AlMadina Tul Ilmia Ka Taruf Aur is Ki Ahmiyat
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Ramazan Kay Subh-o-Sham Guzarnay ka Tariqa | رمضان کے صبح وشام گزارنےکاطریقہ

    AlMadina Tul Ilmia Ka Taruf Aur is Ki Ahmiyat

    book_icon
    رمضان کے صبح وشام گزارنےکاطریقہ
                
    اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِالْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُفَاَعُوْذُبِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط

    ’’ماہِ رمضان المبارک‘‘کے15 حُروف کی نسبت سےاس کتاب کو پڑھنے کی’’15 نیّتیں‘‘

    فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : نِیَّةُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ یعنی مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔ ( المعجم الکبيرللطبرانی ،6 / 185، حديث :5942) مَدَنی پھول: (۱)جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ،اُتناثواب بھی زِیادہ۔ (۱)ہر بارحمد وصلوٰۃ اور تَعَوُّذوتَسْمِیّہ سے آغاز کروں گا۔(اسی صَفْحَہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے اس پر عمل ہوجائے گا)۔(۲) رِضائے الٰہی کے لئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مطالَعہ کروں گا۔ (۳) حتَّی الْوَسْع اِس کا باوُضُو اورقبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا۔ (۴)قرآنی آیات اوراَحادیث ِ مبارَکہ کی زِیارت کروں گا۔(۵)جہاں جہاں’’ اللّٰہ ‘‘ کامبارک نام آئے گا وہاںپاک یاکریم اورجہاں جہاں’’سرکار‘‘ کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صَلَّی اللّٰہُ عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم اورجہاں جہاں کسی صحابی یا بزرگ کا نام آئے گا وہاں رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ اور رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَـیْہ پڑھوں گا۔(۶)رضائے الٰہی کے لئے علم حاصل کروں گا (۷)(اپنے ذاتی نسخے پر)عِندَالضرورت خاص خاص مقامات انڈر لائن کروں گا۔ (۸)(اپنے ذاتی نسخے کے )’’یادداشت‘‘والے صَفْحَہ پر ضَروری نِکات لکھوں گا (۹)اپنی اصلاح کے لئے اس کتاب کے ذریعے علم حاصل کروں گا۔(۱۰)دوسروں کویہ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا۔(۱۱)اس حدیثِ پاک’’ تَھَادَوْاتَحَابُّوْا ‘‘ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی۔( مؤطاامام مالک ،2 / 407، حديث :1731)پرعمل کی نیت سے(ایک یا حسب ِ توفیق)یہ کتاب خریدکر دوسروں کوتحفۃًدوں گا۔ (۱۲)اس کتاب کے مطالَعہ کا ثواب ساری اُمّت کو ایصال کروں گا۔ (۱۳)اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے لئے روزانہ فکر ِ مدینہ کرتے ہوئے مَدَنی انعامات کا رسالہ پرکیا کروں گا اور ہراسلامی ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے ذمہ دارکو جمع کروا دیا کروں گا۔(۱۴)عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سفر کیا کروں گا۔ (۱۵)کتابت وغیرہ میں شَرْعی غلَطی ملی تو ناشرین کو تحریری طور پَر مطلع کروں گا(ناشِرین وغیرہ کو کتابوں کی اَغلاط صِرْف زبانی بتاناخاص مفید نہیں ہوتا)۔

    اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّہ

    از:شیْخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت ،بانِیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطّارقادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی اِحْسَا نِہٖ وَ بِفَضْلِ رَسُوْلِہٖ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تَبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک ’’دعوتِ اسلامی‘‘نیکی کی دعوت، اِحیائے سنّت اور اشاعَتِ علْمِ شریعت کو دنیا بھر میں عام کرنے کا عزمِ مُصمّم رکھتی ہے، اِن تمام اُمور کو بحسن خوبی سر انجام دینے کےلئے مُتَعَدَّد مجالس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن میں سے ایک مجلس’’ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّہ ‘‘بھی ہےجودعوتِ اسلامی کےعُلماومفتیانِ کرام کَثَّرَھُمُ اللہُ السَّلَام پرمشتمل ہے،جس نےخالص علمی،تحقیقی اوراشاعتی کام کابیڑا اٹھایا ہے۔ اس کے مندرجہ ذیل چھ شعبے ہیں: (۱)شعبہ کُتُبِ اعلیٰ حضرت (۲)شعبہ تراجِمِ کُتُب (۳)شعبہ درسی کُتُب (۴)شعبہ اِصلاحی کُتُب (۵)شعبہ تفتیش کُتُب (۶)شعبہ تخریج (1) ’’ اَلْمَدِ یْنَۃُ الْعِلْمِیَّہ ‘‘کی اوّلین ترجیح سرکارِاعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت،عظیْمُ البَرَکت،عظیْمُ المرتبت،پروانَۂ شمْعِ رِسالت، مُجَدِّدِ دین و مِلَّت، حامِیِ سُنّت ، ماحِیِ بِدعت، عالِم شَرِیْعَت، پیر ِ طریقت،باعِثِ خَیْر و بَرَکت، حضرت علاّمہ مولانا الحاج الحافِظ القاری شاہ امام اَحمد رَضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کی گِراں مایہ تصانیف کو عصرحاضرکے تقاضوں کے مطابق حتَّی الْوَسْع سَہْل اُسلُوب میں پیش کرنا ہے۔ تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں اِس عِلمی ، تحقیقی اور اشاعتی مَدَنی کام میں ہرممکن تعاوُن فرمائیں اورمجلس کی طرف سے شائع ہونے والی کُتُب کا خود بھی مطالَعہ فرمائیں اور دوسروں کو بھی اِس کی ترغیب دلائیں۔ اللّٰہ پاک’’دعوتِ اسلامی‘‘ کی تمام مجالس بَشُمُول’’ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّہ ‘‘ کودن گیارہویں اوررات بارہویں ترقّی عطا فرمائے اورہمارےہرعمَلِ خیرکوزیورِاِخلاص سےآراستہ فرماکردونوں جہاں کی بھلائی کاسبب بنائے۔ہمیں زیرِگنبد ِخضرا شہادت، جنَّتُ البقیع میں مدفن اور جنَّتُ الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم رمضان المبارک ۱۴۲۵ ھـ ا َلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ط وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط

    پیش لفظ

    رمضان المبارک کے مقد س مہینے میں ہر سال لاکھوں لاکھ مسلمان رضائے الٰہی پانے،سنتِ مُصْطَفٰےاپنانے، رحمتوں برکتوں سے معموراور ثواب سے بھرپور شبِ قدرپانے کے لیے اس مہینے کے آخری دس دنوں کا اعتکاف کرتے ہیں۔یقیناً یہ بہت بڑی سعادت ہےلیکن علم دین کی کمی اور معلومات نہ ہونے کی وجہ سے معتکفین حضرات مسجد کے آداب اور عبادات کو صحیح طور پر بجا لانے میں کامیاب نہیں ہو پاتے ۔نتیجۃ ًاعتکاف کی کامل برکتیں لوٹنے سے محروم رہتے ہیں اور یوں اعتکاف کے بعد بھی ایسوں کی زندگی میں کوئی خاص انقلاب نظر نہیں آتا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی مسلمانوں کو قرآن وسنت کا عامل بنانے، انہیں علم و عمل کے زیورسے آراستہ کرنےاور عبادات کا ذوق و شوق دلانے کے لیے کوشاں ہےاور یہ مدنی مقصد اپنائے ہوئے ہے کہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ اِنْ شَآ ءَ اللہ ۔اسی مقصد کے پیش نظر عاشقانِ رسول کی اس مدنی تحریک کے تحت ہر سال ملک و بیرون ملک ہزاروں مساجد میں تربیتی اعتکاف کا سلسلہ ہوتا ہے جس میں ہزار ہا عاشقانِ رسول معتکفین اپنی زندگی شریعت و سنت کے مطابق گزارنے کی تربیت پاتے ہیں، مبلغین دعوتِ اسلامی مدنی مرکز کی طرف سے دیئے گئےایک بہترین جدول کے مطابق تربیت کی کوشش کرتے ہیں،یہ جدول سحری کے وقت بیدار ہوکرنمازِ تہجدکی ادائیگی سے شروع ہوتا ہے پھر سحری میں کھانا کھانے کی نیتیں اور کھانے کی سنتیں اور آداب بیان کیے جاتے ہیں، فجر کے بعد سنتوں بھرا بیان، مدنی حلقہ جس میں مخصوص آیات کی تلاوت، ترجمہ تفسیر،دلچسپ قرآنی واقعات اور فیضانِ سنت کے چار صفحات کا بیان،شجرہ شریف کے اوراد و وظائف اور فاتحہ ، مختلف مواقع کی مسنون دعائیں یا د کروائیں جاتی ہیں، پھر اشراق و چاشت کی ادائیگی کے بعد وقفۂ آرام،پھر ظہر سے پہلے مدنی قاعدہ اور قرآنِ پاک کا حلقہ،ظہر کے بعد فرض علوم اور نماز کا عملی طریقہ سکھانےکا حلقہ،دعوتِ اسلامی کے12 مدنی کاموں کی ترغیب،مدنی درس دینے کا طریقہ،وقفۂ آرام،نمازِ عصر کے بعد مدنی مذکراہ/سنتوں بھرا بیان ، افطار سے پہلے اجتماعی طور پر دعائے اِفطار میں رقت انگیز دعا ،مغرب کے بعد سُورۃُ الْمُلْک کی تلاوت،کھانا اور بعد تراویح مدنی مذاکرہ اور پھر صلوۃ التسبیح کی ادائیگی کی جاتی ہے۔یوں اس جدول پر عمل کی برکت سےمعتکف اسلامی بھائیوں میں عمل کا جذبہ بیدار ہوتا ہے،نمازوں بلکہ نوافل کی پابندی، سنتوں پر عمل، فرض علوم سے آگہی، قرآن پاک تجوید کے ساتھ سیکھنے پڑھنے،سنتیں اور مسنون دعائیں سیکھنےکی سعادت حاصل ہوتی ہے،ساتھ ساتھ مدنی ماحول سے وابستگی کی برکت سے اعتکاف کے بعد بھی نیکیوں کا یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ! عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کا اہم ترین شعبہ” المدینۃ العلمیۃ “ ” مجلس اعتکاف“ کی معاونت سے زیر نظر کتاب”رمضان کے صبح و شا م گزارنے کا طریقہ“ پیش کرنے کی سعادت حاصل کررہا ہے جس میں جدول کے مطابق دورانِ اعتکاف سکھائی جانے والی تمام چیزوں کا مواد یکجاکر دیا گیا ہے یوں اس کتاب نے مبلغین اورجدول پر عمل کرنے والے معتکفین کوکثیر کتب سے بے نیاز کردیا ہے ۔ رب کریم کی بارگاہ عالی سے قوی امید ہے کہ اگرمبلغین اور معتکفین دیئے گئےجدول کی پابندی کریں گے تو وہ ماہِ رمضان اور اعتکاف کی برکتیں سمیٹنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ اِنْ شَآءَ اللہ ۔ پیارے اسلامی بھائیو! اس کتاب میں آپ کو جو خوبیاں نظر آئیں یقیناً وہ اللہ کریم کی عطا اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی عنایت اورعلمائے کرام بالخصوص شیخ طریقت ،امیر اہلسنت بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطا ر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دعاؤں اورشفقتوں کا صدقہ ہیں اور احتیاط کے باوجوداگرکوئی خامی رہ گئی ہو تواُسے ہماری نادانستہ کوتاہی پر محمول کیا جائے۔مطالعہ کرنے والوں بالخصوص مبلغ اسلامی بھائیوں سےعرض ہے کہ اگر کوئی خامی محسوس کریں یا اپنی قیمتی رائے یا کوئی تجویز دینا چاہیں تو تحریری طور پر مجلس کو آگاہ فرمائیے۔ اللہ کریم ہمیں اپنی رضا والے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی مجلس المدینہ العلمیۃ ، مجلس اعتکاف اور دیگر تمام مجالس کو دن گیارہویں رات بارہویں ترقی عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ مجلس المدینۃ العلمیۃ دعوتِ اسلامی
    1… تادمِ تحریر مزید 10 شعبے قائم ہوچکے ہیں: (۷) فیضانِ قُرآن (۸) فیضانِ حَدیث (۹)فیضانِ صحابہ واہْلِ بیت(۱۰) فیضانِ صحابیات وصالحات (۱۱)شعبہ امیراہلسنّت مَدَّظِلُّہٗ (۱۲) فیضانِ مَدَنی مذاکرہ (۱۳) فیضانِ اولیا وعُلَما (۱۴)بیاناتِ دعوتِ اسلامی(۱۵)رسائِلِ دعوتِ اسلامی(۱۶)شعبہ مدنی کاموں کی تحریرات۔ مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن