دُرُودشریف کی فضیلت
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Nakam Aashiq | ناکام عاشق

    book_icon
    ناکام عاشق

    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

    اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

    دُرُودشریف کی فضیلت

            شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت،بانیٔ دعوت ِاسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمدالیاس عطّارقادری رَضَوی ضیائیدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اپنے رِسالے’’تَذْ کِرَۂ صَدْرُ الشَّریْعَہ‘‘میں حدیث ِپاک نقل فرماتے ہیں ،رسولِ اکرم،نُورِمُجَسَّم شاہِ بنی آدم، نبیِٔ مُحْتَشَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ مُعَظَّم ہے :’’جس نے مجھ پرسو مرتبہ دُرُودِپاک پڑھااللّٰہ تَعَالٰی اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ نفاق اورجہنَّم کی آگ سے آزادہے اوراُسے بروزِقیامت شُہَداء کے ساتھ رکھے گا‘‘۔ (مَجْمَعُ الزَّوَائِدج۱۰ص۲۵۳حدیث۱۷۲۹۸دارالفکربیروت)

    صَلُّواعَلَی الْحَبِیب!      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی مُحَمَّد

    (1)ناکام عاشق

            باب المدینہ(کراچی)کے علاقے ملیرکے ایک اسلامی بھائی اپنی زندگی میں آنے والے انقلاب کے بارے میں کچھ یوں تحریرفرماتے ہیں :میں اس فانی دنیاکی رنگینیوں میں کھوکرعشق مجازی میں گرفتارہوگیاتھا،پروَردگارعَزَّوَجَلَّکی یاد بھلائے شام وسحرعشقِ مجازی کی گمراہیوں میں بسرکررہاتھابظاہرایامِ زندگی بڑے ہی حسین اوررنگین گزررہے تھے۔ایک روزمجھے یہ قیامت خیزخبرملی کہ اس کے گھر والوں نے اس کی شادی کہیں اورکردی ہے۔اس کے بعدمیری زندگی توگویا ماتم کدہ بن کررہ گئی،اس کی یادیں بدن کودرداورآنکھوں کورَت جگادے گئیں ،ساری ساری رات اسی کی یادمیں جاگ کرگزاردیتا،عشق کے ہاتھوں مجبورہوکرآخرت کے ساتھ ساتھ،اپنی دنیابھی داؤپرلگانے میں مصروف ہوگیااوربالآخرمیرابھی انجام وہی ہوا جوعشقِ مجازی میں شیطان کے ہاتھوں کھلونابننے والے سینکڑوں  ناکام ونامرادعاشقوں کاہواکرتاہے عشق کی آگ بجھانے اورماضی کی تلخ یادوں کو دل سے بھلانے کی خاطرمیں نے نشے کاسہارالیناشروع کردیا۔عشق میں ناکامی کی وجہ سے میرے ہوش وحواس کھوچکے تھے،نشے کی ایسی لت پڑچکی تھی کہ میں چرس،افیون،شراب،ہیروئن،صمدبونڈ،پیٹرول اورنشہ آور انجکشن  جیسی مہلک منشیات کاعادی بن گیا۔اپنے فاسدگمان میں قلبی سکون پانے کی خاطر شاید ہی کوئی نشہ ہوجومیں نے نہ کیاہو۔زندگی سے اس قدرمایوس اوربیزارہو چکا تھاکہمعاذاللّٰہ میں نے کئی بارخودکشی کرنے کی بھی کوشش کی اور اس کی تکمیل کی خاطرڈیٹول،پیٹرول اورتیزاب تک پیالیکن سانسوں کی گنتی ابھی پوری نہ ہوئی تھی اوریقینازندگی ابھی میرامقدرتھی یہی وجہ ہے کہ ہرمرتبہ اپنے ارادے میں ناکامی کامنہ دیکھنا پڑا۔خیر!وقت کامرہم آہستہ آہستہ میرے زخموں کو  بھرتا رہا،ایک روزیوں ہی اپنے دوست کی دکان پربیٹھادل ہی دل میں رب  تَعَالٰی عَزَّوَجَلَّکی بارگاہ میں نئی زندگی کی دعامانگ رہاتھا،رب عَزَّوَجَلَّکی بے نیازی پر قربان جائیے کہ اتنی نافرمانیوں کے باوجوداس نے مجھے رُسوانہ کیااورمیری جھولی گوہرِمراد  سے بھردی،ہواکچھ یوں کہ میری ملاقات دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی سے ہوگئی۔ان کی میٹھی میٹھی باتیں سن کرمیرے دل میں ازسرِنوجینے کی امنگ جاگ اٹھی اوریوں ان کی انفرادی کوشش کی برکت سے ۲۹شعبان المعظم کومجھے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ آنے کی سعادت حاصل ہوگئی۔یہاں ہرسوسبزسبزعمامے والے عاشقانِ رسول کو دیکھ کر میرے سارے غم غَلَط ہوگئے میں خودکوہلکامحسوس کرنے لگااورہاتھوں ہاتھ 30روزہ اجتماعی اعتکاف میں شریک ہوگیا۔ان اسلامی بھائی کی انفرادی کوشش اور دورانِ اعتکاف امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی محبت کی بدولت مجھ گناہگارکوبھی رمضان المبارک کے روزے رکھنے کی سعادت حاصل ہوئی،مدنی ماحول کی برکت سے میرے سرسے عشقِ مجازی کابھوت اُترگیا،دل سے برے خیالات کا خاتمہ ہوگیا،سر پر سبز سبز عمامہ شریف،بدن پر سنّت کے مطابق مدنی لباس سجا لیااوراَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّپنجوقتہ نمازکاپابند بن گیااورتادمِ تحریر’’اپنی اور ساری دنیاکے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘کے جذبے کے تحت مدنی کاموں میں مصروف ہوں ۔

    اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّکی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صدقے ہماری مغفِرت ہو۔

    صَلُّواعَلَی الْحَبِیب!       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحَمَّد

    (2)تاریک راہیں روشن ہوگئیں

            حافظ آباد(پنجاب،پاکستان)کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کالُب لُباب  ہے: دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل میں گناہوں کے عمیق گڑھے میں دھنستاچلاجارہاتھا۔فلمیں ڈرامے دیکھنا،گانے باجے سننااورفحش ناول پڑھنامیرے معمولاتِ زندگی میں شامل تھا۔میرے سرپرآوارگی کا ایسابھوت سوار تھاکہ رات بھرگھرسے باہربُرے دوستوں کی صحبت میں زندگی کے نادِرلمحات برباد کرتارہتا،میں نے اپنی ان حرکتوں سے گھروالوں کی ناک میں دم کر رکھا تھا۔  دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے منسلک میرے بڑے بھائی ہرچندمیری اصلاح کی تگ ودومیں لگے رہتے مگران کی نصیحت آموزباتوں پرکان دھرنا تو درکنار میں سرے سے ان کی باتیں سننے کوہی تیارنہ ہوتا۔بھائی جان مستقل مزاجی کے ساتھ کوشش کرتے رہے آخرکاران کی کوشش رنگ لے ہی آئی،ایک روزبے ساختہ میری توجہ ان کی شیریں گفتگوکی جانب مبذول ہونے لگی،نہ جانے کیوں اس مرتبہ میں اپنے دل میں ان کی باتوں کااثرمحسوس کررہاتھاان کے منہ سے نکلے ہوئے الفاظ مانندِ خوشبومیرے باطن کودیرتک مہکاتے رہے،ان کی پُراثرگفتگوسنتے ہوئے مجھے یہ احساس تک نہ ہواکہ کب سے اشکوں کی روانی میرے دامن کوبِھگو رہی ہے،جب ہوش آیا تومیری آنکھوں سے غفلت کاپردہ ہٹ چکاتھااورخوفِ خدا میرے دل میں گھرکر چکا تھا۔میں نے ہاتھوں ہاتھ اپنے بھائی کے سامنے تمام گناہوں سے سچی توبہ کی،ایک اچھے اوربااخلاق انسان کی طرح زندگی گزارنے کا عہد کر لیا،بھائی جان کی ہمراہی میں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کرنے لگاجس کی وجہ سے میری زندگی کی تاریک راہیں روشن سے روشن ترہوتی چلی گئیں ۔جب بھائی جان نے احکام شرعیہ اورسُننِ نبویّہ کی تعلیم و تربیت کے لیے مَدَنی قافلہ میں سفرکرنے کاذہن دیاتوان کی اس خواہش کوعملی جامہ پہناتے ہوئے تادمِ

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن