30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
کثرت سے دُرُود پاک پڑھنے والی بچی
ایک مرتبہ حضرت شیخ محمد بن سلیمان جَزُولی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِوُضُو کرنے کے لئے ایک کنویں پر گئے مگر اُس سے پانی نکالنے کے لئے کوئی چیزپاس نہ تھی۔ شَیخ پریشان تھے کہ کیاکریں ؟ اتنے میں ایک اُونچے مکان سے بچی نے دیکھا تو کہنے لگی : ’’یاشیخ! آپ وہی ہیں نا ، جن کی نیکیوں کا بڑا چَرچا ہے ، اِس کے باوُجُود آپ پریشان ہیں کہ کنویں سے پانی کس طرح نکالوں !‘‘ پھراس بچی نے کنویں میں اپنا لُعَاب (یعنی تُھوک) ڈال دیا۔ تھوڑی ہی دیر میں کنویں کا پانی بڑھنا شروع ہوگیا حتی کہ کِناروں سے نکل کر زمین پر بہنے لگا ۔ شیخ نے وُضُو کیا اور اُس بچی سے کہنے لگے : ’’ میں تمہیں قسم دے کر پوچھتا ہوں کہ تم نے یہ مرتبہ کیسے حاصل کیا؟‘‘اس بچی نے جواب دیا : ’’میں رسولِ کریم ، رء ُوفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپر کثرت سے دُرُودِ پاک پڑھتی ہوں۔ ‘‘ یہ سُن کرحضرتِ شیخ سلیمان جزولی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِنے قَسَم کھائی کہ میں دربارِ رِسالت میں پیش کرنے کے لئے دُرُود و سلام کی کتاب ضرور لکھوں گا۔ (مطالع المسرات مترجم ، ص۳۳ ، ۳۴) پھر آپ نے ’’ دَلَائِلُ الْخَیْرَات ‘‘ نامی کتاب تحریر فرمائی جو بَہُت مشہور ہوئی۔
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
سُبْحٰنَ اللہ ! دیکھا آپ نے مَدَنی مُنّو اور مُنیو! اُس بچی کو میٹھے میٹھے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر کثرت سے دُرُودِ پاک پڑھنے کی وجہ سے کیسا عظیم مرتبہ نصیب ہوا کہ اس کے لُعاب کی برکت سے کنویں کا پانی بڑھ گیا ، یہاں اس بات کا خیال رہے کہ وہ بچی باکَرَامت تھی اس لئے کنویں میں اپنا لُعاب ڈالا ، بہرحال ہمیں پانی کے کسی حوض ، تالاب یا کنویں وغیرہ میں نہیں تھوکنا چاہئے ۔ اُس بچی کی طرح ہمیں بھی اپنے مَدَنی آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر زیادہ سے زیادہ دُرُودِ پاک پڑھنے کی عادت بنا لینی چاہئے ۔ ہم چاہے کھڑے ہوں ، چل رہے ہوں ، بیٹھے ہوں یا لیٹے ہوں ، ہماری کوشش یہی ہونی چاہئیے کہ ہم دُرُود شریف پڑھتے ہیں کہ اس کے ثو ا ب کی کوئی انتہا نہیں۔ یاد رکھئے کہ دُرُود پاک کے مختلف الفاظ ہیں آپ کوئی سا بھی دُرُود پاک پڑھ سکتے ہیں مثلاً : (1)صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم (2)صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد(3)اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہِ (4)صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمْ۔
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
سُنَّتوں بھَری تحریک’’ دعوتِ اسلامی‘‘
تبلیغِ قراٰن و سُنَّت کی عَالَمْگِیر غَیر سِیَاسی تَحرِیک دعوت اسلامی کے مَدَنی کام کا آغاز آج (یعنی ۱۴۳۰ ھ)سے تقریباً 29سال پہلے شَیخ طَرِیْقَت اَمِیرِ اَہلسنّت حضرت علّامہ مولانا ابو بِلال محمداِلیاس عطاؔر قادِری رَضَوی دامت برکاتہم العالیہ نے اپنے چند رُفَقَاکے ساتھ کیا۔ دعوتِ اسلامی کا مَدَنی پیغام دیکھتے ہی دیکھتے بابُ الاسلام(سِندھ) ، پَنجاب ، سَرْحَد ، کَشْمِیر ، بلوچستان اور پھرمُلک سے باہَر ہِند ، بَنْگلہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع