Maan Baap Larain To Aulad Kia Karay
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
Type 1 or more characters for results.
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Maan Baap Larain To Aulad Kia Karay | ماں باپ لڑیں تو اَولاد کیا کرے؟

ماں باپ لڑیں تو اَولاد کیا کرے؟

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط

سالگرہ منانے کا طریقہ([1])

شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ(۳۲ صَفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ  شَآءَ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   معلومات کا اَنمول خزانہ  ہاتھ آئے  گا ۔

دُرُود شریف کی فضیلت

فَرمانِ مُصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہے :  مجھ پر دُرُود شرىف پڑھو اللہ پاک تم پر رَحمت بھىجے گا ۔ ([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                    صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

سالگرہ کس اَنداز سے مَنانی چاہیے ؟

سُوال : آپ کے رضاعی پوتے حسن رضا عطاری بن علی رضا  مَاشَاءَ اللہ 13جمادی الاولیٰ 1440سِنِ ہجری کو تین سال کے ہوئے ۔ اس حوالے سے ایک تقریب کا اِہتمام کیا گیا ، جس میں نہ کیک کاٹا گیا اور نہ ہی اِس طرح کی دِیگر چیزیں ہوئیں بلکہ نعت خوانی اور نیاز کا اِہتمام کیا گیا ۔  یہ اِرشاد فرمائیے کیا ہم اس  موقع کو بھی حُصُولِ ثواب کے لیے اِستعمال کر سکتے ہیں؟ نیز مَدَنی مُنّے یا مَدَنی مُنّی کی سالگرہ کس اَنداز سے منانی چاہیے ؟  

جواب : سُبْحٰنَ اللّٰہ جس طرح حسن رضا کی سالگرہ یعنی Birth Day منائی گئی وہ بہت ہی بَرکت کا باعث ہے کیونکہ جس مکان میں یہ سلسلہ ہوا اس مکان میں ذِکرِ خُدا و ذِکرِ مصطفے ٰ ہو رہا تھا اور دُعائیں مانگی جا رہی تھیں اور ایسے موقع پر رَحمت کا نُزُول ہوتا ہے ۔ چنانچہ حضرتِ سَیِّدُنا سفیان بِن عیینہرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں :  نیکوں کے ذِکر کے وقت رَحمت کا نُزول ہوتا ہے ۔ ([3]) تو جب نیکوں کے سردار، شہنشاہِ اَبرار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کا ذِکرِ خیرہو گا اور ان کی نعت پڑھی جائے گی کیا اس وقت رَحمت نازل نہیں ہو گی؟  پھر جب رَحمت کا نُزول ہو گا تو جو لوگ وہاں موجود ہوں گے کیا وہ اس رَحمت کی بَرسات میں نہیں نہائیں گے ؟ اور جب یہ سب لوگ اس رَحمت کی برسات میں نہائیں گے تو جس کی سالگرہ مَنائی جا رہی ہے وہ مَدَنی پھول بھی وہاں موجود ہوگا تو کیا رَحمت کے چھینٹے اس پھول پر نہیں پڑیں گے ؟اور جس پر رَحمت نازِل ہو گی کیا اسے  بَرکت نہیں ملے گی ؟ بیشک اس محفل سے دُعائیں بھی ملیں گی اور بَرکات بھی حاصِل ہوں گی ۔  سالگرہ وغیرہ کے موقع پر اس اَنداز سے تقاریب اور مَحافل کا اِنعقاد کرتے رہنا چاہیے ۔  اَلبتہ جب بھی اِجتماعِ ذِکر و نعت کا اِہتمام کریں تو ایک مبلغ کو ضَرور مَدعو فرمائیں جو سُنَّتوں بھرا بیان کرے ، مَدَنی پھول دے اور اِصلاح کی کوئی بات بتائے ۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ہمارے یہاں دُعاؤں  کا رَواج ہے  تاکہ مَدَنی مُنّے کو دُعائیں اور ان کا ثمر بھی ملے اور آخرت میں بھی اس کا حصہ ہو ۔

بچوں پر بزرگانِ دِین کی نظر ڈلوانے کے فَوائد

قرآنِ پاک میں دُعا کی قبولیت کی بشارت موجود ہے :(اُدْعُوْنِیْۤ اَسْتَجِبْ لَكُمْؕ  ) (پ۲۴، المؤمن : ۶۰) ترجمۂ کنز الایمان : مجھ سے دُعا کرو میں قبول کروں گا  ۔ “جو بچے نیک بنتے ، زیورِ عِلم سے آراستہ ہوتے اور دِینِ متین کی خدمت کرتے ہیں، کیا بعید ان کو دُعائیں ملتی ہوں اور ان دُعاؤں کے اَثرات کی وجہ سے وہ  اتنا بڑا مقام حاصِل کرتے ہوں!اگر چہ یہ کسی کو معلوم نہیں ہوتا کہ میرے حق میں کس کی دُعا قبول ہوئی ہے ۔ پہلے کے لوگ اپنے بچوں کو بزرگانِ دِین رَحِمَہُمُ  اللّٰہُ   الْمُبِیْن کی بارگاہ میں لاتے ، ان کے لیے دُعا کرواتے ، اپنے بچوں پر ان کی نظر ڈلواتے اور ان سے دَم کرواتے تھے ۔  جب میرے لیے حفاظتی اُمُور کے مَسائل نہیں تھے اور مجھے مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے جانے کی آزادی تھی اس وقت میں نے بارہا دیکھا ہے کہ بڑی عمر کے لڑکے چھوٹے بچوں کو  اُٹھائے  یا برتن میں پانی لیے مسجد کے باہر کھڑے ہوتے تھے تاکہ جو بھی نمازی آتا جائے اس بچے یا پانی پر دَم کرتا جائے ۔ اب بھی شاید ایسا کرتے ہوں، یہ ایک اچھا اور نیک کام ہے اس طرح  کرنے سے اللہ پاک کی رَحمت شاملِ حال ہوتی ہے اور خوب بَرکتیں بھی ملتی ہیں ۔ بہرحال ہم سب کو بیان کردہ طریقے کے مُطابق اپنے بچوں کی سالگرہ منانی چاہیے ۔   

مَدَنی ماحول میں سالگرہ مَنانے کا اَنداز

 



[1]    یہ رِسالہ  ۱۳جمادی الاولیٰ ۱۴۴۰؁ھ بمطابق 19جنوری 2019 کو عالمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ(کراچی)میں ہونے والے مَدَنی مذاکرے کا تحریری گلدستہ ہے ، جسے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کے شعبے ’’فیضانِ مَدَنی مذاکرہ‘‘نے مُرتَّب کیا ہے ۔  (شعبہ فیضانِ  مَدَنی مذاکرہ)  

[2]    الکامِل لابنِ عَدِی، عبدالرحمٰن بن القطامی، ۵  / ۵۰۵ دار الکتب العلمیة  بیروت 

1    حلية  الاولیاء، سفیان بن عیینة، ۷ / ۳۳۵، رقم : ۱۰۷۵۰ دار الکتب العلمیة بیروت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن