Saas Bahu main Sulha Ka Raaz
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Saas Bahu main Sulha Ka Raaz | ساس بہو میں صلح کا راز

    book_icon
    ساس بہو میں صلح کا راز

    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

    اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

    ’’امیرِ اہلسنّت ‘‘ کے دس حُروف کی نسبت سے اس رسالے کو پڑھنے کی 10  نیّتیں

     فرمانِ مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم:    نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔(المعجم الکبیر للطبرانی ،  الحدیث:  ۵۹۴۲ ،  ج۶ ،  ص۱۸۵)

     دو مَدَنی پھول:

     {۱} بِغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔

    {۲}جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ ،  اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔

     {۱}ہر بارحَمْد و {۲}صلوٰۃ اور{۳}تعوُّذو{۴}تَسمِیہ سے آغاز کروں گا۔ (اسی صفحہ کے اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا)۔ {۵} حتَّی الْوَسْع اِس کا باوُضُو اور {۶}قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا {۷}جہاں جہاں ’’اللّٰہ‘‘کا نام  پاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّ  اور{۸} جہاں جہاں ’’سرکار‘‘ کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم پڑھوں گا{۹ ، ۱۰}حسب توفیق اس رسالے کو تقسیم کروں گا اور دوسروں کویہ رسالہ پڑھنے اور تقسیم کرنے کی ترغیب بھی دلائوں گا۔

    پہلے اسے پڑھ لیجئے

                    اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ شیخ طریقت امیر اہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطاؔر قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کی ذاتِ مبارکہ پر اللّٰہ و رسول عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کا خاص کرم ہے۔ آپ دامت برکاتہم العالیہ کی شخصیت میں ربّ عَزَّوَجَلَّنے ایسی کشش عطا فرمائی ہے کہ کئی گناہ گار صرف آپ کے نورانی چہرے اور سراپأ سنت پیکر کے دیدار کی برکت سے تائب ہو کر نیکیوں پر گامزن ہو جاتے ہیں  ،  نیکو کاروں کی رقت قلبی میں اضافہ ہو تا ہے۔ آ پ کی صحبت اصلاح اعمال کا ذریعہ بنتی ہے ۔ اس پر فتن دور میں کہ جب میڈیا کی طرف لوگوں کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور گمراہ کن عقائدواعمال پر مبنی وی ۔سی ۔ڈیز کی بھر مار ہے ،  نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے مقدس جذبے کے تحت دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ  نے امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے بیانات اور مَدَنی مذاکروں کی(تادمِ تحریر ) تقریباً گیارہ VCD,s جاری کی ہیں ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ اِن وی سی ڈیز کی خُوب خُوب بہاریں ہیں ؛کثیر مسلمانوں کو گناہوں سے توبہ نصیب ہوئی  ،  بہت سے مسلمانوں نے فیشن کی راہ چھوڑ کر سنّتوں پر عمل شروع کردیا  ، بدعقیدہ لوگوں کو خوش عقیدگی نصیب ہوئی  ،  کئی کافروں کی اندھیری زندگیاں نُوِر اسلام سے جگمگا اٹھیں  ،  بیماروں کو شفا ملی وغیرھا ۔ VCDکی 15 بہاریں ایک رسالے’’کرسچین مسلمان ہوگیا ‘‘ کی صورت میں شائع کی جاچکی ہیں ۔اب ان مَدَنی بہاروں کا دوسرا حصہ بنام ’’ساس بَہُو میں صلح کا راز ‘‘پیشِ خدمت ہے ۔

                    شعبہ اصلاحی کتب  مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ {دعوتِ اسلامی}

    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

    اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

    دُرُودِ پاک کی فضیلت

                 شیخِ طریقت ، امیرِاہلسنّت ، بانیٔ دعوت ِاسلامی حضرتِ علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّارؔ قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ اپنے رسالے ’’ضیائے درودوسلام‘‘میں نقْل فرماتے ہیں کہ سرکارِنامدار ،  مدینے کے تاجدار  ،  بِاِذنِ پرَوَرْدگار دوعالَم کے مالِک ومُختار ،  شَہَنشاہِ اَبرار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم   کافرمانِ برکت نشان ہے: ’’ بروزِ قیامت لوگوں میں سے میرے قریب تر وہ ہوگا جس نے دنیامیں مجھ پر زیادہ درودِ پاک پڑھے ہوں گے ۔‘‘           ( ترمذی ، کتاب الوتر ،  ج ۲ ،  ص۲۷ )

    صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیبْ    صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

    (1) ساس بَہُو میں صُلح کا راز

                بابُ المدینہ (کراچی )کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ طویل عرصے سے میری زوجہ اور والدہ یعنی ساس بہو میں خُوب ٹھَنی ہوئی تھی ۔ جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ زوجہ رُوٹھ کر میکے جابیٹھی ۔میں سخت پریشان تھا۔ سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ اِس مسئلے کو کیسے حل کروں ۔ اِتنے میں  امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے مدنی مذاکرے کی VCD’’گھر امن کا گہوارہ کیسے بنے؟‘‘ میرے ہاتھ آئی۔ موضوع دیکھا تو بڑی امید کے ساتھ یہ VCD خُود بھی دیکھی اوراپنی والدہ محترمہ کو بھی دکھائی اورایک VCDاپنے سسرال بھی بھیج دی ۔میری والدہ کو یہ VCDاتنی پسند آئی کہ انہوں نے اِسے دوبار دیکھا اور حیرت انگیز طور پر مجھ سے فرمانے لگیں:  ’’چل بیٹا! تیرے سُسرال چلتے ہیں ۔‘‘میں نے سُکون کا سانس

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن