30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
نعتِ مصطَفٰے پڑھنا سننا یقینا نہایت عمدہ عبادت ہے مگر قبولیّت کی کنجی اِخلاص ہے ، نعت شریف پڑھنے پر اُجرت لینا دینا حرام اورجہنَّم میں لے جانے والا کام ہے ۔ برائے کرم ! سگِ مدینہ عُفِیَ عَنْہ کے مکتوب کے صرف (24صَفْحات) مکمّل پڑھ لیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّقلْب میں اِخلاص کا چشمہ موجزن ہو گا ۔
اللّٰہ کے مَحبوب ، دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عَظَمت نشان ہے : جس نے دن اور رات میں میری طرف شوق و مَحَبَّت کی وجہ سے تین تین مرتبہ دُرودِ پاک پڑھا اللہ عَزَّ وَجَلَّ پر حق ہے کہ وہ اُس کے اُس دن اور رات کے گُناہ بخش دے ۔ (اَلْمُعْجَمُ الْکبِیر لِلطّبَرانی ج۱۸ص۳۶۱حدیث۹۲۸ داراحیاء التراث العربی بیروت)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم طسگِ مدینہ محمد الیاس عطّار قادری رضوی کی جانب سے بُلبلِ مدینہ ، میرے میٹھے میٹھے مَدَنی بیٹے ............ سَلَّمَہُ الْباری کی خدمت میں حضرت سیِّدُناحسّان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی مُعَنبریں جَبِیں کو چومتا ہوا، جھومتا ہوا مشکبار و پُر بہار سلام
اَلسَّلامُ عَلَیْکُمْ وَرَحمَۃُ اﷲِ وَبَرَکاتُہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ربِّ العٰلَمِیْنَ عَلٰی کُلِّ حال
رضاؔ جو دل کو بنانا تھا جلوہ گاہِ حبیب
تو پیارے قیدِ خودی سے رَھیدہ ہونا تھا
۲۱ صفَرُ المُظَفّر۴۲۵اکو نگرانِ شوریٰ نے بابُ المدینہ کراچی کے نعت خواں اسلامی بھائیوں سے ’’ مَدَنی مشورہ ‘‘ فرمایا ۔ اُنہوں نے جب حرص و طمع کی مذمّت بیان کر کے اِس بات پر اُبھار ا کہ اجتماعِ ذِکر و نعت میں ہر نعت خواں اپنی باری آنے پر اِعلان کر دے : ’’ مجھے کسی قسم کا نذرانہ نہ دیا جائے میں اس کو قبول نہیں کروں گا ۔ ‘‘ اس پر آپ نے ہاتھ اُٹھا کر اس عزم کا اِظہار فرمایا کہ میں اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اعلان کر دیا کروں گا ۔ یہ خبَرِ فَرحَت اَثر سن کر میرا دل خوشی سے باغ باغ بلکہ باغِ مدینہ بن گیا ۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ آپ کو اس عظیم مَدَنی نیّت پر استِقامت بخشے ۔ میرے دل سے یہ دعائیں نکل رہی ہیں کہ مجھے اور آپ کو اور جس جس نے یہ مَدَنی نیّت کی ہے اس کو اللہ عَزَّ وَجَلَّ دونوں جہاں میں خوش رکھے ، ایمان کی حفاظت اورحتمی مغفِرت سے نواز ے ، مدینے کے سدا بہار پھولوں کی طرح ہمیشہ مسکراتا رکھے ، حبِّ جاہ و مال کی اندھیریوں سے نکل کر، عشقِ رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی روشنیوں میں ڈوب کر ، خوب نعتیں پڑھنے سننے کی سعادت بخشے ۔ کاش !خود بھی روتے رہیں اور سامِعین کوبھی رُلاتے اور تڑپاتے رہیں ۔ رِیا کاری سے حفاظت ہو اور اخلاص کی لازَوال دولت ملے ۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
نعت پڑھتا رہوں ، نعت سنتا رہوں ، آنکھ پُر نَم رہے دل مچلتا رہے
ان کی یادوں میں ہر دم میں کھویا رہوں ، کاش ! سینہ محبت میں جلتا رہے
نعت شریف شروع کرنے سے قبل یا دورانِ نعت لوگ جب نذرانہ لے کر آنا شروع ہوں اُس وقت مناسِب خیال فرمائیں تو اس طرح اعلان فرما دیجئے :
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! دعوت اسلامی کے نعت خواں کیلئے ’’ مَدَنی مرکز ‘‘ کی طرف سے ھِدایت ہے کہ وہ کسی قِسم کا نذرانہ، لفافہ یا تُحْفہ خواہ وہ پہلے یا آخر میں یا دَورانِ نعت ملے قَبول نہ کرے ۔ ہم اللّٰہ تعالٰی کے عاجزو ناتُواں بندے ہیں ۔ برائے کرم ! نذرانہ دیکرنعت خواں کو امتِحان میں مت ڈالئے ، رقم آتی دیکھ کر اپنے دل کوقابو میں رکھنا مشکِل ہوتا ہے ۔ نعت خواں کو اِخلاص کے ساتھ صرف اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے پیارے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رِضا کی طلب میں نعت شریف پڑھنے دیں لھٰذا نوٹوں کی برسات میں نہیں بلکہ بارشِ انوار و تجلّیات میں نہاتے ہوئے نعت شریف پڑھنے دیں اور آپ بھی ادب کے ساتھ بیٹھ کر نعت پاک سنیں ۔ ۔ ۔
مجھ کو دنیا کی دولت نہ زر چاہئے
شاہِ کوثر کی میٹھی نظر چاہئے
(نعت خواں یہ اِعلان اپنی ڈائری میں محفوظ فرما لیں تو سَہُولت رہے گی ۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ)
پیار ے نعت خواں ! نعت خوانی میں ملنے والا نذرانہ جائز بھی ہوتا ہے اورناجائز بھی ۔ آیَندہ سُطور بغور پڑھ لیجئے ، تین بار پڑھنے کے باوُجودسمجھ میں نہ آئے تو علمائے اہلسنّت سے رُجو ع کیجئے ۔
میرے آقا اعلٰی حضرت، اِمامِ اَھلسنَّت، وَلیٔ نِعمت، عظیمُ البَرَکت، عظیمُ المَرْتَبَتْ، پروانۂ شمعِ رِسالت، مُجَدِّدِ دین و مِلّت، حامیِ سُنّت، ماحِیِ بِدعت، عالِمِ شَرِیْعَت، پیرِ طریقت، باعثِ خَیْروبَرَکت، حضرتِ عَلّامہ مولانا الحاج الحافِظ القاری شاہ امام اَحمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کی خدمت میں سُوال ہوا : زید نے اپنے پانچ روپے فیس مولود شریف
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع