30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
صحابیات اور دین کی خاطِر قُربانیاں
رَسولِ اکرم،شہنشاہ ِبنی آدَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:جُمُعَہ تمہارے دِنوں میں سے سب سے اَفْضَل دن ہے، اسی میں حضرت آدَم (عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام) پیدا ہوئے، اسی دن صُور پھونکا جائے گا اور اسی دن قِیامَت آئے گی، لہٰذا اس دن مجھ پر کَثْرَت سے دُرُودِ پاک پڑھا کرو کیونکہ تمہارا دُرُودِ پاک مجھ پر پیش کیا جاتا ہے۔ ایک صحابی رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے عَرْض کی: یارسولَاللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!ہمارا دُرُودِ پاک آپ تک کیسے پہنچے گا حالانکہ آپ کے وِصال کو مُدَّت ہو چکی ہوگی؟ تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَاد فرمایا: اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے زمین پر اَنۢبِیَائے کِرام (عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ) کے اَجسام کو کھانا حَرام فرما دیا ہے۔[1]
حکْمِ حَق ہے پڑھو دُرُود شریف چھوڑو مت غافِلو دُرُود شریف
تحفہ روحِ نبی کو پہنچاؤ جتنا پہنچا سکو دُرُود شریف
جا کے وہاں پیش ہوگا نام بنام جس قَدْر جس کا ہو دُرُود شریف
خود خدا بھیجتا ہے ان پہ دُرُود تم بھی بھیجا کرو دُرُود شریف
پائیں گے چار پُشْت تک بَرَکَت دل سے بھیجیں گے جو دُرُود شریف
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع