلُ البَدِیْع کے حوالے سے حدیثِ پاک نقل فرماتے ہیں کہ رسولِ اکرم،  نورِ مُجَسَّم،  شاہِ بنی آدم،  نبیِّ مُحْتَشَمْ،  شافَعِ اُمَم صَلَّی اللہ تَعالٰی عَلَیہ وَ اٰلہٖ وَسلَّم کا ارشادِ رحمت بنیاد ہے: ’’ جو مجھ پر میرے حق کی تعظیم کے لیے دُرُودِ پاک بھیجے،  اللہ تعالیٰ اس دُرودِپاک سے ایک فرشتہ پیدا فرماتا ہے جس کا ایک بازو مشرق میں ایک مغرب میں ،  اللہ تعالیٰ اسے حکم فرماتا ہے: صَلِّ عَلٰی عَبْدِی!  کَمَاصَلّٰی عَلٰی نَبِیِّی،  یعنی:دُرُود بھیج میرے اس بندے پر جیسے اس نے دُرُود بھیجا میرے نبی صَلَّی اللہ تَعالٰی عَلَیہ وَ اٰلہٖ وَسلَّم پر۔ وہ فرشتہ قیامت تک اس پر دُرُود پاک بھیجتا رہتا ہے۔ ‘‘ (القَوْلُ البَدِیْع، ص۲۵۱، مؤسسۃالریان

    صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!                                                               صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

    {۱} جرائم کی دنیا سے واپسی

              بھیرہ  (تحصیل بھلوال ، ضلع گلزارطیبہ سرگودھا )  کے علاقے نصیرآباد کالونی میں مقیم اسلامی بھائی کی تحریر کا خلاصہ ہے کہ میں جوانی کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی ایک سیاسی جماعت سے منسلک ہو گیا اور ۱۴۰۶ھ بمطابق 1985؁ء میں روزگار کے سلسلہ میں اپنے شہر کے بس اسٹینڈ  (لاری اڈے)   پر اسٹینڈ منیجر کے طور پر کام کرنے لگا۔ یہ حقیقت ہے کہ  ’’ صُحْبَتِ صَالِح تُرَا صَالِح کُنَدْ،  صُحبَتِ طالِح تُرَا طالِح کُنَدْ یعنی اچھوں کی صحبت اچھا اور بروں کی صحبت برا بنا دیتی ہے۔  ‘‘  چنانچہ مجھے جن کی صحبت ملی وہ اچھے لوگ نہ تھے،  نتیجۃً ان کی بُرائیاں میرے اندر بھی اثر جمانے لگیں ،  فلمیں ڈرامے دیکھنا،  گالی گلوچ کرنا اور دوسروں کو اپنے بے جا رُعب و دبدبہ سے خوفزدہ کرنا میرا معمول بن گیا۔ وقت کے ساتھ ساتھ میری بے باکیاں بڑھنے لگیں یہاں تک کہ میں ایک قبضہ گروپ میں شامل ہو گیا،  جو ظالم و بااثر لوگوں کا آلۂ کار بن کر اسلحے کے زور پر سرِعام لوگوں کی زمینوں اور جائیداد پر ناجائز قبضے،  مارپیٹ اور ظلم و زیادتی جیسے جرائم میں ملوث تھا۔ ۱۴۱۰ھ بمطابق 1989ء میں مجھے ایک سرکاری محکمے میں ملازمت مل گئی۔ یہاں میری تنخواہ 3000  (تین ہزار)   تھی لیکن رشوت اور دیگر ناجائز ذرائع کے ذریعے ماہانہ دس ہزار تک کمالیتا۔ محکمہ میں اپنا سکّہ چلتا تھا،  ہر کوئی خوف کے مارے جی حضوری پر مجبور تھا۔ پھر میں محکمانہ الیکشن میں یونین کا صدر بھی منتخب ہو گیا۔ اب تو میری چاندی ہو گئی،  جو جی میں آتا کر ڈالتا،   یہاں تک کہ ایک جرم کی پاداش میں گرفتار ہوا اور تین سال قیدِ بامشقت کاٹنی پڑی۔ رہائی کے بعد سُدھرنے کے بجائے میں نے دوبارہ وہی حرکتیں شروع کر دیں ،  چُنانچہ کئی مرتبہ جیل کی ہوا کھائی اور مجھ پرکئی مقدمے قائم ہو گئے۔ افسوس!  میری زندگی کے قیمتی لمحات آخرت کو برباد کر دینے والے کاموں میں صرف ہو رہے تھے۔ گناہوں کی لذّت میں ایسا منہمک تھا کہ نیک کام کرنے کا خیال بھی نہ آتا۔

              شاید اسی طرح گناہ کرتے کرتے میں قبر میں اُتر جاتا اور اپنے کرتوتوں کا بدلہ پاتا مگر میرے پروردگار  عَزَّوَجَلَّ  کی طرف سے مجھے سنبھلنے کی توفیق یوں ملی کہ محلہ شیش محل میں میری ملاقات ایک دبلے پتلے،  سرتاپا سنّتوں کے پیکر مبلغِ دعوتِ اسلامی سے ہوئی،  انہوں نے مسکراتے ہوئے پُرتپاک انداز میں مجھ سے مصافحہ کیا،  خیریت دریافت کی اور محبت بھرے انداز میں تبلیغ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک  ’’  

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن