Kya Ghusl e Mayyit Wali Jagah Light Nahi Jala Saktay?
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Kya Ghusl e Mayyit Wali Jagah Light Nahi Jala Saktay? | کیا غسلِ میت والی جگہ لائٹ نھیں جَلا سکتے؟

    Kya Ghusal e Mayyet Wali Jaga Light Nahi Jala Sakte

    book_icon
    کیا غسلِ میت والی جگہ لائٹ نھیں جَلا سکتے؟
    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
    اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ ط
    کیا غسلِ میت والی جگہ لائٹ نہیں جَلا سکتے؟   ( )
    شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ(۶ صَفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ  شَآءَ اللّٰہ  معلومات کا اَنمول خزانہ  ہاتھ آئے  گا۔

    دُرُود شریف کی فضیلت

    فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم:فرض حج کرو، بے شک اِس کا اَجر 20  غزوات میں شرکت کرنے سے زیادہ ہے اور مجھ پر ایک مَرتبہ دُرُودِ پاک پڑھنا اس کے برابر ہے۔( ) 
    صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

    کیا غسلِ میت والی جگہ لائٹ نہیں جَلا سکتے؟

    سوال:جس جگہ میّت کو غسل دیا جاتا ہے کیا اس جگہ پر لائٹ جَلانا دُرُست ہے؟لوگ کہتے ہیں کہ اس جگہ پر   40  دِن تک لائٹ نہیں جَلانی چاہیے،شرعا ً اس کا حکم بیان فرما دیجئے۔ (محسن حسن)
    جواب:جس جگہ میّت کو غسل دیا جاتا ہے اُس جگہ پر لائٹ جَلا سکتے ہیں۔  40  دِن تک اُس جگہ پر لائٹ نہ جَلانے والی بات  لوگوں نے اپنی طرف سے پھیلا دی ہے،اِس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ پہلے کے دور میں لائٹ کا وجود ہی نہیں تھا لائٹ تو آج کے دور کی اِیجاد ہے،حضورِ انور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے دور میں اِس طرح کی روشنی کا اِہتمام نہیں تھا۔اگر غسل ِ میت والی جگہ  اندھیرا رکھا جائے تو گھر والے ڈریں گے اور گھبرائیں گے لہٰذا   بَلَب روشن کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اگر رات میں بچے واش روم جاتے ہوئے ڈرتے  ہوں  تو پوری رات بھی  لائٹ روشن رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ہاں بِلا وجہ بَلَب روشن کریں گے تو اِسراف کہلائے گا۔

    میّت کا اپنی وَصیّت میں کسی کو چہرہ دیکھنے سے منع کرنا کیسا؟

    سوال:اگر میّت یہ وَصیّت کر جائے کہ ’’جب میں مَر جاؤں تو فلاں شخص میرا چہرہ  نہ دیکھے‘‘                   کیا ایسی وَصیّت کرنا دُرُست ہے؟
    جواب:اِس طرح کی وَصیّت کرنے میں غصے کا اِظہار ہے۔بعض لوگ نادانی میں کہہ دیتے ہیں کہ میں تیرے جنازے میں نہیں آؤں گا یا یوں کہتے ہیں کہ جب میں مَر جاؤں تو میرا چہرہ دیکھنے نہیں آنا۔ایسا کہنا دُرُست نہیں ہے البتہ چہرہ سب کو دیکھنا جائز ہے۔اگر میّت کی کوئی غلطی ہو  تب بھی مُعاف کر دینا چاہیے۔ایک مَرتبہ میں کسی میّت میں گیا ،سامنے میّت رکھی ہوئی تھی اور لوگ میّت کا چہرہ دیکھنے آرہے تھے کہ اچانک شور مَچ گیا کہ تم کیوں آئے ہو؟ تم باہر نکلو، تمہیں میّت کا چہرہ نہیں دیکھنے دیں گے۔ (اِس موقع پر نگرانِ شوریٰ نے فرمایا:) کوئی شخص میّت کا چہرہ دیکھنے آتا ہے تو میّت کے گھر والے اسے باہر نکال دیتے ہیں کہ تجھے چہرہ دیکھنے سے منع کیا گیا ہے۔ اِس طرح کرنے سے گھروں میں لڑائی جھگڑے  کا ماحول بن جاتا ہے لہٰذا ایسا کرنا ہرگز دُرُست نہیں۔  

    بے غسل شخص کے ہاتھ لگنے سے ناپاکی نہیں پھیلتی

    سوال:اگر کوئی شخص ناپاکی کی حالت میں کسی چیز کو ہاتھ لگائے تو کیا وہ چیز بھی ناپاک ہو جاتی ہے؟ 
    جواب:جی نہیں! ناپاکی کی حالت میں کسی چیز کو ہاتھ لگانے سے وہ چیز ناپاک نہیں ہوتی اور اِس حالت میں آنے والا پسینا بھی پاک ہوتا ہے۔ہاں اگر ہاتھ پر کوئی ظاہری نجاست لگی ہو ئی ہے کہ کسی چیز کو چھونے سے وہ نجاست  اس پر بھی لگے گی، تب ناپاکی کے اَحکام جاری ہوں گے۔( )

    سنّتِ مؤکدہ کی نیّت کرنے کا طریقہ

    سوال:نمازِ مغرب اور نمازِ عشا کی سننِ مؤکّدہ میں نیّت کس طرح کی جائے گی؟(عبد الرحمٰن)
    جواب:اگر کسی نے مُطلقاً نیّت کی ہے کہ میں دو رَکعت کی نیّت کرتا ہوں یادو سنّت کی نیّت کرتا ہوں یا پھر یوں کہا کہ اِتباعِ رَسُول میں دو سنَّت ادا کر رہا ہوں،اِن تمام صورتوں میں سنَّت ادا ہو جائے گی۔نیّت دِل کے پکّے اِرادے کو کہتے ہیں۔( ) اگر کوئی زبان سے نیّت کا اِظہار کرتا ہے تو بہت اچھا ہے۔( )اگر کسی کے دِل میں نیّت ہے لیکن اس کی زبان سے کچھ اور نکلا  تب بھی دِل کی نیّت کا ہی اِعتبار ہو گا۔( )  

    نماز کے شروع میں بغیر تکبیرِ تحریمہ کہے ہاتھ باندھنا کیسا؟

    سوال:اگر کوئی شخص نماز کے شروع میں تکبیرِ تحریمہ کہنا بھول گیا اور صرف ہاتھ اُٹھا کر نماز کی نیّت کرتے ہوئے ہاتھ باندھ لیے تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے؟  
    جواب:نماز کے شروع میں تکبیرِ تحریمہ کہنا بھول گیا تو نماز  شروع  ہی نہ ہوئی۔   

    وِتر میں تاخیر کرنا کیسا؟

    سوال:نمازِ عشا کے چار فرض ادا کر لینے کے بعد وِتر کو کب تک مؤخر کیا جاسکتا ہے؟ 
    جواب:وتر رات میں تاخیر سے پڑھنا بہتر ہے۔( )رَمَضان ُالمبارک میں تو وِتر جماعت سے ادا کیے جاتے ہیں۔اگر نمازِ عشا  رَمَضان ُالمبارک میں  باجماعت ادا کی ہے تو بہتر ہے کہ وِتر بھی جماعت سے پڑھے جائیں، اگر جماعت سے نہیں پڑھتا  تاخیر سے الگ پڑھتا ہے تب بھی گناہ گار نہیں ہو گا۔( ) 

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن