30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
جوٹھا پانی پھینک دینا کیسا؟ ([1])
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ(۱۹ صَفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ معلومات کا اَنمول خزانہ ہاتھ آئے گا۔
فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہے : تم اپنی مجالس کو مجھ پر دُرُود شرىف پڑھ کر آراستہ کرو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھنا بَروزِ قىامت تمہارے لىے نُور ہو گا۔ ([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کیا جہنم میں عذاب پرمامور فرشتوں کو بھی تکلیف ہو گی؟
سُوال : جہنم میں جو فرشتے عذاب دىنے پر مامور ہوں گے کیا انہیں تکلیف ہو گی؟
جواب : جہنم مىں عذاب دىنے پر جو فرشتے مامور ہوں گے انہیں خود کوئى تکلىف نہىں ہو گى۔ اِسى طرح دُنیا میں جو مُوذی (یعنی اِیذا دینے والے )جانور ہىں وہ جہنم مىں
عذاب دىنے کے لىے جائىں گے لیکن خود انہىں کوئى تکلىف نہىں ہو گى۔ ([3]) کفّار جن بُتوں کى پوجا کرتے ہىں وہ بُت بھى جہنم مىں ڈالے جائىں گے لیکن ان بُتوں کو بھی کوئی تکلىف نہىں ہو گى۔ بُتوں کو اِس لیے جہنم میں ڈالا جائے گا تاکہ کفار کو حَسرت بالائے حَسرت ہو کہ جن کو ىہ خُدا سمجھ کر پوجتے تھے وہ ان کے کچھ کام نہ آئے بلکہ وہ خود کو بھی بچا نہ پائے اور ان کے ساتھ آگ میں جَل رہے ہىں ۔ ([4])
دعوتِ اسلامی کو محبتِ رَسُول لکھنا کیسا؟
سُوال : ىا مُرشِدى!ىہ شعر کہنا کىسا ہے ؟
جَلال کو جَلالى لکھ دىا مىں نے
نبى کا غُلام ہوں غُلامى لکھ دىا مىں نے
مجھ سے پوچھا کہ محبتِ رَسُول کىا ہے ؟
قلم لىا اور دعوتِ اِسلامى لکھ دىا مىں نے
جواب : اِس شعر میں اَلفاظ کا کھىل ہے کہ جَلال کو جَلالى لکھ دىا اور کمال کو کمالى لکھ دىا، مجھے تو فضول اَلفاظ لگ رہے ہىں۔ محبتِ رَسُول دعوتِ اسلامى مىں ہی منحصر تو نہیں۔ دُنیا میں کروڑوں ایسے مسلمان ہوں گے جنہوں نے دعوتِ اسلامى کا نام تک نہیں سُنا ہو گا لیکن ان کے سىنوں مىں بھى محبتِ رَسُول ہو گى۔ اَلبتہ اگر شاعر کی مُراد یہ ہو کہ دعوتِ اسلامى مىں آ کر دىکھو تو پتا چلے گا کہ محبتِ رَسُول کىا ہے ؟تو یہ تاویل دُرُست ہے ۔ یہ کہنا غَلَط ہو جائے گا کہ دعوتِ اسلامى ہى محبتِ رَسُول کا دَرس دىتى ہے ۔ اَلبتہ دعوتِ اسلامى بھى محبتِ رَسُول کا دَرس دىتى ہے ىہ کہنے مىں حَرج نہىں۔
اَطراف گاؤں میں مدرسۃُ المدینہ کی ضَرورت
سُوال : ٹیل والہ جٹّاں والی چک نمبر 114، پنجاب، (پاک اَطراف سیرانی کابینہ)مىں بَراہِ راست(Live) مَدَنى مذاکرہ کا سِلسلہ ہے ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ آج(یعنی ۱۱صَفَرُ الْمُظَفَّر ۱۴۴۰ ھ بمطابق 20 اکتوبر 2018 کو) ہم نے مدرسۃُ المدىنہ للبنىن کے لىے جگہ بھى دعوتِ اسلامى کے نام وَقف کروائى ہے اور ىہاں پر مدرسۃُ المدىنہ للبنىن کا اِفتتاح بھى ہے ۔ آپ کى بارگاہ مىں عرض ہے کہ اس مدرسے کی کامیابی کے لىے دُعا فرما دىں۔ نیز اطراف گاؤں مىں مدرسۃُ المدىنہ کى بہت زىادہ حاجت ہے ، اس حوالے سے مَدَنى پھول بھى اِرشاد فرما دىں تاکہ ىہاں اَطراف گاؤں مىں قرآنِ کرىم کى تعلىم عام ہو۔
جواب : مَاشَآءَاللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ٹىل والہ مىں مدرسۃُ المدىنہ کے اِفتتاح کی خوشخبری سُنائی گئی جس پر میری طرف سے بہت بہت مُبارَک ہو۔ مدرسہ بنا لینا یقیناً بہتر اِقدام ہے لیکن اسے بھرنا بھى اَہم کام ہے لہٰذا اسے بھرنے کے لیے بھی بھرپور کوششیں کریں اور خوب خوب اَجر و ثواب کمائیں۔ حدىثِ پاک مىں ہے : خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْاٰنَ وَعَلَّمَہٗ یعنی تم میں بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے ۔ ([5])ہر ایک کو قرآنِ کرىم سىکھنا چاہىے بلکہ قرآنِ کرىم کى اىک آىت کا زبانى ىاد ہونا فرض ہے ورنہ تو نماز ہو گى ہى نہىں۔ سورۂ فاتحہ اور تىن چھوٹی آىات کا یاد
[1] یہ رِسالہ ۱۱صَفَرُ الْمُظَفَّر ۱۴۴۰ھ بمطابق 20 اکتوبر 2018 کو عالمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) میں ہونے والے مَدَنی مذاکرے کا تحریری گلدستہ ہے ، جسے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کے شعبے ’’ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ ‘‘ نے مُرتَّب کیا ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)
[3] ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت ، ص۵۳۵ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
[4] تفسیر قرطبی، پ۱۷، الانبیاء : تحت الآیة : ۹۸ ، ۶ / ۲۰۳ ما خوذاً دار الفکر بیروت
[5] بخاری، کتاب فضائل القرآن، باب خیرکم من تعلم القرآن وعلمه، ۳ / ۴۱۰، حدیث : ۵۰۲۷ دار الکتب العلمیة بیروت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع