30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے بانی ، شیخِ طریقت ، امیرِاہلسنَّت حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے اپنے مخصوص انداز میں سنتوں بھر ے بیانات ، علم وحکمت سے معمور مَدَ نی مذاکرات اور اپنے تربیت یافتہ مبلغین کے ذریعے تھوڑے ہی عرصے میں لاکھوں مسلمانوں کے دلوں میں مدنی اِنقلاب برپا کر دیا ہے ، آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی صحبت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے کثیر اسلامی بھائی وقتاً فوقتاً مختلف مقامات پر ہونے والے مَدَنی مذاکرات میں مختلف قسم کے موضوعات مثلاً عقائد و اعمال ، فضائل و مناقب ، شریعت و طریقت ، تاریخ و سیرت ، سائنس و طِبّ ، اخلاقیات و اِسلامی معلومات ، روزمرہ معاملات اور دیگر بہت سے موضوعات سے متعلق سُوالات کرتے ہیں اور شیخِ طریقت ، امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ انہیں حکمت آموز اور عشقِ رسول میں ڈوبے ہوئے جوابات سے نوازتے ہیں ۔
امیرِاہلسنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ان عطا کردہ دِلچسپ اور علم و حکمت سے لبریز مَدَنی پھولوں کی خوشبوؤں سے دُنیا بھرکے مسلمانوں کو مہکانے کے مقدّس جذبے کے تحت المدینۃ العلمیۃ کا شعبہ ’’ فیضانِ مدنی مذاکرہ ‘‘ ان مَدَنی مذاکرات کو کافی ترامیم و اضافوں کے ساتھ ’’ فیضانِ مدنی مذاکرہ ‘‘ کے نام سے پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہے ۔ ان تحریری گلدستوں کا مطالعہ کرنے سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ عقائد و اعمال اور ظاہر و باطن کی اصلاح ، محبت ِالٰہی و عشقِ رسول کی لازوال دولت کے ساتھ ساتھ مزید حصولِ علمِ دِین کا جذبہ بھی بیدار ہو گا ۔
اِس رسالے میں جو بھی خوبیاں ہیں یقیناً ربِّ رحیم عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے محبوبِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی عطاؤں ، اَولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَام کی عنایتوں اور امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی شفقتوں اور پُرخُلوص دُعاؤں کا نتیجہ ہیں اور خامیاں ہوں تو اس میں ہماری غیر اِرادی کوتاہی کا دَخل ہے ۔
)شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ(
۱۴ ربیع الآخر ۱۴۳۹ ھ / 02 جنوری 2018ء
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
نعت خوانی کے متعلق سُوال جواب
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ( ۳۶ صفحات ) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ شَآءَاللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ معلومات کا اَنمول خزانہ ہاتھ آئے گا ۔
خَلق کے رَہبر ، شافعِ محشر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا : شَبِ جُمعہ اور روزِ جُمعہ( یعنی جمعرات کے غروبِ آفتاب سے لے کر جُمعہ کا سورج ڈوبنے تک ) مجھ پر دُرُودِ پاک کی کثرت کر لیا کرو ، جو ایسا کرے گا قیامت کے دن میں اس کا شَفیع و گواہ ہوں گا ۔ ( [1] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سُوال : نعت کسے کہتے ہیں؟ نیز نعت خوانی کی اَہمیت و فضیلت بھی بیان فرما دیجیے ۔
جواب : وہ مَنظوم ( یعنی اَشعار میں لایا گیا ) کلام جس میں شاہ ِ خیرالاَنام صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی تعریف و توصیف بیان کی جائے اُسے عُرفِ عام میں ’’ نعت ‘‘ کہا جاتا ہے ۔ نعت خوانی کی بڑی اَہمیت و فضیلت ہے کیونکہ اس میں سروَرِ کائنات ، شاہِ موجوداتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے کمالات ومعجزات ، آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی تعریف و توصیف اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے فَضائِل و مَحاسِن بیان کیے جاتے ہیں اور”حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے فَضائِل و مَحاسِن کا ذِکرِ جمیل رَبُّ
[1] شعب الایمان ، باب فی الصلوات ، فضل الصلاة علی النبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم لیلة الجمعة ، ۳ / ۱۱۱ ، حدیث : ۳۰۳۳ دار الكتب العلمية بيروت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع