Karbala Ka Khooni Manzar
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Karbala Ka Khooni Manzar | کربلا کا خونیں منظر

    book_icon
    کربلا کا خونیں منظر
                
    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

    دُ رُود شَریف کی فضیلت

    ایک شخص نے خواب میں خوفناک بلا دیکھی ، گھبرا کر پوچھا : تُوکون ہے؟بلا نے جواب دیا : میں تیرے بُرے اعمال ہوں ۔ پوچھا : تجھ سے نَجات کی کیا صورت ہے ؟ جواب ملا : دُرُود شریف کی کثرت ۔ ( اَلْقَوْلُ الْبَد ِیع ص ۲۲۵، مؤسسۃ الرّیان بیروت ) صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط سگِ مدینہ محمد الیاس عطّار قادری رضوی عفی عنہ کی جانب سے مدینے کی دیوانی ، میٹھے مصطفی صلی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلم کی مَستانی، مُبلِّغۂ دعوتِ اسلامی(1)....... کی خدمت میں ، مَدَنی فضاؤں کی ، نُور بار ہواؤں کی ، اور وَہاں کی کیف آور گھٹاؤں کی بَرَکتوں سے مالامال خوشگوار سلام اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُم وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکَاتُہٗ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ عَلٰی کُلِّ حَال آپ کا دَستی مکتُوب اپنے اندر عشقِ رسُول صلی اللہ تعالٰی علیہ و اٰلہٖ سلم کی چاشنی لئے مجھ بدکار کے دستِ گنہگار میں آیا، مدینے کی مٹھاس سے تربتر مکتوب پڑھا، آپ دعوتِ اسلامی کیلئے بَہُت کُڑھتی اورکوششیں بھی کرتی ہیں یہ جان کر دل باغ باغ بلکہ باغِ مدینہ بن گیا ۔ میری مَدَنی بیٹی ! لوگوں کے طعنوں کی پرواہ مت کیجئے، جو بھی سنّتوں کے راستے پر چلنے کی کوشِش کرتا ہے آج کل اس کے ساتھ مُعاشرہ اکثر اِسی قسم کا نارَوا سلوک کرتا ہے ۔ آہ ! ؎ وہ دور آیا کے دیوانۂ نبی کے لئے ہر ایک ہاتھ میں پتّھر دکھائی دیتا ہے

    کربلا کا خُونِیں منظر

    جب کبھی سنّتوں پر عمل یا اس کی خدمت کے سبب آپ پر ظُلْم و سِتَم ہو تو اُس وقت کربلاکے خُونِیں منظر کا تصوُّر باند ھ لیا کیجئے ۔ خاندانِ نُبُوَّت کا آخِر قُصورہی کیا تھا؟ یہی ناکہ وہ اسلام کی سربُلندی چاہتے تھے ۔ اِ س مقدَّس جُرم کی پاداش میں گلشنِ رسالت صلی اللہ تعالٰی علیہ و اٰلہٖ سلم کے نَو شُِگفتہ پھولوں کو کس قَدَر بے دَردی کے ساتھ پامال کیا گیا ۔ آہ ! گلستانِ زَہرا رضی اللہ تعالٰی عنہا کی وہ کَلیاں جو ابھی پوری طرح کِھلنے بھی نہ پائی تھیں ان کو کیسی بے رَحمی و سَفّاکی کے ساتھ گھوڑوں کی ٹاپوں تلے رَونداگیا ! اُس وقت سیِّدُالشُّہدا ء امامِ حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ پر کیا گُزَر رہی ہوگی جس وَقت اُ ن کے جِگر پارے کٹ کٹ کر خاک و خون میں گرتے اور تڑپتے ہوں گے !

    آہ نَنَّھا علی اصغر

    آہ ! نَنَّھا علی اصغر رضی اللہ تعالٰی عنہ ! اِس مدینے کے حقیقی مُنّے کے پیاسے گلے پر جب تیر لگا ہوگااور یہ شدّتِ کَرب سے اپنے باباجان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی گود میں تڑپا ہوگا اور پھر جُھر جُھری لے کر دَم توڑا ہوگا اُس وقت جگرگوشۂ بَتول رضی اللہ تعالٰی عنہا نواسۂ رسول صلی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلم سیّدُنا امامِ عالی مَقام حضرتِ امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کے رَنج و اَلَم کا کیا عالَم ہوگا ۔ ؎ دیکھا جو یہ نظارہ کانپا ہے عرش سارا اصغر کے جب گلے پر ظالم نے تیر مارا اور ۔ ۔ ۔ اور ۔ ۔ ۔ جب ننّھے مُنّے علی اصغر رضی اللہ تعالٰی عنہ کا خون میں لِتھڑا ہواننّھا سا لاشہ ان کی امّی جان سیِّدہ شہربانو رضی اللہ تعالٰی عنہا نے دیکھا ہوگا تو ان پر اُس وقت کیسی قِیامت قائم ہوئی ہوگی ۔ ؎ اے زمینِ کربلا یہ تو بتا کیا ہوگیا ! ننّھا علی اصغر تِری گودی میں کیسے سوگیا !

    امامِ پاک کی رخصتی

    میری مَدَنی بیٹی ! ذرا سوچئے تو سہی ! اُس وقت سیِّدہ زَینب و سیِّدہ سکینہ اور دیگر بیبیوں
    رضی اللہ عنہن اجمعین پر کیا گزر رہی ہوگی جب سیِّدُالشُّھداء امامِ عالی مَقام ، امامِ عرش مقام، امامِ تِشنہ کام، امامُ الہُمام، سیِّدُنا امامِ حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ اپنے جگر پاروں علیہم الرضوان کو تلواروں سے کٹوانے کے بعد خود جامِ شہادت نوش کرنے کے لئے خَیمے سے رخصت ہورہے ہوں گے ! ؎ فاطِمہ کے لاڈلے کا آخِری دیدار ہے حشر کا ہنگامہ برپا ہے میانِ اَہلِ بیت وقتِ رخصت کہہ رہا ہے خاک میں مِلتا سُہاگ لو سلامِ آخِری اے بَیوَگانِ اَہلِ بیت

    کربلا کا تاراج کارواں

    اور پھر ۔ ۔ ۔ پھر ۔ ۔ ۔ صرف عابِدِ بیمار اور فَقَط خواتینِ عِفَّت مآب رہ جائیں ، سارے خَیمے سُنسان ہوجائیں ۔ باہَرہر طرف خاندانِ عالی شان کے نوجوان اور بچّوں کی لاشیں بِکھری پڑی ہوں ۔ اِس پر ستم بالائے سِتم یہ کہ یزیدی دَرِندوں کی طرف سے لُوٹ مارمَچے، خَیمے جَلادئے جائیں ، سب کو قیدی بنادیا جائے، سَرہائے شُہدائے کِرام علیہم الرضوان نیزوں پر بُلند کرکے ساراتا راج کارواں ظالمین ہانک چلیں ۔ اِ س کا تَصوُّر ہی کس قَدَر دردناک ہے ۔ ان لرزہ خیزمَناظِر کو یاد کرکے ہمارا دل خون روتا اور کلیجہ مُنہ کو آتا ہے ۔ میری مَدَنی بیٹی ! اس منظر کو یاد کرینگی تو
    اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنی معمولی سی تکلیف کے اِحساس پر آپ کوخود ہی ہنسی آئے گی کہ کیا ہماری بھی کوئی تکلیف ہے ! پیارے مبلّغ ! معمولی سی مشکل پہ گھبراتا ہے دیکھ حُسین نے دین کی خاطِر سارا گھر قربان کیا بَہَرحال صبْرو شِکَیبائی (شِ ۔ کے ۔ بائی)کا دامن تھامے، حُسنِ اَخلاق کا پیکر بنی رہیں اور اپنی مختصَر ترین زندگی کو شریعت وسنّت کے مطابِق گزاریں اور تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تَحریک’’دعوتِ اسلامی‘‘ کے مَدَنی ماحول سے ہر دَم وابَستہ رہیں اور اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتی رہیں ۔

    مَوت اٹل ہے

    یاد رہے ! مَوت اَٹل ہے، عنقریب ہمارے ناز اٹھانے والے ہمیں اپنے کندھوں پر لاد کر ویران قبرِستان میں اندھیری قبر کے اندر مَنوں مِٹّی تلے دَفْن کرکے تنہا چھوڑ کر چلے جائیں گے ۔ اگر خُدانخواستہ غیر شرعی فیشن بھری زندگی ہوئی، بے پردگی کا سلسلہ رہا، نَمازوں اور روزوں میں غَفلت ہوئی، اور اگر
    اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اُس کے مَحبوب صلی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلم ناراض ہوگئے اور عذاب کی صورت ہوئی تو پھر اندھیری قَبْر میں اور وہ بھی سانپ بچّھوؤں کے ساتھ، قِیامت تک کیسے گزارہ ہوگا؟ لہٰذا ہر دَم موت پیشِ نظر رہے اور جلد ترختم ہوجانے والی مختصَر ترین زندگی میں طویل ترین آخِرت کی تیّاری کر لیجئے ۔ مِرا دل کانپ اُٹھتا ہے کلیجہ منُہ کو آتا ہے کرم یارب ! اندھیرا قبر کا جب یاد آتا ہے

    مَدَنی ماحول کی بَرَکت

    مِری مَدَنی بیٹی ! تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیرغیر سیاسی تحریک ، ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کا کام کرنے میں جہاں کثیر ثواب ہے وہاں یہ بھی فائدہ ہے کہ مَدَنی ماحول نصیب ہوتا ہے اور خود اپنی بھی اچّھے عمل کرنے کی عادت پڑجاتی ہے، عشقِ مدینہ و تاجدارِ مدینہ
    صلی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلم نصیب ہوتا ہے اور نیکی کی دعوت دینے کے فضائل کا تو اس بات سے اندازہ لگائیں کہ

    نیکی کی دعوت کا ثواب

    ایک بار حضرتِ سیِّدُنا مُوسیٰ
    کلیمُ اللہ علٰی نَبِیِّنا وَعَلیہِ الصّلوٰۃ وَالسّلام نے بارگاہِ خُداوندی عَزَّوَجَلَّ میں عرض کی : یا اللہ عَزَّوَجَلَّ جو اپنے بھائی کو نیکی کا حکم کرے اور بُرائی سے روکے اس کی جَزا کیا ہے؟ اللہ تبارَکَ وَتَعالٰی نے ارشاد فرمایا : میں اُس کے ہر ہرکلمہ کے بدلے ایک ایک سال کی عبادت کا ثواب لکھتا ہوں اور اُسے جہنَّم کی سزا دینے میں مجھے حَیا آتی ہے ۔ ( مُکَاشَفَۃُ الْقُلُوْب ص۴۸ دارالکتب العلمیۃ بیروت )

    نیکیوں کا انبار

    سُبْحٰنَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ! اگر ہم کسی کو بھلائی کی ایک بات بتائیں گے تو ہمیں ایک سال کی عبادت کا ثواب ملے گا تو غور فرمائیے کہ جب آپ کسی ایک اسلامی بہن کو بھی ’’فَیضانِ سنّت‘‘ سے دَرس دیں گی اور فرض کریں آپ نے دو صَفَحات پڑھ کر سنائے اور ان میں اگر بیس باتیں نیکی و بھلائی کی بیان ہوئیں تو درس سننے والی وہ اسلامی بہن ان پر عمل کرے یا نہ کرے آپ کے نامۂ اعمال میں اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بیس سال کی عبادت کا ثواب لکھا جائیگا اور اگر آپ سے سُن کراس اسلامی بہن نے عمل کرنا شروع کردیاتو وہ جب تک عمل کرتی رہے گی آپ کو بھی برابر اس کا ثواب ملتا رہے گااور اگر ا س نے کسی اور تک آپ سے سُنی ہوئی کوئی سنّت پہنچائی تو اس کا ثواب اس پہنچانے والی کو بھی ملے گا اور آپ کو بھی ۔ اس طرح اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کا ثواب بڑھتا ہی چلاجائے گا ۔ اگر نیکی کی دعوت کاآخِرت میں ملنے والا ثواب بندہ دنیا ہی میں دیکھ لے تو پھر شاید کوئی لمحہ بھی بیکار نہ جانے دے بس ہر وقت ہی نیکی کی دعوت کی دھوم مچاتا رہے ۔ شیطان کے وسوسوں کو تو قریب بھی نہ پھٹکنے دیں کہ وہ تو ایسے حالات پیدا کرے گا ہی کہ آپ نیکی کی دعوت کے اس عظیم کام کو چھوڑدیں ۔ فیضانِ سُنت سے درس دینا بھی دعوتِ اسلامی کا ایک مَدَنی کام ہے ۔ وقت مقرَّر کر کے روزانہ درس کے ذَرِیْعے خوب خوب سُنتوں کے مَدَنی پھول لُٹائیے اور ڈھیروں ثواب کمائیے ۔
    [1] ایک پریشان حال مبلِّغہ اسلامی بہن کے لئے تسلّیوں اور اسی کے اِستفسار پر دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام کرنے کے طریقِ کار پر مَبنی ایک عظیم رہنما مکتوب ضروری ترامیم کے ساتھ ۔ پیش کش : مجلسِ مکتوبات

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن