30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
نماز کا مختصر طریقہ ([1])
حضورِاکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے نَماز کے بعد حَمْدوثنا ودُرُود شریف پڑھنے والے سے فرمایا : ’’دعامانگ! قبول کی جائے گی ، سوال کر!دیا جائے گا۔ ‘‘([2])
صَـلُّوْا عـَلَی الْـحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اٰمَنْتُ بِاللہِ وَمَلٰئِکَتِہٖ وَکُتُبِہٖ وَرُسُلِہٖ
وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَالْقَدْرِ خَیْرِہٖ وَشَرِّہٖ مِنَ
اللہِ تَعَالٰی وَالْبَعْثِ بَعْدَ الْمَوْتِ([3])
اٰمَنْتُ بِاللہِ کَمَا ھُوَ بِاَسْمَآئِہٖ وَ صِفَاتِہٖ وَ
قَبِلْتُ جَمِیْعَ اَحْکَامِہٖ اِقْرَارٌبِاللِّسَانِ
وَتَصْدِیْقٌ بِالْقَلْبِ([4])
پہلا کَلِمَہ طَیِّب(طیب معنی پاک )
لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ( صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ) ([5])
دوسرا کَلِمَہ شَہَادَت(شہادت معنی گواہی)
اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰـہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہ ٗ
وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہ ٗ([6])
تیسرا کَلِمَہ تَمْجِیْد(تمجید معنی بزرگی)
سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا اِلٰـہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ
اَ کْبَرُ وَلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ([7])
چوتھا کَلِمَہ تَوْحِیْد(توحید معنی اکیلا )
لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہ ٗ لَہُ
الْمُلْکُ وَ لَہُ الْحَمْدُ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ وَ ھُوَ
حَیٌّ لَّا یَمُوْتُ اَ بَدًا اَ بَدًا ط ذُوالْجَلَالِ وَ
الْاِکْرَامِ ط بِیَدِہِ الْخَیْرُ ط وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ
شَیْءٍ قَدِیْرٌ ([8])
[1] یہ رسالہ بنام’’فیضانِ نماز‘‘امیراہل سنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تالیف ’’نماز کے احکام‘‘سے ماخوذہے ، 2012ء / ۱۴۳۳ھ سے 2020ء / ۱۴۴۱ھ تک اَلْحَمْدُلِلّٰہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ مختلف ایڈیشن میں 33لاکھ 10ہزارکی تعداد میں شائع ہوچکاتھا ، اب اس میں کچھ نئے مواد کا اضافہ و نام کی تبدیلی کے بعد شائع کیا جارہا ہے۔ جمادی الاخری۱۴۴۱ھ ، فروری2020ء۔ المدینۃ العلمیہ
[2] نسائی ، ۱ / ۲۲۰ ، حدیث : ۱۲۸۱.
[3] ترجمہ : میں ایمان لایا اللہ پر اوراس کے فرشتوں پراسکی کتابوں پراوراسکےرسولوں پراور قیامت کے دن پر اور اس پر کہ اچھی اور بری تقدیر اللہ کی طرف سے ہے اورموت کے بعد اُٹھائے جانے پر۔
[4] ترجمہ : میں ایمان لایا اللہ پر جیسا کہ وہ اپنے ناموں اوراپنی صفتوں کے ساتھ ہے اورمیں نے اس کے تمام اَحکام قبول کئے زبان سے اقرارکرتے ہوئے اوردل سے تصدیق کرتے ہوئے۔
[5] ترجمہ : اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں محمد( صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ) اللہ کے ر سو ل ہیں۔
[6] ترجمہ : میں گواہی دیتاہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتاہوں کہ بیشک محمد( صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم )اللہ کے بندے اوررسول ہیں۔
[7] ترجمہ : اللہ پاک ہے اور سب خوبیاں اللہ کے لئے ہیں اور اللہ کے سواکوئی معبودنہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے اور گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی توفیق اللہ ہی کی طرف سے ہے جو سب سے بلند ، عظمت والا ہے۔
[8] ترجمہ : اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اسی کے لئے ہے بادشاہی اوراسی کے لئے حمد ہے وہی زندہ کرتا اورمارتاہے اوروہ زندہ ہے اس کو ہرگز کبھی موت نہیں آئے گی بڑے جلال اور بزرگی والا ہے اس کے ہاتھ میں بھلائی ہےاور وہ ہرچیزپرقادِر ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع