30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نجات دلانے والے اَعمال کی تعریفات، حاصل کرنے کے طریقوں ودیگر مفید معلومات پر مبنی ایک رہنما کتاب
نجات دِلانے
والے اَعمال کی معلومات
(مع41حکایات)
پیش کش
مجلس المدینۃ العلمیۃ (دعوتِ اسلامی)
شعبۂ بیاناتِ دعوتِ اِسلامی
ناشر
مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
’’ نجات دِلانے والے اَعمال ‘‘ کےاٹھارہ حُروف کی نسبت سے اِس کتاب کو پڑھنے کی ’’ 18نیّتیں ‘‘
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہمسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔
(معجم کبير، یحییٰ بن قیس، ج۶، ص۱۸۵، حدیث: ۵۹۴۲)
دو مَدَنی پھول: )۱( بغیر اچھی نیت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔
(2) جتنی اچھی نیتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
(1)ہر بارحمد و (2) صلوٰۃ اور (3) تعوُّذو (4) تسمیہ سے آغاز کروں گا۔(اسی صفحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَربی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیتوں پر عمل ہوجائے گا)۔ (5)رِضائے الٰہی کیلئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مطالعہ کروں گا۔ (6) حتی الوسع اِس کا باوُضُو اور (7) قبلہ رُو مطالعہ کروں گا(8) قرآنی آیات اور (9) اَحادیث مبارَکہ کی زِیارت کروں گا (10) جہاں ’’ اللہ ‘‘ کا نام پاک آئے گا وہاں عَزَّ وَجَلَّ اور (11) جہاں ’’ سرکار ‘‘ کا اِسم مبارَک آئے گا وہاں صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پڑھوں گا۔ (12)شرعی مسائل سیکھوں گا۔ (13) کوئی بات سمجھ نہ آئی تو علمائے کرام سے پوچھ لوں گا۔ (14)(ذاتی نسخے پر) ’’ یادداشت ‘‘ والے صفحہ پر ضروری نِکات لکھوں گا۔ (15) دوسروں کویہ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا۔ (16)اس کتاب کے مطالعہ کا ثواب سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اُمت کو اِیصال کروں گا۔ (17) فرض علوم سیکھوں گا۔ (18)کتابت وغیرہ میں شَرعی غلَطی ملی تو نا شرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا۔ (مصنّف یاناشِرین وغیرہ کو کتا بوں کی اَغلاط صِرف زبانی بتاناخاص مفید نہیں ہوتا)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
از: بانی دعوتِ اسلامی ، عاشق اعلیٰ حضرت ، شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطاؔر قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی اِحْسَا نِہٖ وَ بِفَضْلِ رَسُوْلِہٖ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ’’ دعوتِ اسلامی ‘‘ نیکی کی دعوت، اِحیائے سنّت اور اشاعتِ علمِ شریعت کو دنیا بھر میں عام کرنے کا عَزْمِ مُصَمَّم رکھتی ہے، اِن تمام اُمور کو بحسن و خوبی سر انجام دینے کے لئے مَتَعَدَّدْ مجالس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن میں سے ایک مجلس ’’ المدینۃ العلمیۃ ‘‘ بھی ہے جو دعوتِ اسلامی کے علماء و مفتیانِ کرام کَثَّرَ ھُمُ اللہُ تعالٰی پر مشتمل ہے ، جس نے خالص علمی، تحقیقی او راِشاعتی کام کا بیڑا اٹھایا ہے۔ اس کے مندرجہ ذیل چھ شعبے ہیں :
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع