Muharram k Fazail
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Muharram k Fazail | محرم کے فضائل

    Muharram Ke Fazail Par Farameen e Mustafa

    book_icon
    محرم کے فضائل
                
    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط مُحَرَّم کے فضائل دُعائے عطّار : یا اللہ پاک!جو کوئی 17صفحات کا رِسالہ’’محرم کے فضائل‘‘پڑھ یا سُن لے اُس کی کربلا والوں کے طفیل آفتوں اوربلاؤں سے حفاظت فرما۔ اٰمِین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

    دُرُود شریف کی فضیلت

    اللہ کریم کے آخری نبی صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا : اے لوگو! بے شک بروزِ قیامت اُس کی دہشتوں(Terrors) اورحساب کتاب(Accountability) سے جلد نجات پانے والا شخص وہ ہوگا جس نے تم میں سے مجھ پر دُنیا میں بکثرت دُرود شریف پڑھے ہوں گے۔ (1) اُف وہ رہِ سنگلاخ ، آہ! یہ پا شاخ شاخ اے مرے مشکل کشا! تم پہ کروڑوں درود(2) صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

    خیراتِ عاشُورا کی برکات

    عاشُورا (یعنی دس محرم الحرام) کے روز ملکِ’’رَے‘‘ میں قاضی کے پاس ایک فقیر(Poor) آکر عرض گزار ہوا : میں ایک بہت غریب اورعیال دار آدمی ہوں آپ کو یومِ عاشُورا کا واسطہ! میرے لئے دس کلو آٹا ، پانچ کلوگوشت اور دو دِرْہم کاانتظام فرما دیجئے۔ قاضی(Judge) نے ظہر کے بعد آنے کا کہا۔ جب فقیر وقتِ مقرر پر آیا تو عصر میں بُلایا۔ وہ عصر کے بعد پہنچا پھربھی کچھ نہ دیا خالی ہاتھ ہی بھیج دیا۔ فقیر کا دل ٹوٹ گیا۔ وہ رنجیدہ رنجیدہ ایک غیرمسلم کے پاس پہنچا اور اس سے کہا : آج کے مقدّس دن کے صدقے مجھے کچھ دے دو۔ اس نے پوچھا : آج کون سادن ہے؟ تو فقیر نے عاشورا کے کچھ فضائل بیان کیے۔ جسے سُن کر اُس نے کہا : آپ نے بہت ہی عظمت والے دن کا واسطہ دیا ، اپنی ضَرورت بیان کیجئے۔ فقیر نے اس سے بھی وُہی ضَرورت بیان کردی۔ اُس آدمی نے دس بوری گندم ، سو سیر گوشت اور بیس دِرہم پیش کرتے ہوئے کہا : یہ آپ کے اَہل وعِیال کیلئے زندگی بھر ہر ماہ اس دن کی فضیلت و عظمت کے واسطےمقرَّر ہے۔ رات کو قاضی صاحب نے خواب دیکھا کہ کوئی کہہ رہا ہے نظر اٹھا کر دیکھ! جب نظر اٹھائی تو دو عالیشان محل(Palaces) نظر آئے ، ایک چاندی اور سونے کی اینٹوں (Bricks) کااور دوسرا سرخ یاقوت کا تھا۔ قاضی نے پوچھا : یہ دونوں محل کس کے ہیں؟ جواب ملا : اگر تم سائل کی ضَرورت پوری کردیتے تو یہ تمہیں ملتے مگر چونکہ تم نے اُسے (خالی ہاتھ)لوٹادیا تھا اس لئے اب یہ دونوں محل فُلاں غیرمسلم کے لئے ہیں۔ قاضی صاحب بیدار ہوئے تو بہت پریشان تھے۔ صبح ہوئی تو غیر مسلم کے پاس گئے اور اس سےپوچھا : کل تم نے کونسی ’’نیکی‘‘کی ہے؟ اس نے پوچھا : آپ کو کیسے علم ہوا؟ قاضی صاحب نے اپنا خواب سنایا اور پیشکش کی کہ مجھ سے ایک لاکھ درہم لے لو اور کل کی ’’نیکی‘‘مجھے بیچ دو۔ اُس غیر مسلم نے کہا : میں روئے زمین کی ساری دولت لے کر بھی اسے فروخت نہیں کروں گا ، اللہ پاک کی رحمت وعنایت بہت خوب ہے۔ یہ کہنے کے بعد وہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا۔ (3)

    مُحَرَّم کہنے کی وجہ

    پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اسلامی سال کا پہلا مہینا محرم ہے اس ماہِ مبارک کی حُرمت(یعنی تعظیم) کی وجہ سے اِسے “ مُحرّم “ کا نام دیا گیا ہے۔ (4) اللہ پاک نےاسلامی سال کا آغاز محرّم الحرام کے بابرکت مہینے سےفرمایااورہمیں اِس میں اجرو ثواب اور خیر و برکت کےکثیرمواقع عطا فرمائے۔ بندۂ مومن کے لئےاپنا پسندیدہ (بندہ )بننے کی راہیں کھول دیں تاکہ سال کے شروع ہی سے بندہ اپنے ربّ کے قریب ہوجائے اور توبہ کرے تو اُس کے گناہ بخش دئیے جائیں۔ نیکیوں کا اثر بندے پر سال کے اختتام تک رہے حتّٰی کہ سال کا آخری مہینا ذوالحجۃ الحرام بھی عبادت میں گزرے ، اُمید ہے کہ اس کے لئے پورے سال کی اطاعت لکھی جائے کیونکہ جس کے عمل کی ابتدا اور انتہا عبادت پر ہو تو وہ اس کے حکم میں ہے جو دونوں وقتوں کے درمیان بھی عبادت میں ہی لگا رہا ہو۔ (5) عبادت میں گُزرے مِری زِندگانی کرم ہو کرم یاخدا یاالٰہی(6) صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

    محرّمُ الحَرام کے2 فضائل

    (1) ایک شخص حضورنبیِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور عرض کی : یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم !رمضان کے علاوہ میں کس مہینے میں روزے رکھوں؟ ارشاد فرمایا : اگر تُم نے رمضان کے بعد کسی مہینے کے روزے رکھنے ہوں تو مُحرّم کے روزے رکھو کہ یہ اللہ پاک کا مہینا ہے ، اس مہینے میں ایک دن ہے جس میں اللہ پاک نے ایک قوم کی توبہ قبول فرمائی اور دوسروں کی توبہ بھی قبول فرمائے گا۔ (7) (2)نبیِ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : ماہِ رمضان کے بعد سب سے افضل روزے اللہ پاک کے مہینے محرّم کے روزے ہیں اور فرض نماز کے بعد سب سے افضل نماز رات کی نماز ہے۔ (8)

    محرم کے پہلےعشرے کی عظمت

    حضرت سیِّدُنا ابوعثمان نہدی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : صحابۂ کرام تین عشروں (10-days) کی تعظیم کیا کرتے تھے۔ (1)رمضانُ المبارک کا آخری عشرہ (2)ذو الحجۃ الحرام کا پہلا عشرہ(3)محرّم الحرام کا پہلا عشرہ۔ (9)

    یومِ عاشورا

    پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اس مبارک ماہ میں10محرّمُ الحرام کوخصوصی اہمیت حاصل ہے ، اِسے یومِ عاشورا کے نام سے جانا جاتا ہے۔ 10محرّمُ الحرام کو عاشورا کہنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اِس دن اللہ پاک نے 10انبیائے کرام کو اعزاز و اکرام سے نوازا۔ (10)

    یومِ عاشُوراکی مبارک نسبتیں

    یومِ عاشورا کوانبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام سے خصوصی نسبت حاصل ہے : (1)یومِ عاشوراکوحضرت سیِّدُنا موسیٰ کلیمُ اللہ عَلَیْہِ السَّلَام کی مدد کی گئی اور فرعون اور اس کے پیروکار(Followers) اس میں ہلاک ہوئے۔ (2)حضرت سیدنانوح نَجیُ اللہ عَلَیْہِ السَّلَام کی کشتی “ جُودی پہاڑ “ پر ٹھہری۔ (3)حضرت سیدنایونس عَلَیْہِ السَّلَام کو مچھلی کے پیٹ سے نجات ملی۔ (4)حضرت سیّدنا آدم صَفِیُّ اللہ عَلَیْہِ السَّلَام کی قبولیت ِ توبہ کا دن ہے۔ (5)حضرت سیدنا یوسف عَلَیْہِ السَّلَام کنویں سے نکالے گئے۔ (6)اسی دن حضرت سیدناعیسیٰ روحُ اللہ عَلَیْہِ السَّلَام کی ولادت ہوئی اور اسی دن آپ عَلَیْہِ السَّلَام کو آسمان پر اُٹھایا گیا۔ (7)عاشورا کے دن ہی حضرت سیدناداؤد عَلَیْہِ السَّلَام کی توبہ قبول ہوئی۔ (8)حضرت سیدناابراہیم خلیلُ اللہ عَلَیْہِ السَّلَام کی اسی دن وِلادت ہوئی۔ (9)حضرت سیدنا یعقوب عَلَیْہِ السَّلَام کی بینائی کی کمزوری اِسی دن دور ہوئی۔ (10) حضرت سیدناادریس عَلَیْہِ السَّلَام کو آسمان پر اُٹھایا گیا۔ (11)اسی روز اللّٰہ پاک نے حضرت سیدنا ایّوب عَلَیْہِ السَّلَام کی آزمائش دور فرمائی۔ (12) یومِ عاشورا کوہی حضرت سیدناسلیمان عَلَیْہِ السَّلَام کو بادشاہت عطا ہوئی۔ (11)

    عیدکادِن

    یہ دن بنی اسرائیل کی عید کا دن تھا۔ روایت ہے کہ حضرت سیِّدُنا موسیٰ کلیمُ اللہ عَلَیْہِ السَّلَام عاشورا کے دن کَتان کے کپڑے پہنتے اور اِثْمِد سُرمہ لگایا کرتے تھے۔ (12)
    1 مسند الفردوس ج 5 ص 277 حدیث 8175 ، دار الکتب العلمیة بیرو ت 2 حدائق بخشش ، ص266 ، مکتبۃ المدینہ کراچی 3 روض الریاحین ص 275 ، دار الکتب العلمیة بیروت 4 تفسیر ابن کثیر ، التوبة ، تحت الآیة : 36 ج 4 ص 128 ، دار الکتب العلمیة بیروت 5 لطائف المعارف ص 36 ، المکتبة العصریة بیرو ت 6 وسائل بخشش ، ص105 ، مکتبۃ المدینہ کراچی 7 مسند امام احمد ، ج 1 ص 327 حدیث 1334 ، دار الفکر بیرو ت 8 مسلم ص 456 حدیث 2755 ، دار الکتاب العربی بیرو ت 9 لطائف المعارف ص 36 10 فیض القدیر ج4ص394 تحت الحدیث5365 ، دار الکتب العلمیة بیروت 11 عمدۃ القاری ج8ص233 ، دار الفکربیروت 12 لطائف المعارف ص57

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن