Main nay Madani Burka Kyun Pehna?
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
Type 1 or more characters for results.
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Main nay Madani Burka Kyun Pehna? | میں نے مدنی بُرقع کیوں پہنا ؟

میں نے مدنی بُرقع کیوں پہنا ؟

پہلے اسے پڑھ لیجئے

سیِّدُ الْمُرسَلین، خاتَمُ النَّبِیِّین ، جنابِ رحمۃٌ  لِّلْعٰلمِین صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ، ’’اللّٰہ   عَزَّوَجَلَّ کی قسم !اگر اللہ   تَعَالٰی تمہارے ذریعے کسی ایک کو بھی ہدایت دے دے تو یہ تمہارے لئے سُرخ اونٹوں سے بہتر ہے ۔ ‘‘(سنن ابو داؤد ، ج۳، ص ۴۵۰، الحدیث۳۶۶۱)

 حضرت سیِّدُنا کعبُ الاحبار رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ’’ جنت الفردوس خاص اُس شخص کے لئے ہے جو نیکی کی دعوت دے اور برائی سے منع کرے۔ ‘‘(تنبیہ المغترّین ص۲۹۰ )

        اللّٰہ   عَزَّوَجَلَّ   نے ہردور میں امّت ِ محبوب علی صاحبھا الصلوٰۃ والتسلیم کو ایسی نابغۂ روزگار ہستیاں عطا فرمائیں جنہوں نے نہ صرف خُود اَمْرٌ بِالْمَعْرُوْفِ وَنَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَر (یعنی نیکی کا حکم اور برائی سے منع کرنے)کا مقدَّس فریضہ بطریقِ اَحسن انجام دیا بلکہ مسلمانوں کو اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنے کا ذہن دیا ۔ ایسی ہی ایک ہستی شیخِ طریقت، امیرِ اَہلسنّت حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔرقادِری رَضَویدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  بھی ہیں جنہوں نے آج سے تقریباً27سال قبل۱۴۰۱ھ مطابق1981ء میں بابُ المدینہ کراچی میں تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک’’دعوتِ اسلامی‘‘ کے مَدَنی کام کا آغازاپنے چند رُفَقاء کے ساتھ کیا ۔  امیرِ اَہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  وہ یادگار سَلَف شخصیت ہیں جو کہ کثیرُالکرامات بُزُرگ ہونے کے ساتھ ساتھ عِلماً و عَمَلاً، قولاً و فِعلاً ، ظاہِراًو باطِناً اَحکاماتِ الہٰیہ کی بجاآوری اور سُنَنِ نَبَوِیَّہ کی پَیرَوی کرنے اور کروانے کی بھی روشن نظیر ہیں ۔  آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی احساسِ ذِمَّہ داری اور تقوٰی و پرہیز گاری کی بَرَکتیں ’’دعوت ِ اسلامی ‘‘ سے وابستہ ہونے والے اِسلامی بھائیوں میں بھی منتقل ہونا شروع ہوئیں ، جنہوں نے فرائض و واجبات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ سنتوں اور مستحبات پر عمل پیرا ہو کر نیکی کی دعوت کی ایسی دُھومیں مچائیں کہ لاکھوں مسلمانوں بالخُصوص نوجوانوں کو گناہوں سے توبہ کی توفیق ملی اور وہ تائب ہوکر صلوٰۃ وسنت کی راہ پرنہ صرف خود گامزن ہوگئے بلکہ دوسروں کو نیکی کی دعوت دینے والے بن گئے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ    !  (تادمِ تحریر) دُنیا کے تقریباً 66ممالک میں دعوتِ اسلامی کا مَدَنی پیغام پہنچ چکا ہے  اور آگے کُوچ جاری ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی اِحْسَانِہٖ

ہزاروں عاشقانِ لندن وپیرس کو دیوانہ              مدینے کا بنایاہے امیرِاہلسنّت نے

لاکھوں فیشنی چہروں کوداڑھی اورسروں کوبھی          عمامے سے سجایاہے امیرِاہلسنّت نے

        امیر اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا یہ فیضان صرف اِسلامی بھائیوں تک محدود نہیں رہا بلکہ لاکھوں لاکھ اسلامی بہنوں نے بھی امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے خون پسینے سے سینچی ہوئی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی پیغام کو قبول کیا، فیشن پرستی اور فَحّاشی وعُریانی سے سَر شار مُعاشَرہ میں پروان چڑھنے والی بیشمار اسلامی بہنیں گناہوں کے دَلْدَل سے نکل کر اُمَّہاتُ الْمُؤ منین اور شہزادیٔ کونَین بی بی فاطِمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کی دیوانیاں بن گئیں ۔  گلے میں دُوپٹّا لٹکا کر شاپِنگ سینڑوں اور مَخْلوط تفریح گاہوں میں بھٹکنے والیوں ، نائٹ کلبوں اور سنیما گھروں کی زینت بننے والیوں کو کر بلا والی عِفَّت مَآب شہزادیوں رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کی شر م وحیا کی وہ بَرَکتیں نصیب ہوئیں کہ مَدَنی بُرقع اُن کے لباس کا جُزْوِ لا یَنْفَک بن گیا ۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ   عَزَّوَجَلَّ   اسلامی بہنوں کے بھی شَرْعی پردہ کے ساتھ مُتَعَدَّد مقامات پر ہفتہ وار اجتماعات ہو تے ہیں ۔  اسلامی بہنوں کے جامِعات بھی قائم ہیں مُتَعَدَّد اسلامی بہنیں بھی اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ   عالِمات بننے کی سعادت حاصِل کرچکی ہیں ۔ دُنیا کے مختلف مُمالِک میں اکثر گھروں کے اندر ان کے تقریباََروزانہ ہزاروں مدارِس بنام مدرَسَۃُالمدینہ(برائے بالِغات) بھی لگائے جاتے ہیں ، ایک اندازے کے مطابق فَقَط باب المدینہ (کراچی)میں اسلامی بہنوں کے 1317 مدرَسے تقریباََ روزانہ لگتے ہیں جن میں کم وبیش 12017 اسلامی بہنیں قراٰنِ پاک ، نَماز اورسُنّتوں کی مُفت تعلیم پاتیں اور دعائیں یاد کرتی ہیں ۔ نیز مَدَنی مُنّوں اور مَدَنی مُنّیوں کیلئے بے شُمار مدارِس مدرَسَۃُ الْمدینہ کے نام سے قائم ہیں جہاں حفِظ وناظِرہ کی مُفْت تعلیم دی جاتی ہے ۔

مِری جس قَدَر ہیں بہنیں ، سبھی مَدَنی بُر قع پہنیں

انہیں نیک تم بنانا مَدَنی مَدَینے والے

        اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ    اِسلامی بہنوں میں بھی مَدَنی کام کی خوب خوب بہاریں ہیں ، جن میں سے 19منتخب بہاروں کا مجموعہ ’’میں نے مَدَنی برقع کیوں پہنا؟‘‘ کے نام سے شائع کیا جارہا ہے ۔  اللّٰہ  تَعَالٰی سے دعا ہے کہ ہمیں ’’اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘ کرنے کے لئے مَدَنی اِنعامات پر عمل اور مَدَنی قافِلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

اللّٰہ ( عَزَّوَجَلَّ )کرم ایسا کرے تجھ پر جہاں میں

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن