Sahaba Ki Baatein
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Sahaba Ki Baatein | صحابہ کی باتیں

    Hazrat Abu Ubaid-a-Bin Jarrah

    book_icon
    صحابہ کی باتیں
    اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی سَیِّدِالْمُرْسَـلِیْن ط
    اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
    صحابہ کی باتیں
    دُعائے عطار:یاربَّ المصطفےٰ !جوکوئی21صفحات کا رسالہ”صحابہ کی باتیں “پڑھ یا سُن لے، اُسے اپنی، اپنے پیارے پیارے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم   اور  صحابہ و اہلِ بیت کی سچی محبت دے اوراس  سے ہمیشہ ہمیشہ کےلئے راضی ہوجا۔
    اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّیْن صلّی اللہُ علیه واٰٰلهٖ وسلّم

    دُرُود شریف کی فضیلت

    فرمانِ آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  :’’جو مجھ پر جمعہ کے دن اور رات 100 مرتبہ دُرُود شریف پڑھےاللہ پاک اُس کی 100 حاجتیں پوری فرمائے گا، 70 آخرت کی اور 30 دُنیا کی اور اللہ پاک ایک فِرِشتہ مقرر فرما دے گا جو اُس دُرُودِ پاک کو میری قبر میں یوں پہنچائے گا جیسے تمہیں تَحائِف پیش کئے جاتے ہیں، بِلاشُبہ میرا علم میرے وِصال کے بعد وَیسا ہی ہوگا جیسا میری حیات میں ہے۔‘‘ (جمع الجوامع ،7/199،حدیث:22355)
    صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب!  صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

    صحابۂ کی باتیں

    پیارے پیارے اسلامی بھائیو!صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان  کے فرامین ہمارے لئے زندگی کے کثیر شعبہ جات میں راہنمائی مُہیّا کرتے ہیں کیونکہ ان نُفوسِ قُدسیہ کی باتیں اُس علمی وعملی تربیت اور صحبت کا فیضان ہیں جو انہوں نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم   سے پائی  ، نیز ان کے اقوال سالہا سال کے تجربات کا نچوڑ ہوتے ہیں، آئیے! صحابۂ کرام کے کچھ ارشادات   پڑھ کر نصیحت حاصل کرتے ہیں۔

    فرامینِ حضرت ابو عُبَیْدہ بن جَرّاح رضی اللہُ عنہ

    * کوئی گورا ہو یا کالا ، آزاد ہو یا غلام ، عجمی ہو یا عربی جس کے متعلِّق مجھے معلوم ہو کہ وہ تقویٰ و پرہیزگاری میں مجھ سے بڑھ کر ہے تو میں یہ پسند کرتا ہوں کہ میں اس کی کھال کا کوئی حصہ ہوتا۔“ (کتاب الزھد لامام  احمد ، ص203 ، حدیث:1027)
    * حضرت نِمْرَان بن مِخْمَررحمۃُ اللہِ علیہ سے مروی ہے کہ حضرت ابو عبیدہ بن جرّاح  رضی اللہُ عنہ نے لشکر کے ساتھ چلتے ہوئے فرمایا: ”سنو!بہت سے سفید لباس والے دین کے اعتبار سے میلے ہوتے ہیں اور بہت سے اپنے آپ کو مکرّم سمجھنے والے حقیر ہوتے ہیں۔ اے لوگو!نئی نیکیاں پُرانے گناہوں کو مٹا دیتی ہیں۔اگر تم میں سے کسی کی برائیاں زمین وآسمان کو بھر دیں پھر وہ کوئی نیکی کرے تو ہو سکتا ہے کہ وہ ایک نیکی ان تمام گناہوں پر غالب آجائے اور ان کو مٹا دے۔“  (کتاب الزھد لامام  احمد ،ص203،  حدیث:1026)
    * حضرت خالد بن مَعْدَان رحمۃُ اللہِ علیہ  سے مروی ہے کہ امینِ اُمّت حضرت ابو عُبَیْدہ بن جَرَّاح  رضی اللہُ عنہ نے فرمایا:”  مومن کا دل چڑیا کی طرح دن میں کئی بار اُلٹ پلٹ ہوتاہے۔“( مصنف ابن ابی شیبہ ،8/174، حدیث:5)

    فرامینِ حضرت عبداللہ بِن مَسْعُود رضی اللہُ عنہ

    *   لَا اُلْفِیَنَّ اَحَدَکُمْ جِیْفَۃَ لَیْلٍ قُطْرُبَ نَہَارٍ یعنی میں تم میں سے کسی کو ہرگز ایسے شخص کی طرح نہ پاؤں جو رات بھر بےجان لاشے کی طرح پڑا رہتا اور دِن بھر دنیا کمانے کے لئے بھاگ دوڑ کرتا ہے(جبکہ اسے آخرت کی بالکل فکر نہیں ہوتی)۔
    (معجم کبیر، 9/152، حدیث: 8763)
    * مجھے ایسے شخص سے سخت نفرت ہے جو نہ تو دنیا کے کسی کام میں مگن ہو اور نہ ہی اسے آخرت کی کچھ فکر ہو ۔ (حلیۃ الاولیاء، 1/178، حدیث: 403)
    *تم میں سے ہر ایک مہمان ہے اور مہمان ہمیشہ نہیں رہتا اسے رخصت ہونا پڑتا ہے اور تمہارے پاس جو مال ہے یہ اُدھار ہے اور اُدھار اس کے مالک کو لوٹانا ہوتا ہے۔
    (معجم کبیر، 9/101، حدیث: 8533)
    * ریا کار  مرنے کے بعد بھی ریا نہیں چھوڑتا ، کسی نے پوچھا وہ کیسے ؟فرمایا :وہ چاہتا ہے کہ میرے جنازے میں بہت سارے لوگ ہوں تاکہ میری عزت ( واہ وا) ہو، ریا مرنے کے بعد بھی پیچھا  نہیں چھوڑتی۔ (مراٰۃ المناجیح، 7/19)
    *جس سے ہو سکے اپنا مال وہاں رکھے جہاں اسے کیڑا لگے نہ چور کا ہاتھ، (یعنی راہِ خدا میں صدقہ  کر دے) کیونکہ بندے کا دل مال کی طرف متوجہ رہتا ہے۔
     (حلیۃ الاولیاء، 1/183، حدیث: 433)
    *  سچ بھاری اور تلخ لگتا ہے جبکہ جھوٹ ہلکا و شیریں محسوس ہوتا ہے اور کبھی تھوڑی سی شہوت طویل غم کا سبب بن جاتی ہے۔ (                            کتاب الزھد لامام  احمد ، ص 98 ، حدیث: 290 )
    *اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں! روئے زمین پر زبان سے بڑھ کر کوئی چیز ایسی نہیں جسے طویل مدت قید میں رکھنے کی زیادہ حاجت ہو۔
    (معجم کبیر، 9/149، حدیث: 8744)
    *دل میں اچھی خواہشات بھی پیدا ہوتی ہیں اور برے خیالات بھی جنم لیتے ہیں۔ لہٰذانیکی کو غنیمت جان کر اسے کر لو اور بُرائی سے اپنا دامن داغدار نہ کرو بلکہ اسے چھوڑ دو۔ (کتاب الزھد لامام  احمد ، ص 469 ، حدیث: 1331 مفہوماً )
    *دل کو سخت کر دینے والی اشیاء سے بچو اور جو چیز دل میں کھٹکے اسے چھوڑ دو۔
    (الورع لامام احمد بن حنبل ، ص 46)
    * حافِظ قرآن کو چاہیے کہ جب لوگ سو رہے ہوں تو وہ اپنی رات کی حفاظت کرے (کہ اس میں جاگ کر قرآنِ مجید کی تلاوت اور اللہ پاک کی عبادت کرے ہرگز اسے غفلت میں نہ گزارے) ۔جب لوگ کھا پی رہے ہوں تو وہ اپنے دن کا خیال(یعنی روزہ) رکھے۔جب لوگ خوش ہو رہے ہوں تو وہ اپنے غم کو یاد کرے(یعنی فکر ِ آخرت کرے)۔جب لوگ ہنس رہے ہوں تو وہ آنسو بہائے۔جب لوگ باہم مل جُل رہے ہوں تو وہ خاموش رہے اور جب لوگ تکبُّر کا شکار ہوں تو وہ خُشوع و خُضوع اختیار کرے۔نیزحافظِ قرآن کو چاہیے کہ وہ رونے والا،غمزدہ ، حکمت و بُرْدْباری، علم و اطمینان والا ہو۔اور اسے چاہیے کہ وہ خشک رُو، غافل، شور مچانے والا،چیخ و پکار کرنے والا نہ ہو اور نہ ہی سخت مزاج ہو۔
    ( کتاب الزھد لامام  احمد،  ص183، حدیث: 892 )
    *حضرت عبد الرحمٰن بن حَجِیْرَہ رضی اللہُ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہُ عنہ جب لوگوں کے پاس بیٹھتے تو فرماتے:’’اے لوگو!شب و روز گزرنے کے ساتھ ساتھ تمہاری عمریں بھی کم ہوتی جا رہی ہیں۔ تمہارے اعمال لکھے جارہے ہیں۔ موت اچانک آئے گی ۔پس جو نیکی کی فصل بوئے گا جلد ہی اسے شوق سے کاٹے گا اور جو برائی کی کھیتی بوئے گا اسے ندامت کے ساتھ کاٹنا پڑے گا ۔ ہر ایک اپنی ہی اُگائی ہوئی کھیتی کاٹے گا۔سُستی و کاہلی کرنے والا اپنے عمل کے ذریعے آگے کبھی نہیں بڑھ پائے گا اور حرص و لالچ میں مبتلا صرف اپنا مقدرہی حاصل کر پائے گا ۔ جسے بھی بھلائی کی توفیق ملی وہ اللہ پاک  ہی کی طرف سے ہے اور جسے برائی سے بچایا گیا تو وہ بھی اللہ پاک  ہی کے کرم سے ہے۔ متقی و پرہیزگار عام لوگوں کے سردار اور فُقَہا، رہنما ہیں۔ان کی صحبت اختیار کرنا نیکیوں میں اضافے کا سبب ہے۔ 
    ( کتاب الزھد لامام  احمد ، ص183، حدیث: 889 )
    * ایک شخص نے ان کے پاس آکر کہا:’’اے ابو عبد الرحمٰن (یہ حضرت عبد اللہ بن مسعود کی   کنیت ہے) مجھے جامع و نافع کلمات سکھائیے!فرمایا: اللہ پاک کی عبادت کرو۔ اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ۔ قرآنِ مجید کے اَحکامات کے مطابق زندگی بسر کرو۔اگر تمہارے پاس کوئی ناواقف و ناپسند شخص بھی حق بات لائے تو اسے قبول کر لو اور کوئی تمہارا پیارا و پسندیدہ شخص بھی ناحق بات پیش کرے تو اسے رد کر دو۔
     (موسوعۃ لابن ابی الدنیا، 7/264، حدیث: 454 مفہوماً )
    * حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہُ عنہ کی  خدمت میں کچھ کسان حاضر ہوئے تو ان کی موٹی گردنیں اور صحت مند و توانا بدن دیکھ کر لوگوں کو تعجب ہوا (اس پر)آپ رضی اللہُ عنہ  نے فرمایا: ’’تم دیکھتے ہو کافروں کے جسم صحت مند ہیں لیکن دل بیمار ہیں اور مومن کا جسم اگرچہ کمزور ہو لیکن اس کا دل صحت مند و مضبوط ہوتا ہے۔ اللہ پاک کی قسم!اگر تمہارے جسم صحت مند ہوں مگر دل مریض تو تمہاری حیثیت اللہ پاک کے نزدیک گَبْرِیْلا(یعنی گوبر کے کیڑے) سے بھی کم تر ہے۔“ 
    ( کتاب الزھد لامام  احمد ، ص 148 ، حدیث: 940 مفہوماً )
    * حضرت عِتْرِیس بن عُرْقُوب شَیْبَانِی رحمۃُ اللہِ علیہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہُ عنہ کے پاس حاضر ہوئے اور کہا: ’’ ہلاک ہوا وہ شخص جس نے نہ تو نیکی کا حکم دیا اور نہ ہی برائی سے منع کیا۔‘‘ تو حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہُ عنہ  نے فرمایا: بلکہ ہلاک تو وہ ہوا جس کا دل بھلائی کو بھلائی اور برائی کو برائی نہیں سمجھتا۔ (معجم کبیر، 9/107، حدیث: 8564)
    *صالحین دنیا سے رخصت ہوگئے اور شک کرنے والے باقی رہ گئے جنہیں نیکی کی پہچان ہے نہ برائی کا پتہ۔ (معجم کبیر، 9/105، حدیث: 8552)
    *ایک شخص نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہُ عنہ   کی  خدمت میں عرض کی: اے ابو عبد الرحمٰن رضی اللہُ عنہ  !مجھے کوئی نصیحت فرمائیے!   آپ رضی اللہُ عنہ نے فرمایا:  تیرا گھر تجھے کفایت کرے (یعنی بلاضرورت گھر سے نہ نکلو) زبان کی حفاظت کرو اور اپنی خطاؤں کو یاد کر کے آنسو بہاؤ۔ (     کتاب الزھد لامام  احمد ، ص 42 ، حدیث: 130)
    *  ( اے لوگو! )تم نماز، روزہ اور اِجْتِہاد میں صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان سے بڑھنا چاہتے ہو(یاد رکھو! ایسا نہیں ہو سکتا کیونکہ) وہ تم سے بہتر ہیں۔“ لوگوں نے عرض کی: ’’اے ابو عبد الرحمٰن رضی اللہُ عنہ !  اس کی کیا وجہ ہے ؟“ فرمایا: وہ دنیا میں سب سے زیادہ زُہد اختیار کرتے اور آخرت میں سب سے بڑھ کر رغبت رکھتے ہیں۔ (حلیۃ الاولیاء، 1/185، حدیث: 438)
    *دل برتنوں کی طرح ہیں،لہٰذا انہیں قرآنِ پاک کے علاوہ کسی اور چیز سے نہ بھرو۔ 
    ( کتاب الزھد لامام  احمد ، ص 183 ، حدیث: 891)
    *کسی شخص کے گنہگار ہونے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ جب  اس سے کہا جائے:اللہ سے ڈرو، تو وہ ناراض ہوتے ہوئے کہے: اپنے کام سے کام رکھو۔ (الکواکب الدریۃ ،1/ 171)
    *  آپ رضی اللہُ عنہ فرمایا  کرتے:اے زبان! اچھی بات کر فائدے میں رہے گی اور بول مت کہ ندامت (شرمندگی)سے پہلے سلامت رہے گی۔(حسن السمت فی الصمت، ص 79)
    حَافِظُوا عَلٰی اَبْنَائِکُمْ فِی الصَّلَاۃِ یعنی نماز کے معاملہ میں اپنے بچوں پر توجّہ دو۔
    (مصنف عبدالرزاق، 4 / 120، رقم:7329)
    * تاجِر پر تعجُّب ہے وہ کیسے سلامت رہ سکتا ہے،اگر اپنی چیز بیچتا ہے تو اس کی تعریفیں کرتا ہے اور اگر دوسرے سے کوئی چیز خریدتا ہے تو اس کی برائیاں کرتا ہے۔
     (بہجۃ المجالس وانس المجالس لابن عبد البر،1/136)
    * میں کسی انگارے کو زبان سے چاٹوں اور وہ جلادے جو جلادے اور باقی رہنے دے جو باقی رہنے دے، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہے کہ جو کام ہوچکا اس کے بارے میں کہوں : کاش نہ ہوتا یا نہ ہونے والے کام کے بارے میں کہوں : کاش ہو جاتا۔(احیاء العلوم،  5 / 66) 
    * جب کوئی شرابی مر جائے تو اسے دفن کر دو، اس کے بعد مجھے ایک لکڑی پر لٹکا کر اس کی قبر کھودو، اگر اس کا چہرہ قبلہ سے پھرا ہوا نہ پاؤ تو مجھے یونہی لٹکتا چھوڑ دینا۔ 
    (کتاب الکبائر للذھبی، ص۹۶) 
    *جب تک تم نماز میں مشغول رہتے ہو تو بادشاہ کا (یعنی اللہ پاک کی رحمت) کا دروازہ کھٹکھٹاتے رہتے ہو اور جو بادشاہ کا دروازہ کھٹکھٹاتا رہتا ہے اس کے لئے دروازہ کھول ہی دیا جاتا ہے۔( مصنف ابن ابی شیبہ ، 2 / 360، حدیث: 10)
    * (کسی کی )تعریف یا بُرائی کرنے میں جلدی نہ کرو،کیونکہ آج تجھے اچھے لگنے والے کل بُرے اور آج بُرے لگنے والے کل اچھے لگیں گے۔ (حلیۃ الاولیاء، 4/279، حدیث: 5568)

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن