Madani Mahol Kaisay Mila?
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Madani Mahol Kaisay Mila? | مَدَنی ماحول کیسے ملا؟

    book_icon
    مَدَنی ماحول کیسے ملا؟

    پہلے اسے پڑھ لیجئے

              اسلامی بھائیوں  کے ساتھ ساتھ لاکھوں  لاکھ اسلامی بہنوں  نے بھی شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے خون پسینے سے سینچی ہوئی تبلیغ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک  ’’ دعوتِ اسلامی  ‘‘  کے مدنی پیغام کو قبول کیا، فیشن پرستی اور فحاشی وعریانی سے سرشار معاشرے میں  پروان چڑھنے والی بیشمار اسلامی بہنیں  گناہوں  کے دلدل سے نکل کر امہات المؤمنین اور شہزادی کونین بی بی فاطمۃالزہرارَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْھُن کی دیوانیاں  بن گئیں  ۔ گلے میں  ڈوپٹہ لٹکا کر شاپنگ سینٹروں  اورمخلوط تفریح گاہوں  میں  بھٹکنے والیوں  کو کربلا والی عفت مآب شہزادیوں  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْھُن کی شرم وحیا کی وہ برکتیں  نصیب ہوئیں  کہ مدنی برقع ان کے لباس کا جزولایَنْفک  (یعنی نہ جدا ہونے والاحصہ ) بن گیا۔اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ بیشمارمقامات پراسلامی بہنوں  کے بھی شرعی پردے کے ساتھ سنّتوں  بھرے اجتماعات ہوتے ہیں  اور مدرسۃ المدینہ  (بالغات) بھی لگتے ہیں۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدنی منیوں اور اسلامی بہنوں  کو قراٰن کریم حفظ وناظرہ کی مفت تعلیم دینے کے لیے کئی ’’ مدارس المدینہ ‘‘  اور عالمہ بنانے کے لیے متعدد ’’جامعات المدینہ ‘‘  قائم ہیں۔ اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی میں  ’’حافظات ‘‘ اور ’’مدنیہ عالمات ‘‘  کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ اسلامی بھائیوں  سے اسلامی بہنیں  بھی کسی طرح پیچھے نہیں  ہیں  ۔

    اسلامی بہنوں  کی عالمی مجلس مشاورت کا قیام

              اسلامی بہنوں  کے مدنی کام کو مزید مضبوط کرنے کے لیے محرم الحرام ۱۴۳۴؁ھ مطابق نومبر2012؁ء میں  شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے حکم سے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوری نے اسلامی بہنوں  کی عالمی مجلس مشاورت قائم کی۔ اسلامی بہنوں  کے ساری دنیا کے تمام مدنی کام اور شعبے اسی مجلس کے تحت ہیں۔

            دعوتِ اسلامی کی مجلس اَ لْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کی طرف سے عالمی مجلس مشاورت کی اسلامی بہنوں  کی مدنی بہاروں  پر مشتمل ایک رسالہ بنام ’’مدنی ماحول کیسے ملا؟ ‘‘  پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جارہی ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں  ’’اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں  کی اصلاح کی کوشش ‘‘  کرنے کے لئے مدَنی انعامات پر عمل اور مدَنی قافلوں  کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس اَ لْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کو دن پچیسویں  رات چھبیسویں  ترقی عطا فرمائے۔

    مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ  {دعوتِ اسلامی} شعبہ امیرِاہلسنّت

    ۱۳ذیقعدہ ۱۴۳۶؁ھ بمطابق 28اگست 2015؁ء

    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

    اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

    دُرُود شریف کی فضیلت

              حضرتِ سیِّدُنا عبدالرحمن بن عَوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ شَہَنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن و جمال، دافِعِ رَنج و مَلال، صاحِبِ جُود و نَوال،  رسولِ بے مِثال، بی بی آمِنہ کے لال صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ایک مرتبہ باہَر تشریف لائے تو میں  بھی پیچھے ہو لیا۔ آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ایک باغ میں  داخِل ہوئے اور سَجدہ میں  تشریف لے گئے۔ سجدے کو اتنا طویل کر دیا کہ مجھے اندیشہ ہوا کہیں  اللہ عَزَّوَجَلَّ نے رُوحِ مبارَکہ قبض نہ فرمالی ہو۔ چُنانچِہ میں  قریب ہو کر بغور دیکھنے لگا۔ جب سرِ اقدس اُٹھایا تو فرمایا: اے عبدالرحمن!  

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن