Makkay Ki Ziyaratain Ameer Ahl e Sunnat Ke Sath
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
Type 1 or more characters for results.
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Makkay Ki Ziyaratain Ameer Ahl e Sunnat Ke Sath | مکے کی زیارات امیراہل سنت کے ساتھ

book_icon
مکے کی زیارات امیراہل سنت کے ساتھ
            

مدینہ نہ دیکھا تو کچھ بھی نہ دیکھا

شیخ عبدُالْحقّ مُحَدِّث دِہلَوی رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں : جب کوئی مسلمان زیارت کی نیّت سے مدینۃُ المُنَوَّرۃ آتا ہے تو فِرِشتے رَحْمت کے تحفوں سے اُس کا اِستِقبال کرتے ہیں ۔ (جذب القلوب، ص211 ) امیرِ اہلِ سنّت حضرتِ علّامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کا عمرہ مع مدینۂ پاک کی حاضری (2022) رسالے کے بعد اِس سال (2023) میں امیرِ اہل ِسنّت کے سفرِ مدینہ پر تحریری رسالہ بنام ”مکّے کی زیارات امیر ِاہل ِسنّت کے ساتھ “ آپ کے ہاتھوں میں موجود ہے ۔مختلف ویڈیوز وغیرہ سے حاصل کی گئی معلومات کی روشنی میں یہ سفر نامہ تیار کیا گیا ہے نیز موقع کی مُناسَبَت سے امیرِ اہلِ سنّت کی خوش نصیب عاشقانِ رسول کے نام لکھی گئی تحریرات کا عکس بھی پیش کیا جارہا ہے، اللہ پاک نے چاہا تو اِن کا بَغور مطالعہ اُن یادگار لمحات کی پُرکیف یادوں کی عکّاسی کرےگا۔اللہ کریم ہمیں امیرِ اہلِ سنّت کے عشق ِمکہ و مدینہ کا صدقہ نصیب کرے اور بار بار حج و زیارتِ مدینہ سے نوازے۔کاش!ہر سال امیرِ اہلِ سنّت کے ساتھ حَرَمَیْن طَیِّبَیْن کی حاضری کی خیر و عافیت سے سعادت ملے۔ اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہُ علیهِ واٰلہٖ وسلّم دکھا دے ایک جھلک سبز سبز گنبد کی بس اُن کے جلووں میں آجائے پھر قضا یارب مدینے جائیں پھر آئیں دوبارہ پھر جائیں اِسی میں عمر گزر جائے یاخدا یارب طالبِ غمِ مدینہ و بقیع وبے حساب مغفرت ابو محمد طاہر مَدَنی عطاری عُفِی عنہ (شعبہ : ہفتہ وار رسالہ مطالعہ ) المدینۃ العلمیہ اسلامک ریسرچ سینٹر اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیٖن ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط

مکّے کی زیارات امیرِ اہل ِسنّت کے ساتھ(دسمبر2023)

دُعائے خلیفۂ امیرِ اہلِ سنّت: یااللہ پاک !جو کوئی 30 صفحات کا رسالہ ”مکّے کی زیارات امیرِ اہلِ سنّت کے ساتھ“ پڑھ یا سُن لے اُسے بار بار مکہ و مدینہ کی زیارت نصیب کر اور اُسے حجِّ مقبول نصیب کرکے بے حساب جنّت الفِرْدوس میں داخلہ عطافرما۔اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہُ علیهِ واٰلہٖ وسلّم

دُعا قبول ہوتی ہے(دُرُود شرِیف کی فضیلت)

فرمانِ آخِری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم : تمام دعائیں پردے میں ہوتی ہیں یہاں تک کہ ان کے شروع میں اللہ پاک کی حَمْد (یعنی تعریف بیان )کی جائے اور نبیِ اَکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر دُرودِ پاک بھیجا جائے پھر دعا کی جائے تو دعا کرنے والے کی دعا قبول کی جاتی ہے۔ (القول البدیع، ص222) ہے سب دعاؤں سے بڑھ کر دعا دُرُود و سلام کہ دَفع کرتا ہے ہر اِک بَلا دُرُود و سلام صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

مکّے سے یمن

مکۂ پاک میں عبد ُالرحیم یا عبد ُالرحمٰن نامی ایک نیک شخص رہتا تھا جو ہر وقت اللہ پاک کی عبادت کرتا رہتا تھا۔عظیم تابعی بزرگ ،حضرتِ امام حَسَن بَصری رحمۃُ اللہِ علیہ اللہ پاک کی رِضا کے لیے اس سے محبت فرماتے۔اُس نےمکہ ٔپاک سے یمن چلے جانے کا ارادہ کیا تو حضرتِ امام حَسَن بَصری رحمۃُ اللہِ علیہ کو اس بات کی خبر پہنچی تو آپ نے اُسے مکۂ پاک ہی میں رہنے کی ترغیب دلاتے ہوئے ایک خط لکھا جس میں قرآنی آیات و احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں مکہ ٔ پاک کے فضائل کا بیان تھا۔ (1)(اُس خط کا کچھ حصہ خلاصۃً پیش کیا جاتاہے۔)

حضرتِ امام حَسَن بَصری رحمۃُ اللہِ علیہ کا خط

حضرتِ امام حسن بصری رحمۃُ اللہِ علیہ لکھتے ہیں:بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم،اے بھائی ! اللہ پاک آپ کی حفاظت فرمائے ،آپ کو ہر ناپسندیدہ چیز سے محفوظ فرما کر مزید نیک کاموں کی توفیق عطا فرمائے اور اپنی رحمت سے ہمیں جنّت میں جمع فرمائے ۔ اے میرے بھائی!اللہ پاک آپ کو لمبی عمر عنایت فرمائے ،مجھے خبر پہنچی کہ آپ اَمن کی جگہ حرم شریف سے یمن جانے کا ارادہ رکھتے ہیں ،خُدا کی قسم! مجھے اس خبرسے بہت غم ہوا۔ مجھے آپ کی سوچ پر تَعَجُّب ہے کہ اللہ پاک نے آپ کو مکہ ٔ پاک میں رہنے کی سعادت بخشی مگر آ پ یہاں سے جانےکا ارادہ کر رہے ہیں حالانکہ آپ کو تو اللہ پاک کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ اس نے آپ کو اپنے اَمن والے حَرَم میں جگہ عطا فرمائی۔ اے میرے بھائی! آپ دنیا کی شَرَف و عظمت کے اعتبار سے بہترین اور اللہ پاک کی پسندیدہ زمین پر ہیں لہٰذا یہاں سے جانے کے بارے میں نہ خیال کریں۔ اللہ پاک ہمیں اور آپ کو اچھے اعمال کی توفیق عطا فرمائے ۔(فضائل مکہ،ص12ماخوذاً) تیرے گھر کے پھیرے لگاتا رہوں میں سدا شہر مکہ میں آتا رہوں میں میں لیتا رہوں بوسہ ٔسنگِ اَسود یُوں دِل کی سیاہی مٹاتا رہوں میں الٰہی میں پِھرتا رہوں گردِ کعبہ یوں قِسمت کی گردش مٹاتا رہوں میں لِپٹ کر گلے لگ کے میں مُلتَزَم سے گناہوں کے دَھبّے مِٹاتا رہوں میں حطیمِ حرم میں نمازوں کو پڑھ کر تیرے در پہ دُکھڑے سُناتا رہوں میں میں پیتا رہوں ہر گھڑی آبِ زَم زَم لگی اپنے دِل کی بُجھاتا رہوں میں صفا اور مَرْوَہ کے مابَیْن دوڑوں سَعی کر کے تجھ کو مَناتا رہوں میں تُو شر سے پناہ دے مُقَدَّر ہو ایسا کہ بس خیر ہی خیر پاتا رہوں میں صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
1 مکۂ پا ک یا مدینہ شریف میں مستقل رہائش اختیار کرنے کے بارے میں اہم معلومات کے لئے امیرِ اہلِ سنّت کی کتاب ” عاشقانِ رسول کی 130 حکایات “ صفحہ 196 پڑھیے، یہ کتاب دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے مفت ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن