my page 1
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Meethi Cheezon Ke Bare Mein 15 Sawal Jawab | میٹھی چیزوں کے بارے میں 15 سوال جواب

    book_icon
    میٹھی چیزوں کے بارے میں 15 سوال جواب
                

    میٹھی چیزوں کے بارے میں 15 سوال جواب

    دُعائے خلیفۂ امیرِ اہلِ سنّت: یاربَّ المصطفٰے !جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ ” میٹھی چیزوں کے بارے میں 15 سوال جواب “پڑھ یاسُن لے اُسے صحت و عافِیت والی زندگی عطا فرما اور اُس کی ماں باپ اور اولاد سمیت بےحساب بخشش و مغفرت فرما۔ اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم

    دُرُود شریف کی فضیلت

    فرمانِ آخِری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم : بروزِ قیامت لوگوں میں سے میرے قریب تَر وہ ہو گا جس نے دُنیا میں مجھ پر زیادہ دُرُودِ پاک پڑھے ہوں گے۔ (ترمذی، 2/27، حدیث: 484) صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد سوال:کیا حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو میٹھا کھانا پسند تھا؟ جواب:حدیثِ پاک میں ہے:” کَانَ رَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمَ یُحِبُّ الْحَلْوَآءَ وَالْعَسَلَ یعنی حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم میٹھی چیز اور شہد پسند فرماتے تھے ۔ (بخاری،3/536، حدیث: 5431) اِس حدیثِ پاک کی شرح میں ہے: عُمومًا بُزُرگانِ دِین رحمۃُ اللہ علیہم میٹھی چیز سے مَحبّت کرتے تھے، اِسی لیے عُموماً فاتحہ و نِیاز میٹھی چیز پر ہوتی ہے ، اِس کی اصل یہی حدیث ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے: مومن میٹھا ہوتا ہے اور مِٹھائی پسندکرتا ہے۔ (فردوس الاخبار، 2/351، حدیث: 6834) حَلْوے میں ہر میٹھی چیز داخل ہے حتّی کہ شربت اور میٹھے پَھل اور عام مِٹھائیاں اور عُرفی حَلْوَہ وغیرہ بھی شامل ہے۔مُروَّجہ حَلْوَہ سب سے پہلے مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ، حضرتِ عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ نے بنایا اور اسے رسول ُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی خدمت میں پیش کیا جس میں آٹا ،گھی اور شہد تھا ، حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے بہت پسند کیا اور فرمایا : فارسی لوگ اسے دخیص کہتے ہیں۔ (مراٰۃ المناجیح، 6/19 ) (ملفوظاتِ امیر اہل سنّت، 9/68) سوال: آپ کى پسندىدہ مٹھائى کون سى ہے؟ جواب:حدىثِ پاک مىں ہے :” کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم یُحِبُّ الْحَلْوَاءَ وَ الْعَسْلَ “ یعنی نبیِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم میٹھی چیز اور شہد پسند فرماتے تھے ۔ (بخاری،3/536،حدیث: 5431)جو لوگ عُلَمائے کِرام پر اِعتراض کرتے ہىں کہ ىہ حَلوا کھاتے ہىں انہیں ڈرنا چاہىے کہ سارے عُلَما کے آقا و مولا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو حَلوا پسند تھا۔ اب حَلوے میں سُوجی کا حَلوا ، سوہن حَلوا، گاجر کا حَلْوا اور سردی گرمی کے دِیگر تمام حَلْوے شامل ہیں۔بعض مُحَدِّثینِ کِرام نے اسے حُلُوّاً بھی پڑھا ہے جس کے معنیٰ ہیں کوئی بھی میٹھی چیز ، یوں پىارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو مىٹھى چىزىں پسند تھیں ، اِسی طرح شہد بھى مىٹھا ہے اِس مىں شِفا اور بڑے فَوائد اور بَرکتىں بھی شامِل ہىں ، ىہ بھی ہمارے پىارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو پسند تھا۔ نفس کو پسند ہونا نہ ہونا اور طَبْعی طور پر مُوافِق ہونا نہ ہونا اپنی جگہ پر ہے مگر جو مىرے مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کى پسند ہے وہ مىرى پسند ہے۔ یاد رَکھیے!اپنی طبیعت کو بھی پیشِ نظر رکھنا ضَروری ہے،اب اگر شوگر والا یہ کہہ کر کہ” سرکار صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو حَلوا پسند تھا “ پیٹ بھر کر حَلوا کھا لے تو پھر وہ جو جَلوہ دىکھے گا اُسے ىاد رَکھے گا لہٰذا اپنے آپ کو بھى دىکھنا ہے کہ مىرا جسم اور وُجود اس کى تَجلّى بھى بَرداشت کر سکے گا ىا نہىں (ملفوظاتِ امیر اہل سنّت، 1/506) سوال:میٹھے کی مختلف اَقسام ہوتى ہىں ، ان میں سے آپ کو کونسی قسم پسند ہے ؟ جواب:اگر مىں بتا دوں گا تو میرے پاس مٹھائی کے ٹوکرے کے ٹوکرے آنا شروع ہو جائىں گے۔ میں بازاری مٹھائی سے بچتا ہوں کیونکہ میری عمر اب بڑھ چکی ہے۔ اگر کوئی کہے کہ سرکار صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو مٹھائی پسند تھی تو اس سے کہا جائے کہ کیا صِرف مٹھائی ہی پسند تھی یا کچھ اور بھی پسند تھا ؟ کھانا دِن میں ایک بار کھانا سُنَّت ہے۔(کنز العمال،جز: 7، 4/39، حدیث: 18173) جبکہ ہم دَس بار کھائیں تب بھی ہمارا پیٹ نہیں بھرتا حالانکہ ایک بار کھانا بھی سرکار صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا عمل ہے۔سرکار صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو مٹھائی پسند تھی موجودہ مٹھائیوں کو اس کےتحت لینا ضَروری نہیں ہے۔آج کل مٹھائیوں میں مِلاوٹیں ہوتی ہیں اور ان کی تیاری میں گلی سڑی چیزیں اور باسی دودھ اِستعمال ہوتا ہے جس کے باعِث بسااوقات مٹھائیوں میں زہر پیدا ہو جاتا ہے۔ کھویا اس میں نُمایاں ہے کہ غالباً سب سے زیادہ فوڈ پوائزن کھوئے سے ہوتا ہے۔ مجھے مٹھائی نہ بھیجی جائے اور اگر کوئی بھیج دے تو پھر مجھے کھانے میں اِحتیاط سے کام لینا چاہیے۔

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن