30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
مَدَنی مرکز کی آباد کاری کیسے ہو؟
حضرت سَیِّدُنا فَضَالَہ بِن عُبَیْد رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے رِوایَت ہے کہ سرکارِ دو۲ عالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم(مَسْجِد میں ) تشریف فر ما تھے کہ ایک آدمی آیا، اس نے نَماز پڑھی اور پھر اس طرح دُعا مانگی : اے اللہ!مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما ۔ یہ سن کر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَاد فر مایا : اے نَمازی!تُو نے جَلْدی کی، جب تُو نَماز پڑھ کر بیٹھے تو اللہ پاک کی ایسی حَمد کر جو اس کے لائق ہے اور مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھ، پھر دُعا مانگ ۔ اس کے بعد دُوسْرا شخص آیا اس نے نَماز پڑھنے کے بعد اللہ پاک کی حَمد و ثنا کی اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر دُرُودِ پاک پڑھا تو اس شخص سے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَاد فر مایا : اے نَمازی!دُعا مانگ، قبول کی جائے گی ۔ )[1](
دُعا کے ساتھ نہ ہو وے اگر دُرُود شریف نہ ہووے حشر تلک بھی برآوَرِ حاجات
قبولِیَّت ہے دُعا کو دُرُود کے باعِث یہ ہے دُرُود کہ ثابِت کَرَامَت و برکات)[2](
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
تَبْلِیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دَعْوَتِ اِسْلَامی کے 100 سے زائد شُعْبہ جات میں سے ایک اَہَم ترین شُعْبہ مَجْلِس فَیْضَانِ مَدِیْنَہ بھی ہے ، جس کا مَقْصَد مَدَنی مَراکِز فیضانِ مدینہ دَعْوَتِ اِسْلَامی کے نِظام کو شَرْعِی اور تنظیمی تقاضوں کے مُطابِق چلانا ہے ۔ یہ مَـجْلِس بلا شُبہ خِدْمَتِ دین کے جن اَہَم شعبوں میں اپنی خدمات سر اَنْجَام دے رہی ہے اس کی اَہَمِیَّت کا اندازہ اِسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مَجْلِس فَیْضَانِ مَدِیْنَہ کے تَحْت سَراَنْجَام پانے والے تقریباً تمام کام وَقْف اَملاک سے تَعَلّق رکھتے ہیں اور یہ بات اس مَـجْلِس کے مزید حسّاس ہونے پر دَلَالَت کرتی ہے ، چُنَانْچِہ اس مَـجْلِس میں اچھی اچھی نِیَّتوں سے خِدْمَتِ دین پر مَامُور اِسْلَامی بھائیوں کے لئے بَرَکات اور بڑے ثواب کی قَوِی اُمِّید ہے ، اس شُعْبے کے تَحْت مَسَاجِد کا اِنتِظام و اِنْصِرَام، اَئمّہ کی مَدَنی تَرْبِیَت و تَقَرُّری، المدینہ لائبریری کی صُورَت میں مُطَالَعَہ کا ذوق رکھنے والوں کے لئے مُناسِب مَواقع و عُمْدَہ و پُرْسُکُون مَاحَول کی فراہمی کی کوشش، اس کے عِلاوہ مَدَنی مَراکِز فیضانِ مدینہ میں مَوجُود مُتَعَدَّد شُعْبہ جات جیسا کہ عُلَمائے کِرام کا شُعْبہ جَامِعَةُ الْـمَدِینَه، حُفَّاظ کا شُعْبہ مَدْرَسَةُ الْـمَدِینَه، مَدَنی تَرْبِیَت گاہ اور وَقْتًا فَوَقْتًا ہونے والے مُـخْتَلِف کو رسز وغیرہ کے اِنْتِظامی اُمُور میں خِدْمات جیسے عظیم مَدَنی کاموں کی سَعَادَت حاصِل ہوتی ہے ۔
مجلس فیضانِ مدینہ کے مدنی کاموں کے فضائل و برکات
مَجْلِس فَیْضَانِ مَدِیْنَہ کے تحت ہونے والے تمام کام باعِثِ اَجْر و ثواب ہیں، چُنَانْچِہ چند مَدَنی کاموں کے فضائل و برکات پیشِ خِدْمَت ہیں :
(1) مَنْ دَلَّ عَلٰى خَيْرٍ فَلَهُ مِثْلُ اَجْرِ فَاعِلِهٖ یعنی جو شخص نیکی کا کام کرنے پر کسی کی رَاہ نُمائی کرتا ہے اُ سے بھی وُہی اَجْر و ثواب ملتا ہے ، جو اس نیکی کرنے والے کو ملتا ہے ۔ )[3](
(2) مالِ و َقْف کی حِفَاظَت میں مال یا وَقْت صَرف کرنا باعِثِ اَجْر و ثواب ہے ۔ )[4](
(3)عِلْمِدین کی اِشَاعَتْ میں وَقْت، مال، دَرْس و تدریس اور تحریر وغیرہ سے ایک دوسرے کی مَدَد کرنا، دینِ اِسْلام کی دَعْوَت اور اس کی تعلیمات دُنیا کے ہر گوشے میں پہنچانے کے لئے باہَمی تَعاوُن کرنا، اپنی اور دوسروں کی عملی حَالَت سُدھارنے میں کوشِش کرنا، نیکی اور پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی مَدَد کرنے میں شامِل ہے ۔ )[5](
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع