المد ینۃ العلمیۃ
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Rasail e Madani Bahar | رسائلِ مَدَنی بہار

    book_icon
    رسائلِ مَدَنی بہار

     

     

     

     

    ’’ مَدَنی کاموں کی مَدَنی بہاریں ‘‘ کے 21 حُروف کی نسبت سے اس کتاب کو پڑھنے کی ’’21  نیّتیں ‘‘

     فرمانِ مصطفی صَلَّی اللُّہ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہٖ وَسَلَّم :    نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہ  مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔(المعجم الکبیر ، ۶/  ۱۸۵، حدیث :  ۵۹۴۲)

     دو مَدَنی پھول :

     (۱) بِغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔

     (۲)جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔

            (۱)ہر بارحمد و (۲)صلوٰۃ اور(۳)تعوُّذو(۴)تَسمِیّہ سے آغاز کروں گا۔(اسی صَفَحَہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا)۔(۵)رِضائے الٰہی  عَزَّوَجَلَّ   کیلئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مطالَعہ کروں گا۔ (۶) حتَّی الْوَسْعْ اِس کا باوُضُو اور (۷)قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا (۸) قرآنی آیات اور (۹)اَحادیثِ مبارَکہ کی زِیارت کروں گا (۱۰) جہاں جہاں ’’اللّٰہ‘‘ کا نام پاک آئے گا وہاں  عَزَّوَجَلَّ   اور(۱۱) جہاں جہاں ’’سرکار‘‘کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صَلَّی اللُّہ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہٖ وَسَلَّم پَڑھوں گا۔ (۱۲)(اپنے ذاتی نسخے پر) عِندَالضَّرورت خاص خاص مُقامات پر انڈر لائن کروں گا۔(۱۳)(اپنے ذاتی نسخے پر)  ’’یادداشت‘‘ والے صَفَحَہ پر ضَروری نِکات لکھوں گا۔(۱۴) کتاب مکمل پڑھنے کیلئے روزانہ چند صَفَحات پڑھ کر علمِ دین حاصل کرنے کے ثواب کا حقدار بنوں گا۔(۱۵)دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں سفر کروں گا۔ (۱۶)مدنی انعامات پر عمل کرتے ہوئے اس کا کارڈ بھی جمع کروایا کروں گا۔(۱۷) دوسروں کویہ کتابپڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا۔ (۱۸، ۱۹) اس حدیثِ پاک ’’تَھَادَوْا تَحَابُّوْا‘‘ ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی ۔‘‘(مؤطا امام مالک ، ۲/ ۴۰۷، حدیث :  ۱۷۳۱) پر عمل کی نیت سے(ایک یا حسبِ توفیق) یہ کتاب خرید کر دوسروں کو تحفۃً دوں گا۔ (۲۰)اس کتاب کے مطالَعہ کا ثواب ساری اُمّت کو ایصال کروں گا (۲۱) کتابت وغیرہ میں شَرْعی غلَطی ملی تو نا شرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا(مصنّف یاناشِرین وغیرہ کو کتا بوں کی اَغلاط صِرْف زبانی بتاناخاص مفید نہیں ہوتا)

      اچھی اچھی نیّتوں سے متعلق رَہنمائی کیلئے ، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکا سنّتوں بھرا منفرِد بیان ’’نیّت کا پھل‘‘اور نیتوں سے متعلق آپ کے مُرتّب کردہ  کارڈ  یا پمفلٹ مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے ھدیّۃًحاصِل فرمائیں ۔   

    بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

    المد ینۃ العلمیۃ

    از : شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت ، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطاؔر قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَۃ

            اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ علٰی اِحْسَا نِہٖ وَ بِفَضْلِ رَسُوْلِہصلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ’’دعوتِ اسلامی‘‘نیکی کی دعوت، اِحیائے سنّت اور اشاعتِ علمِ شریعت کو دنیا بھر میں عام کرنے کا عزمِ مُصمّم رکھتی ہے، اِن تمام اُمور کو بحسنِ خوبی سر انجام دینے کے لئے متعدَّد مجالس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن میں سے ایک مجلس’’المد ینۃ العلمیۃ‘‘ بھی ہے جودعوتِ اسلامی کے عُلما و مُفتیانِ کرام کَثَّرَ ھُمُ اللّٰہُ تعا لٰیپر مشتمل ہے، جس نے خالص علمی، تحقیقی او راشاعتی کام کا بیڑا اٹھایا ہے۔ اس کے مندرجہ ذیل چھ شعبے ہیں :

    (۱)شعبہ کتُبِ اعلیٰحضرت  

    (۲)شعبہ تراجمِ کتب

    (۳)شعبہ درسی کُتُب

    (۴)شعبہ اصلاحی کُتُب

    (۵)شعبہ تفتیشِ کُتُب

    (۶)شعبہ تخریج

            ’’المدینۃ العلمیۃ کی  اوّلین ترجیح سرکارِ اعلیٰحضرت اِمامِ اَہلسنّت، عظیم البَرَکت، عظیمُ المرتبت، پروانۂ شمعِ رِسالت، مُجَدِّدِ دین و مِلَّت، حامیٔ سنّت ، ماحیٔ بِدعت، عالِمِ شَرِیْعَت، پیرِ طریقت، باعثِ خَیْر و بَرَکت، حضرتِ علاّمہ مولانا الحاج الحافِظ القاری شاہ امام اَحمد رَضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کی گِراں مایہ تصانیف کو عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق حتَّی الْوُسعَ  سَہْل اُسلُوب میں پیش کرنا ہے۔ تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں اِس عِلمی، تحقیقی اور اشاعتی مدنی کام میں ہر ممکن تعاون فرمائیں اورمجلس کی طرف سے شائع ہونے والی کُتُب کا خود بھی مطالَعہ فرمائیں اور دوسروں کو بھی اِس کی ترغیب دلائیں ۔

            اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کی تمام مجالس بَشُمُول’’المدینۃ العلمیۃ‘‘کو دن گیارہویں اور رات بارہویں ترقّی عطا فرمائے اور ہمارے ہر عملِ خیر کو زیورِ اِخلاص سے آراستہ فرماکر دونو ں جہاں کی بھلائی کا سبب بنائے۔ہمیں زیرِ گنبدِ خضرا شہادت، جنّت البقیع میں مدفن اور جنّت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے ۔  اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیّ الْاَمِیْنصلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

     

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن