30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرسَلِیْنَ اَمّابَعْدُ فَاَ عُوذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیْم ؕ فرمانِ مصطفیٰ ص َلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: ’’ نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ ‘‘ مسلمان کی نیت اس کے عمل سے بہتر ہے۔ (م عجم کبیر طبرانی، ۶/۱۸۵، الحدیث ۵۹۴۲، داراحیاء التراث العربی بیروت ) دو مَدَنی پھول: {1} بغیر اچھی نیت کے کسی بھی عمل خیر کا ثواب نہیں ملتا۔ {2}جتنی اچھی نیتیں زیادہ، اُتنا ثواب بھی زیادہ۔کلامِ جمیل‘‘ کے حُروف کی نسبت سے کتاب پڑھنے کی آٹھ نیتیں
*ہربارحَمدو* صلوٰۃ اور* تعوُّذو* تَسمِیہ سے کتاب کا آغاز کروں گا )اسی صَفْحہ پر اُوپر دی ہوئی عَرَبی عبارت پڑھ لینے سے چاروں نیتوں پر عمل ہوجائے گا) *ا للّٰہ عَزَّوَجَلَّ و *ر سول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رضا کے لیے اس کتاب کامطالَعہ کروں گا *دوسروں کویہ کتاب خریدنے کی ترغیب دلاؤں گا۔ *اس کتاب کے مطالعے کا ساری امت کو ایصالِ ثواب کروں گا۔تصورِمَدینہ کیجئے‘‘کے حُروف کی نسبت سے نعت پڑھنے کی چودہ نیّتیں
*ا للّٰہ عَزَّوَجَلَّ اور * ر سولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رضا کے لیے * حتَّی الْوَسْع باوُضُو*قبلہ رُو *آنکھیں بند کئی* سر جھکائے * گنبد خضرا *بلکہ مکین گنبد خضرا ص َلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا تصورباندھ کر نعت شریف پڑھوں * سنوں گا* کسی کی آواز بھلی نہ لگی تو اس کو حقیر جاننے سے بچوں گا*مذاقاً کسی کم سُریلی آواز والے کی نقل نہیں اُ تا ر و ں گا* نعت خواں زیادہ اور وقت کم ہوا تو مختصر کلام پڑھوں گا*دوسرا صلوٰۃ و سلام پڑھ رہا ہوگا تو بیچ میں پڑھنے کی جلدی مچا کر خود شروع نہ کر کے اس کی اِیذارَسانی سے بچوں گا* انفرادی کوشش یا مائیک کے ذریعے دعوت اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماعات ، مدنی قافلے،مدنی انعامات وغیرہ کی ترغیب دوں گا۔ اچھی اچھی نیتوں سے متعلق رَہنمائی کیلئے ا میر ِاہلسنّت د َامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا سنّتوں بھرا بیان ’’ نیّت کا پھل ‘‘ اور نیتوں سے متعلق آپکے مُرتّب کردہ کارڈ اور پمفلٹ مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے ہ دیۃً طلب فرمائیں ۔نعت ِرسولِ پاک‘‘ کے حُروف کی نسبت سے نعت سننے کی د س نیّتیں
* ا للّٰہ عَزَّوَجَلَّ اور ر سولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رضا کے لیے * حتَّی الْوَسْع باوُضُو * قبلہ رُو * آنکھیں بند کئی*سر جھکائے *دوزانو بیٹھ کر* گنبدخضرا *بلکہ مکین گنبد خضرا ص َلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا تصور باندھ کر نعت شریف سنوں گا* رونا آیا اور رِیا کاری کا خدشہ محسوس ہوا تو رونا بند کرنے کے بجائے رِیاکاری سے بچنے کی کوشش کروں گا* کسی کو روتاتڑپتا دیکھ کربدگُمانی نہیں کروں گا۔ ’’ نعت خوانی‘‘ نعت خوانی حضور پُرنور ،شافِعِ یومُ النُّشورص َلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ثنا خوانی اور محبت کی نشانی ہے اور حضور پُرنور ص َلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ثنا خوانی اور محبت اعلیٰ درجے کی عبادت اور ایمان کی حفاظت کا بہترین ذریعہ ہے لہٰذا جب بھی اجتماعِ ذکر و نعت میں حاضری ہو تو با اَدب رہنا چاہئے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع