Khof e Khuda Main Ronay ki Fazilat
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Khof e Khuda Main Ronay ki Fazilat | خوف خدا میں رونے کی فضیلت

    Makhi Kay Sar Barabar Anso

    خوف خدا میں رونے کی فضیلت
    اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی سَیِّدِالْمُرْسَـلِیْن ط
    اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
    یہ مضمون ”نیکی کی دعوت“ صفحہ 272تا 290سے لیا گیا ہے ۔
    خوفِ خدا میں رونے کی فضیلت
    دُعائے عطار!یارَبَّ المصطفےٰ! جوکوئی 21  صفحات کا رسالہ ’’ خوفِ خدا میں رونے کی فضیلت ‘‘ پڑھ یا سُن لے ،اُس کو اپنے خوف سے اخلاص کے ساتھ رونے کی توفیق عطافرما اوراُس کو بے حساب بخش دے ۔اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّیْن صلّی اللہُ علیهِ واٰلهٖ وسلّم

    دُرُود شریف کی فضیلت

      سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  نے نَماز کے بعد حمد و ثنا ودُرُود شریف پڑھنے والے سے فرمایا : ”دُعا مانگ قَبول کی جائے گی، سُوال کر، دیا جائے گا۔“ (نسائی ص220،حدیث:1281)
    پیارے پیارے اسلامی بھائیو! خوفِ خدا اورعشقِ مصطَفٰے صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم میں رونا ایک عظیم الشّان ”نیکی “ہے،اِس لئے حُصولِ ثواب کی نیّت سے اِس نیکی کی ترغیب پر مبنی نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے رونے کے فضائل بیان کئے جاتے ہیں۔کاش! کہیں ہم بھی سنجیدَگی اپنانے اورخوفِ خدا وعشقِ مصطَفٰے صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم میں آنسو بہانے والے بنیں ۔
    رونے والی آنکھیں مانگو رونا سب کا کام نہیں     ذِکرِ مَحَبَّت عام ہے لیکن سوزِ مَحَبَّت عام نہیں
    صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب!    صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

    رونے والوں کے صَدقے نہ رونے والوں کی بخشش

    سنّتوں بھرے اجتِماعات،سیکھنے سکھانے کے مَدَنی حَلقوں اور محافِلِ نعت کی بھی کیا بات ہے! کوشِش کر کے از ابتِدا تا اِنتہا ان میں شرکت کرنی چاہئے، نہ جانے کب
     کسی کا دل چوٹ کھا جائے،اُس پر رقّت طاری ہو اور اخلاصِ قلبی کے ساتھ اُس کی آنکھیں چھلک پڑیں اور اُس کو رَحمت اپنی آغوش میں لے لے اور اُس مُخلِص بندے کے اِخلاص کی بَرَکت سے وہاں موجود ہر مسلمان کی مغفِرت کر دی جائے۔اجتِماعِ خیر میں رونے والے کی بَرَکت سے اہلِ مغفرت کی کثرت کا اس حدیثِ مبارَکہ سے اندازہ لگایئے ۔ چُنانچِہ ایک مرتبہ سروَر ِ کونین، نانائے حَسَنَین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے خطبہ دیا تو حاضِرین میں سے ایک شخص رو پڑا۔یہ دیکھ کر آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:اگر آج تمہارے درمیان وہ تمام مؤمِن موجود ہوتے جن کے گناہ پہاڑوں کے برابر ہیں تو انہیں اس ایک شخص کے رونے کی وجہ سے بخش دیا جاتا کیونکہ فرشتے بھی اس کے ساتھ رو رہے تھے اور دُعا کر رہے تھے: اَللّٰہُمَّ شَفِّعِ الْبَکَّائِیْنَ فِیْمَنْ لَّمْ یَبْكِ یعنی اے اللہ پاک! نہ رونے والوں کے حق میں رونے والوں کی شَفاعت قَبول فرما۔ (شعب الایمان، 1/494،حدیث:810)
    حضرت مولاناروم رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں : ؎
    ہر کُجا آبِ رَواں غُنچہ بُوَد    ہر کُجا   اشکِ   رَواں   رَحمت   بُوَد
      (جب آسمان سے بارش برستی ہے توزمین پر غنچے اور گُل کھلتے ہیں اور جب خوفِ خدا سے کسی کے آنسو جاری ہوتے ہیں تو رحمت کے پھول کھلتے ہیں)

    مکھی کے سربرابر آنسو

    فرمانِ مصطَفٰے صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ہے:جس مُومِن کی آنکھوں سے اللہ پاک کے خوف سے آنسو نکلتے ہیں اگرچِہ مکّھی کے سرکے برابر ہوں،پھر وہ آنسو اُس کے چہرے کے ظاہِر ی حصّے کو پہنچیں تو اللہ پاک اُسے جہنّم پر حرام کر دیتا ہے۔ (شعب الایمان، 1/491، حدیث :802)
    قلبِ مُضطَر چشمِ تر سوزِ جگر سینہ تَپاں    طالبِ آہ و فُغاں جانِ جہاں! عطارؔ ہے
    (وسائلِ بخشش، ص222)

    !!ایک میل تک سینے کی گڑگڑاہٹ کی آواز سنائی دیتی

    حُجّۃُ الاسلام حضرت امام ابو حامد محمدبن محمد بن محمد غزالی رحمۃُ اللہِ علیہ نقل فرماتے ہیں  : حضرت ابراہیم خلیلُ اللہ علیہ السّلام  جب نَماز کے لئے کھڑے ہوتے تو خوفِ خدا کے سبب اِس قَدَرگِریہ و زاری فرماتے(یعنی روتے)کہ ایک مِیل کے فاصلے سے ان کے سینے میں ہونے والی گڑگڑاہٹ کی آواز سنائی دیتی۔ (احیاء العلوم،4/224)
    جی چاہتا ہے پھوٹ کے روؤں تِرے ڈر سے
    اللہ!   مگر   دل   سے   قَساوَت( ) نہیں  جاتی

    سرکارِ مدینہ کے بعد کس کا رُتبہ ہے؟

    سبحانَ اللہ! جس کا مرتبہ اللہ پاک کی جناب میں جتنا بڑا ہوتا ہے وہ اُسی قَدَر زیادہ خوفِ خدا کا حامِل ہوتا ہے جیسا کہ ابھی آپ نے حضرت ابراہیم خلیلُ اللہ علیہ السّلام  کے گِریہ وزاری کا حال سنا۔آپ علیہ السّلام  کے عظیم الشّان رُتبے کی بھی کیا بات ہے! جی ہاں، ہمارے مکّی مَدَنی آقا ،میٹھے میٹھے مصطَفٰے صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے بعد ساری مخلوقات میں آپ علیہ السّلام  ہی افضل ہیں! چُنانچِہ فَقیہِ ملَّت حضرتِ علّامہ مولانا مفتی جلالُ الدّین اَمجدی رحمۃُ اللہِ علیہ اپنی سُوال جواب پر مبنی کتاب”اسلامی تعلیم“ صفحہ 194 تا 195 پر فرماتے ہیں: ”حُضُور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے بعد سب سے بڑے مرتبے والے حضرت ابراہیم خلیلُ اللہ علیہ السّلام ہیں۔پھر حضرت موسیٰ کلیمُ اللہ علیہ السّلام  ،پھرحضرت عیسیٰ رُوحُ اللہ علیہ السّلام  اور(پھر)حضرت نُوح نَجیُّ اللہ علیہ السّلام  ، ان حضرات کو مُرسلینِ اُولُو الْعزْم کہا جاتا ہے۔“
     (اسلامی تعلیم، ص195بتغیر)

    شجر وحجر بھی رونے لگتے

    دعوتِ اسلامی کے مکتبۃُ المدینہ کی کتاب”خوفِ خدا“(160 صَفحات) صفحہ45پر ہے: حضرت یحییٰ علیہ السّلام  جب نَماز کے لئے کھڑے ہوتے تو (خوفِ خدا سے )اِس قَدَر روتے کہ دَرَخت اور مِٹّی کے ڈَھیلے بھی ساتھ رونے لگتے حتّٰی کہ آپ علیہ السّلام   کے والِدِ مُحترم حضرت زَکَرِ یّا علیہ السّلام  بھی دیکھ کر رونے لگتے یہاں تک کہ بے ہوش ہو جاتے۔ مسلسل بہنے والے آنسوؤں کے سبب حضرت یحییٰ علیہ السّلام  کے رُخسارِ مبارَک(یعنی با بَرَکت گالوں) پر زَخم ہوگئے تھے۔ والِدَہ ماجِدہ رحمۃُ اللہِ علیہا  آپ علیہ السّلام  کے پاکیزہ رُخساروں پر پَشمینے(یعنی اُون)کی پَٹّیاں چپٹا دیتی تھیں۔جب بھی آپ علیہ السّلام  نَماز کے لئے کھڑے ہوتے تو رونا شروع کر دیتے،جس کے نتیجے میں وہ اُونی پَٹّیاں بھیگ جاتیں۔والِدۂ مُحترمہ (مُح۔تَ۔رَمَہ) رحمۃُ اللہِ علیہا انہیں خشک کرنے کے لئے جب نِچوڑتیں اور آپ علیہ السّلام  اپنی آنکھوں سے نکلنے والے پانی کو اپنی ماں کے بازو پر گرتا ہوا دیکھتے تو بارگاہِ الٰہی میں اِس طرح عرض کرتے:”اے اللہ پاک! یہ میرے آنسو ہیں،یہ میری ماں ہے اور میں تیرا بندہ ہوں جبکہ تُواَرْحَمُ الرَّا حِمِیْن یعنی سب سے زیادہ رَحم فرمانے والا ہے۔“ (احیاء العلوم،4/225)
    شرابِ مَحَبَّت کچھ ایسی پِلا دے   کبھی  بھی نشہ  ہو  نہ  کم یاالٰہی
    (وسائلِ بخشش ،ص81)

     … یعنی سختی

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن