30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قیامت کے دن تم اپنے اور اپنے آباء کے ناموں سے پکارے جاؤ گے
لہٰذا اپنے اچھے نام رکھا کرو ۔ (ابو داوٗد، ۴ / ۳۷۴، حدیث : ۴۹۴۸)
نام رکھنے کے احکام
پیش کش
مجلس المدینۃ العلمیۃ (شعبہ اِصلاحی کتب )
ناشر
مکتبۃ المد ینہ باب المد ینہ کراچی
’’برکت والے نام‘‘ کے گیارہ حُروف کی نسبت سے اس کتاب کو پڑھنے کی ’’11 نیّتیں ‘‘
فرمانِ مصطفٰے صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم : نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْــرٌ مِّنْ عَمَلِہٖo مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے ۔ (معجم کبیر، ۶ / ۵۸۱، حدیث : ۲۴۹۵)
دو مَدَنی پھول :
{۱} بغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا ۔
{۲}جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ ۔
{1}ہر بارحمد و {2}صلوٰۃ اور{3}تعوُّذو{4}تَسمِیہ سے آغاز کروں گا (اسی صفحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا) {5} حتَّی الوَسع اِس کا باوُضُو اور {6}قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا{7} قرآنی آیات اور {8}اَحادیثِ مبارَکہ کی زِیارت کروں گا{9}جہاں جہاں ’’اللّٰہ‘‘کا نامِ پاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّ اور{10} جہاں جہاں ’’سرکار‘‘کا اِسمِ مبارَک آئے گا وہاں صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم پَڑھوں گا ۔ {11}کتابت وغیرہ میں شَرعی غلَطی ملی تو ناشِرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا ۔ (مصنّف یا ناشِرین وغیرہ کو کتا بوں کی اَغلاط صِرف زبانی بتاناخاص مفید نہیں ہوتا)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع