درود شریف کی فضیلت
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Khofnak Daanton Wala Bacha | خوفناک دانتوں والا بچہ

    book_icon
    خوفناک دانتوں والا بچہ

    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

    اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

    دُرُود شریف کی فضیلت

           شیخِ طریقت ،امیرِاَہلسنّت  ، با نیِٔ دعوتِ اسلامی، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمدالیاس عطّاؔرقادِری  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے رسالے ’’تذکرۂ صدر الشریعہ‘‘  میں منقول ہے کہ رسولِ اکرم،نُورِ مُجَسَّم، شاہِ بنی آدم،نبیِّ مُحتَشَم   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ معظم ہے:جس نے مجھ پر سو مرتبہ دُرُودِپاک پڑھا    اللہ عَزَّوَجَلَّ   اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ نِفاق اور جہنَّم کی آگ سے آزاد ہے اور اُسے بروزِ قیامت شُہَداء کے ساتھ رکھے گا۔     (مَجْمَعُ الزَّوَائِد  ج۱۰ ص۲۵۳حدیث ۱۷۲۹۸ دار الفکر بیروت)

    صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !               صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

    (1) خوفناک دانتوں والا بچہ

            بابُ المدینہ (کراچی)کے ایک اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کے عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ میں  مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ کے بستے (اسٹال) پر اپنے 14سالہ بیٹے کے ساتھ تشریف لائے اور اُس کے بارے میں کچھ اِس طرح بتایا کہ یہ کچھ عرصہ پہلے رات گئے کم و بیش اڑھائی بجے ایک شادی میں شرکت کے بعد گھر والوں کے ساتھ واپس آرہا تھا ۔راستے میں ایک ویران گلی میں درخت کے قریب سے گزرتے ہوئے یہ ایک دم گھبرا گیا اور بے حد خوفزدہ دکھائی دینے لگا۔جب اِس سے خوف کا سبب پوچھاگیا تو کوئی جواب دینے کے بجائے خاموشی سے اِدھر اُدھر دیکھتے ہوئے چلنے لگا ۔گھر پہنچ کر سب سو گئے مگر تھوڑی ہی دیر بعد ایک پُراَسرارچیخ کی آواز سے سب کی آنکھ کھل گئی۔میری نگاہ فوراً اپنے بیٹے کے بستر کی طرف گئی تو وہ خالی تھا ۔ گھر کے سارے کمرے دیکھے مگر میرا بیٹا نہ ملا ۔اس کی امی (یعنی میری زوجہ )نے رونا شروع کردیا۔ اچانک کسی نے توجُّہ دِلائی کہ چھت پر تو دیکھو! اُوپر پہنچے تو یہ چھت کے کنارے سر جھکائے بیٹھا تھا۔ میں نے فوراً اسے سنبھالا۔ یہ گُم صُم میرے ساتھ نیچے چلا آیا ۔اس کی حالت کی پیشِ نظر ہم نے کوئی سوال نہ کیا ۔تھوڑی دیر میں یہ سوگیا۔ بعد میں اس نے بتایا کہ میرے پاس جن آتا ہے جو اپنے ساتھ چلنے کا کہتا ہے۔یہ اکثر تنہاچھت پر چلاجاتا،کھانا پینا بھی کم کردیااور زیادہ ترخاموش رہتا۔ہم نے ڈاکٹروں کے علاوہ کئی عاملین کو بھی دکھایا مگر کوئی افاقہ نہ ہوا ۔

            ایک رات یہ بوکھلاکر اٹھ بیٹھا اور غصے کے عالم میں اِدھر اُدھر گھومنے لگا۔اس کی سانس بہت تیز چل رہی تھی ۔ گھر والوں نے سنبھالنے کی کوشش کی تو اس نے ہر ایک کو اٹھا اٹھاکر پھینکنا شروع کردیا ۔نہ جانے اس میں اتنی طاقت کہاں سے آگئی تھی۔ خود مجھے اس نے صرف ایک جھٹکے میں گرادیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے ہی اس کا چہرہ انتہائی خوفناک ہوگیا اور اوپر کے دو دانت باہر نکل آئے جو انتہائی نوکیلے اور بھیانک تھے۔یہ منظر دیکھ کر سارے گھر والوں کی چیخیں نکل گئیں کہ یہ کیا مصیبت آن پڑی ۔میں بھی انتہائی پریشان تھامگر کیاکرتا ۔جیسے تیسے رات گزری ۔ صبح جب اذانِ ِفجرہوئی تواس کی آواز پر اس کے خوفناک دانت اندر ہوگئے اور یہ پُر سکون ہوگیا ، پھرسوگیا۔ اب تو یہ معمول بن گیا ہے کہ رات کے وقت اسکے دو خوفناک دانت نکل آتے ہیں اور ایک انجانی طاقت اس میں آجاتی ہے۔اس اسلامی بھائی نے اپنے بیٹے کے نچلے ہونٹ پر کالے کالے نشانات بھی دکھائے جو بار بار دانت نکلنے کے باعث بن چکے تھے۔’’ہر جگہ سے مایوس ہوکر بڑی امید کے ساتھ آپ کے پاس حاضر ہوئے ہیں ۔‘‘ یہ کہتے ہوئے وہ رونے لگے۔تعویذات کے بستے کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں تسلی دیتے ہوئے کہا:’’ اللہ عَزَّوَجَلَّ    شفادینے والا ہے، گھبرائیے نہیں ۔‘‘ اورانہیں تعویذاتِ عطّاریہ دئیے جن میں سے کچھ بیٹے کو پہننانے تھے اور کچھ گھر میں لٹکانے کے لئے تھے ، کاٹ کی بھی ترکیب بنائی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ   چند دنوں بعداس اسلامی بھائی نے آکر بتایا کہ تعویذاتِ عطّاریہ کی بَرَکت سے میرے بیٹے کے دانت باہر نکلنا بند ہوگئے ہیں اوراس کی طبیعت بھی دوبارہ خراب نہیں ہوئی ہے۔ (سُبْحٰنَ اللّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ  )

    صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

     

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن