30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں شائع شدہ202فتاویٰ کا مجموعہ مختصر فَتَاویٰ اَہلِ سُنَّت پیش کش:مَجْلِس اِفتاء(دعوتِ اسلامی) ناشِر مکتبۃُ المدینہ بابُ المدینہ کراچی اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم طدارُ الافتاء اہلسنّت کی دینی خدمات
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دارُ الافتاء اہلسنّت روز بروز ترقی کی منازل طے کرتا جا رہا ہے۔ اس وقت دار الافتاء اہلسنّت، اس سے منسلک مفتیانِ کرام اورنائب مفتیانِ کرام و دیگر علماءِ کرام تحریری فتاویٰ،نیشنل وانٹرنیشنل فون نمبرز،واٹس اپ، ویب سائٹ، ای میل، مکتوبات کے جوابات، تربیتی اجتماعات،مدنی چینل ،مدنی مشوروں،کتب کی تحریر وتفتیش اور سائلین سے بالمشافہ ملاقات کے ذریعے مسلمانوں کی شرعی رہنمائی میں مشغول ہیں۔ جسکی تفصیل درج ذیل ہے: (1) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ تا دمِ تحریر دار الافتاء کی گیارہ شاخوں سے ماہانہ کم وبیش سات سو(700) تحریری فتاویٰ جاری ہوتے ہیں اور اب تک ایک لاکھ سے زائد تحریری فتاویٰ جاری ہو چکے ہیں۔ (2)دار الافتاء کے ای میل ایڈریس (darulifta@dawateislami.net) کے ذریعے ماہانہ کم وبیش دو ہزار(2,000) سوالات کے جوابات دیے جاتے ہیں۔ (3) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ بذریعہ فون (نیشنل اور انٹرنیشنل) پاکستان، یوکے، یورپ، امریکہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہانہ کم و بیش دس ہزار (10,000) سوالات کے جوابات دیے جاتے ہیں۔ (4) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ 10 جمادی الاولی 1436ھ بمطابق2 مارچ 2015ء سے واٹس اپ(WhatsApp) نمبربھی آن کر دیا گیا تھا، تادمِ تحریر اس پر ماہانہ تقریباً دو ہزار (2,000)سوالات کے جوابات دیے جاتے ہیں ۔ (5) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ہر ماہ دارُ الافتاء میں آنے والے سائلین کو دئیے جانے والے زبانی جوابات کی تعداد کم وبیش پانچ ہزار ہے۔ (6) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ گزشتہ چند سال سے عید الاضحٰی کے موقع پر دارُ الافتاء اہلسنّت کی جانب سے خصوصی موبائل نمبرز کا اعلان کیا جاتا ہے جس پر عید کے تینوں ایام سینکڑوں سائلین کو قربانی اور دیگر موضوعات سے متعلق سوالات کے جوابات دیے جاتے ہیں۔ (7) دارالافتاء اہلسنّت کے مفتیانِ کرام مختلف اوقات میں مختلف کورسز بھی کرواتے ہیں بالخصوص قربانی کے موقع پر احکامِ قربانی و اجتماعی قربانی سے متعلق اہم شرعی رہنمائی کی جاتی ہے ۔ اس سال رمضان المبارک سے ایک ماہ قبل پاکستان کے مختلف شہروں میں ’’زکوٰۃ کورس‘‘، تراویح پڑھانے والے حُفّاظ کیلئے ’’تراویح کورس‘‘ کا بھی سلسلہ رہا اور آئندہ بھی ان کورسز کا سلسلہ مزید بڑھے گا، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ۔پاکستان کے ساتھ ساتھ یوکے میں بھی ان کورسز کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ (8) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دار الافتاء اہلسنّت کے مفتیانِ کرام اور دیگر علماءِ کرام کی جانب سے کافی عرصہ سے مدنی چینل پر ہفتے میں چار دن ’’دار الافتاء اہلسنّت‘‘ نامی سلسلے کی ترکیب ہوتی ہے ، اس کے علاوہ احکامِ تجارت،احکامِ قرآن ،شانِ نزول براہِ راست پیش کیے جاتے ہیں جبکہ متعددریکارڈڈسلسلے،اندھیرے سے اجالے کی طرف، درسِ شفاء شریف ،مضامینِ قرآن بھی مدنی چینل کی زینت بنتے ہیں۔ (9) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ رمضان المبارک، ذو الحجۃ الحرام،محرم الحرام،ربیع الاول، ربیع الآخر اور اس کے علاوہ مختلف مواقع پر ہونے والے مدنی مذاکروں میں دار الافتاء کے اسلامی بھائی خصوصی طور پرشرکت فرماتے ہیں۔ (10) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دار الافتاء کا فیس بک پیج بھی موجود ہے جس پر مہینے میں تقریباً بارہ سلسلے براہِ راست (LIVE) پیش کیے جاتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ وقتا ً فوقتاً دعوتِ اسلامی کے آفیشل پیج اور مدنی چینل کے پیج پر بھی مفتیانِ کرام لائیو سلسلہ کرتے ہیں ، فیس بک پیج کا لنک: https: / / www.facebook.com / DaruliftaAhlesunnat (11)دارالافتاء اہلسنت کی ایپلیکیشن بھی موجود ہے جس پر سینکڑوں فتاویٰ، کتب اور اس کے ساتھ ساتھ مختصر کلپس، نیز فرض علوم کورس بھی مکمل موجود ہے اور ہرروز ایک مختصر فتوی ایپ میں اپلوڈ کیا جاتا ہے ۔ ایپ کا لنک یہ ہے ۔ https: / / play.google.com / store / apps / details?id=com.dawateislami.daruliftaahlesunnat&hl=en (12)لوگوں کی ضرورت کے پیش نظر مختلف اوقات میں دارُالافتاء اہلسنّت کے فتاویٰ پی ڈی ایف کی صورت میں خوبصورت ڈیزائننگ کے ساتھ واٹس اپ پر وائرل بھی کیے جاتے ہیں ، جسے عوامی پزیر ائی بھی حاصل ہے اور لوگ گویا کہ تحریری فتوے کے منتظر رہتے ہیں ۔ جیسے ہی وائرل کیا جاتا ہے ، فوراً مختلف گروپس میں بہت زیادہ اس کی شیئرنگ ہوتی ہے ۔ نیز یہ وائرل ہونے والا فتوی دارُالافتا ء اہلسنّت کے پیج پر اپلوڈ بھی کیا جاتا ہے اور دارُالافتا ء کے کسی بھی وائرل شدہ فتوے کی تصدیق پیج کے ذریعے حاصل ہوجائے گی، لہٰذا جو پیج پر اپلوڈ ہو، وہی فتوی دارُالافتاء اہلسنّت کا شمار کیا اورسمجھا جائے ۔ (13) مسلمانوں کو پیش آمدہ جدید مسائل کے حل کیلئے مجلس تحقیقاتِ شرعیہ بھی قائم ہے جودعوتِ اسلامی سے وابستہ علماء و مفتیانِ کرام پر مشتمل ہے۔ (14) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ تنظیمی مسائل میں شرعی رہنمائی کیلئے با ب المدینہ کراچی فیضانِ مدینہ میں مرکزی افتاء مکتب قائم ہے اور ساتھ افتاء مکتب کی مزید شاخیں لاہور، فیصل آباد اور حیدرآبا د میں بھی موجود ہیں ، جن میں دعوتِ اسلامی کی مختلف مجالس میں کیے جانے والے کاموں کا شرعی اصولوں کے مطابق جائزہ لیا جاتا ہےنیز دعوتِ اسلامی کے تحت سینکڑوں مساجد،نئی تعمیر ہونے والی مساجد ،جامعات المدینہ ، مدارس المدینہ، دار المدینہ اور اجارہ کے شرعی معاملات بھی دیکھے جاتے ہیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ان مکاتب میں ماہانہ کئی مجالس کے مدنی مشورے بھی کیے جاتے ہیں اور بالمشافہ افتا ء مکتب میں آکر اسلامی بھائی شرعی رہنمائی بھی لیتے ہیں ۔ (15)ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں بھی چار پیجز پر دار الافتاء اہلسنت، قارئین کے سوال، اسلامی بہنوں کے سوال اور احکامِ تجارت کے عنوانات سے فتاویٰ شائع کیے جاتے ہیں۔ ان فتاوی کے علاوہ تفسیرِقرآن و شرح حدیث اور دیگر مضامین بھی دارالافتاء کی طرف سے لکھے جاتے ہیں ۔ (16)مختصر سوال جواب کی صورت میں کتاب پڑھنا قدرے آسان اور عوام کیلئے زیادہ دلچسپ بھی ہوتا ہے، علم دین پھیلانے کے جذبے کے تحت مجلس افتاء نے ماہنامہ فیضان مدینہ میں شائع شدہ فتاوی کو کتابی صورت میں چھاپنے کا فیصلہ کیا اور اسی کی ایک کڑی بنام '' مختصر فتاویٰ اہلسنّت کا مجموعہ'' ابھی آپ کے ہاتھوں میں موجود ہے اس کتاب میں دارالا فتا ء اہلسنّت ،اسلامی بہنوں کے مسائل ، قارئین کے سوالات والے پیجز شامل ہیں، اوراس میں موجود فتاویٰ کی تعداد دو سو دو(202)ہے،آئندہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ مزید یہ سلسلہ بڑھتا رہے گا اوراحکامِ تجارت کے متعلق سوالوں کے جوابات پر مشتمل الگ سے مجموعہ شائع کرنے کابھی ارادہ ہے ۔ (17) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ وقتاً فوقتاً مجلسِ افتاء کی جانب سے مختلف کتب و رسائل کا اجراء بھی کیا جاتا ہے ۔ اب تک آٹھ رسائل بنام''فتاویٰ اہلسنّت''نیز زکوٰۃ کے موضوع پر سینکڑوں فتاوی پر مشتمل کتاب ''زکوٰۃ کے احکام''، عقائدِ اسلامیہ کی معرفت کیلئے'' بنیادی عقائد و معمولاتِ اہلسنّت''، حج کے واجبات سے متعلق''27 واجباتِ حج اور تفصیلی احکام'' لقمے کے مسائل سے متعلق''نماز میں لقمے کے مسائل''ویلنٹائن ڈے کے موضوع پر کتاب''ویلنٹائن ڈے کا شرعی حکم''اور کرسی پر نماز پڑھنے کے شرعی احکام سے متعلق ''کرسی پر نماز پڑھنے کے احکام'' شائع ہو چکے ہیں ۔ (18) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے شعبے المدینۃ العلمیہ کی جانب سے شائع کی جانے والی کتب کی شرعی تفتیش کا فریضہ بھی دار الافتاء کے اسلامی بھائی سر انجام دیتے ہیں۔نیز دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے اسلامک اسکول سسٹم کی نصابی کتب کی شرعی اسکیننگ کا کام بھی دار الافتاء اہلسنّت کے اسلامی بھائی کرتے ہیں۔ (19)دار الافتاء اہلسنّت سے جاری ہونے والے تحریری فتاوی کو محفوظ بنانے کیلئے شعبہ ریکارڈ بنایا گیا ہے جس میں موجود اسلامی بھائی ایک سافٹ وئیر کے ذریعے دارُ الافتاء اہلسنّت کے فتاوی کو محفوظ کرتے ہیں۔ (20) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ چند ماہ پہلے یوکے کے شہر بریڈ فورڈ میں بھی دارُ الافتاء اہلسنّت کی ایک شاخ کا آغاز ہو چکا ہے۔ واللہ تعالٰی اعلم ورسولہ اعلم عزّوجل و صلی اللہ تعالی علیہ واٰلہ وسلم اللّٰھم زد فزد ۔۔۔ اٰمین بجاہ النبی الکریم صلی اللہ تعالی علیہ واٰلہ وسلم مجلس افتاء، دعوتِ اسلامی مورخہ: 29 شعبان لمعظم1440ھ مطابق 5مئی2019ء
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع