30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ضروری ترمیم کے بعد صحابیات و صالحات کے اعلیٰ اوصاف پر مبنی 9 رسائل کا مجموعہ صحابيات و صالحات كے اعلٰی اوصاف جلد اول مؤلف: ابرار اختر القادری پیش کش الـمـدیـنـۃ الـعـلـمـیــۃ Islam(c Research Center (شعبہ فیضانِ صحابیات و صالحات) ناشر مکتبۃ المدینہ کراچی اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الۡمُرۡسَلِیۡنَ ط اَمَّا بَعۡدُ فَاَعُوۡذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیۡطٰنِ الرَّجِیۡمِ بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ ط”صحابیات و صالحات کے اوصاف“
کے 21حروف کی نسبت سے اس کتاب کو پڑھنے کی ’’21نیّتیں‘‘ فرمانِ مُصْطَفٰے صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ہے: نِیَّۃُ الْمُؤمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔ (معجم کبیر، ۶/ ۱۸۵، حدیث:۵۹۴۲) مدنی پھول: جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔ 1 ہر بار حَمد و 2 صلوٰۃ اور 3 تعوُّذ و 4 تَسمِیہ سے آغاز کروں گی۔ (اسی صفحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عِبارات پڑھ لینے سے ان نیّتوں پر عَمَل ہوجائے گا) 5 رِضائے الٰہی کیلئے اس کتاب کا اوّل تا آخر مُطالَعَہ کروں گی 6 حتَّی الوَسْعْ اِس کا باوُضُو اور 7 قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گی 8 قرآنی آیات اور 9 احادیثِ مُبارَکہ کی زِیَارَت کروں گی 0 جہاں سرکار کا اِسْم مُبارَک آئے گا وہاں صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پڑھوں گی Β A جہاں کسی نیک بزرگ یا خاتون کا نام آئے گا وہاں ان کے مطابق رضی اللہ عنہ/ رضی اللہ عنہا یا رحمۃُ اللہ علیہ /رحمۃُ اللہ علیہا پڑھوں گی Β B اس میں مَوجُود تربیت کے نکات پر خود عَمَل کروں گی اور Β C دیگر اسلامی بہنوں کی خیر خواہی چاہتے ہوئے ان تک بھی پہنچاؤں گی، نیز Β D ان کو یہ کتاب پڑھنے کی ترغیب بھی دلاؤں گی Β E (اپنے ذاتی نسخے کے) یادداشت والے صفحہ پر ضروری نکات لکھوں گی Β F نیز ضرورتاً خاص خاص مقامات انڈر لائن کروں گی Β G اس حدیثِ پاک تَھَادَوا تَحَابُّوا ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں مَحبَّت بڑھے گی۔(مؤطا امام مالك، ۲/۴۰۷، حدیث: ۱۷۳۱) پر عَمل کی نیَّت سے Β H (ایک یا حسبِ توفیق) یہ کتاب خرید کر دوسروں کو تحفۃً دوں گی Β I بزرگ خواتین کی سیرت اپنانے کی کوشش کروں گی Β J اس کتاب کے مُطَالَعَہ کا ثواب ساری اُمَّت کو ایصال کروں گی Β K کتابت وغیرہ میں شرعی غلطی ملی تو ناشِرین کو تحریری طور پر مطلع کروں گی۔ اِن شاءَ اللہ (ناشرین کو کتابوں کی اغلاط صرف زبانی بتا دینا خاص مفید نہیں ہوتا)المدینۃُ العلمیۃ
(Research Centre Islam(c ) عالمِ اسلام کی عظیم دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے مسلمانوں کو درست اسلامی لٹریچر پہنچانے اوراس کے ذریعے اصلاحِ فرد ومعاشرہ کے عظیم مقصد کے لئے 1421ھ مطابق 2001ء کو جامعۃ المدینہ گلستانِ جوہر کراچی میں المدینۃ العلمیۃ (Islam(c Research Centre )کے نام سے ایک تحقیقی ادارہ قائم کیا جس کا بنیادی مقصد اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان قادری رحمۃُ اللہ علیہ کی کتب کو دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق شائع کروانا تھا۔ 1425ھ مطابق 2005ء میں اسےعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پرانی سبزی منڈی،یونیورسٹی روڈ کراچی میں منتقل کر دیا گیا۔ اَمِیْرِ اَہْلِ سنّت، بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمدالیاس عطارقادری دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کے نیکی کی دعوت،اِحیائے سنّت اور اِشاعتِ عِلْمِ شریعت کا عزم پیشِ نظر رکھتے ہوئے یہ ادارہ چھ۶ شعبہ جات میں تقسیم کیا گیا۔ پھر ان میں بتدریج اضافہ ہوتا رہا۔ اس کی کراچی کے علاوہ ایک شاخ مدنی مرکزفیضان مدینہ،مدینہ ٹاؤن فیصل آباد،پنجاب میں بھی قائم ہو چکی ہے، دونوں شاخوں میں 120سے زائدعلما تصنیف و تالیف یا ترجمہ و تحقیق وغیرہ کے کام میں مصروف ہیں اور 2021ء تک اس کے 23شعبے قائم کئے جاچکے ہیں : (1)شعبہ فیضانِ قرآن (2)شعبہ فیضانِ حدیث(3) شعبہ فقہ (فقہ حنفی و شافعی)(4) شعبہ سیرتِ مصطفےٰ(5)شعبہ فیضانِ صحابہ و اہلِ بیت(6)شعبہ فیضانِ صحابیات و صالحات(7)شعبہ فیضانِ اولیاوعلما (8 ) شعبہ کتبِ اعلیٰ حضرت (9) شعبہ تخریج (10) شعبہ درسی کتب (11) شعبہ اصلاحی کتب (12) شعبہ ہفتہ وار رسالہ (13) شعبہ بیاناتِ دعوتِ اسلامی (14) شعبہ تراجم کتب (15)شعبہ فیضانِ امیر اہل ِ سنّت (16)ماہنامہ فیضانِ مدینہ(17) شعبہ دینی کاموں کی تحریرات و رسائل (18) دعوتِ اسلامی کے شب و روز (19)شعبہ بچّوں کی دنیا(20)شعبہ رسائِلِ دعوتِ اسلامی(21) شعبہ گرافکس ڈیزائننگ (22) شعبہ رابطہ برائے مصنفین ومحققین(23) شعبہ انتظامی امور۔ المدینۃ العلمیۃ کے اغراض و مقاصد یہ ہیں : v باصلاحیت علمائے کرام کو تحقیق ، تصنیف و تالیف کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرنا اور ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ۔ v قرآنی تعلیمات کو عصری تقاضوں کے مطابق منظر عام پر لانا۔ v افادۂ خواص و عوام کیلئے علومِ حدیث اور بالخصوص شرح ِ حدیث پر مشتمل کتب تحریر کرنا۔ v سیرتِ نبوی،عہدِنبوی ،قوانینِ نبوی،طبِ نبوی وغیرہ پر مشتمل تحریریں شائع کرنا۔ v اہل بیت وصحابہ کرام اورعلماو بزرگانِ دین کی حیات و خدمات سے آگاہ کرنا۔ v بزرگوں کی کتب و رسائل جدید منہج و اسلوب کے مطابق منظر عام پر لانا بالخصوص عربی مخطوطات (غیر مطبوع) کتب ورسائل کو دورِ جدیدسے ہم آہنگ تحقیقی منہج پر شائع کروانا ۔ v نیکی کی دعوت کا جذبہ رکھنے والوں کو مستند مواد فراہم کرنا۔ v دینی ودنیاوی تعلیمی اداروں کے طلبہ کو مستند صحت مند مواد کی فراہمی نیز درسِ نظامی کے طلبہ واساتذہ کیلئےنصابی کتب عمدہ شروحات وحواشی کے ساتھ شائع کرکے انکی ضرورت کو پورا کرنا۔ اَلحمدُ لِلّٰہ! اَمِیْرِ اَہلِ سنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کی شفقت وعنایت ،تربیت اور عطاکردہ اصولوں پر عمل پیرا ہونے کا ہی نتیجہ ہے کہ دنیا و آخرت میں کامیابی پانے ، نئی نسل کو اسلام کی حقانیت سے آگاہ کرنے، انہیں باعمل مسلمان اور ایک صحت مند معاشرے کا بہترین فرد بنانے، والدین و اساتذہ اور سرپرست حضرات کو اندازِ تربیت کے درست طریقوں سے آگاہ کرنے اور اسلام کی نظریاتی سرحدوں اور دین و ایمان کی حفاظت کیلئے المدینۃ العلمیۃ نے اپنے آغاز سے لے کر اب تک جو کام کیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔ اللہ پاک اپنے فضل وکرم سےبشمول المدینۃ العلمیۃ دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں ،اداروں اورشعبوں کو مزید ترقی عطا فرمائے۔ اٰمین بجاہِ النبی الامین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم تاریخ : 15شوال المکرم 1442ھ/27مئی 2021پہلے اسے پڑھئے
تاریخ کے اوراق میں ہمیشہ زندہ و جاوید وہی قومیں کہلاتی ہیں جن کا تعلق اپنے اسلاف سے مضبوط ہوتا ہے، ایسی قومیں اپنے بزرگوں کو یاد ہی نہیں رکھتیں ، بلکہ ہر معاملے میں ان سے رہنمائی لیتی بھی نظر آتی ہیں ۔ چنانچہ، پیاری پیاری اسلامی بہنو! بحیثیت مسلم قوم ہمیں بھی چاہئے کہ ہم اپنے بزرگوں بالخصوص بزرگ خواتین (صحابیات و صالحات)کے دامن سے وابستہ رہیں اور ان کی سیرت سے ہمیشہ رہنمائی حاصل کرتی رہیں، کیونکہ اسلامی تاریخ کے اوراق ہماری بزرگ خواتین کی ایسی عظیم اقدار و روایات سے بھرے ہوئے ہیں کہ اگر ہم ان کے نقشِ قدم پر چلیں گی تو ہماری ذات قابلِ ملامت نہیں بلکہ باعثِ فخر ہو گی۔ اَلحمدُ لِلّٰہ! ہماری بزرگ خواتین نے اخلاص و للہیت، تقویٰ و طہارت، عبادت و ریاضت، بہادری و شجاعت،استقلال و ہمت،ایمانی قوت،رسول اللہ سے عقیدت و محبت،جذبہ جانثاری، راہِ حق میں قربانی،دینی مصائب پر صبر و شکیبائی، اسلام کی خاطر سرفروشی اور رضائے الٰہی پر رضامندی وغیرہ کے واقعات پر مبنی ایسے انوکھے،حیرت انگیز اور قابلِ فخر کارہائے نمایاں انجام دئیے ہیں جو تاریخ کے صفحات کی زینت بھی ہیں اور راہِ عمل میں مسلمان خواتین کے لئے دعوتِ عمل بھی۔ یہی وجہ ہے کہ اسلامی بہنوں کے فائدے کے پیشِ نظر المدینۃ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر) کے شعبہ ”فیضانِ صحابیات و صالحات“ کی کوششوں سے ان بزرگ خواتین (صحابیات و صالحات) کی سیرت کے متذکرہ بالا نمایاں پہلو ؤں کو اجاگر کرنے کے لئے سلسلہ وار رسائل کا آغاز ہوا، زیرِ نظر کتاب اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں شائع ہونے والے 9 رسائل کو مجلد کی شکل میں ضروری ترمیم کے بعد یکجا کر دیا گیا ہے۔ یہ مجلد اپنے مستند و جامع مواد پر مشتمل ہونے کی وجہ سے صرف دعوتِ اسلامی کے تعلیمی بورڈ ”کنز المدارس“کی نصابی کتاب کی حیثیت ہی نہیں رکھتی بلکہ عام اسلامی بہنوں کے لئے بھی خوب نفع مند ہے۔ اس کتاب میں متفرق اسلامی شعار اور اعلیٰ اوصاف و اخلاق کو صحابیات و صالحات کی سیرت کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے مثلاً پردہ نشینی،عشقِ رسول،شانِ رسالت میں اشعار کی صورت میں نذرانہ عقیدت ،حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی صحابیات کو کی گئی اور صحابیات کی اپنے اعزا و اقربا کو کی گئی نصیحتیں،صحابیات کے ذوقِ علم ،شوقِ عبادت،راہِ دین میں مظالم پر ثابت قدمی،انفاق فی سبیل اللہ اور صبر و تحمل وغیرہ ۔ اے کاش! اسلامی بہنیں اس کتاب کو صرف جامعۃ المدینہ کی نصابی کتاب ہی نہ سمجھیں بلکہ اپنی زندگی کی نصابی کتاب بھی سمجھیں اور عمل کی راہ میں قدم قدم پر بزرگ خواتین کی سیرت سے اپنے کردار کے لئے روشنی حاصل کریں۔ اس کِتاب میں جو بھی خوبیاں ہیں وہ یقیناً اللہ پاک کی مَدَد و توفیق، اس کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی عَطا، اَوْلِیائے کِرام کی عِنَایَت اور اَمِیْرِ اہلسنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کی نَظَرِ شَفْقَت کا ثَمْرَہ ہیں اور خامیوں میں ہماری کوتاہ فہمی کا دَخْل ہے۔ اللہ پاک سے دُعا ہے کہ وہ دَعْوَتِ اِسْلَامی کے تمام شعبہ جات بشمول اسلامک ریسرچ سنٹر کو دن گیارہویں اور رات بارہویں ترقّی عَطا فرمائے۔ اٰمین بجاہِ النبی الامین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم شعبہ فیضانِ صحابیات و صالحات المدینۃ العلمیۃ Islamc Research Center دعوتِ اسلامی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع