30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
ہوسکے تویہ رِسالہ ہر وَقت ساتھ رکھئے اور
ضَرورتاً اِس میں سے دیکھ کر نیّتیں کر لیجئے۔
قِیامت کی دہشتوں سے نَجات پانے کا نسخہ
فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ : اے لوگو! بے شک بروزِ قِیامت اسکی دَہشتوں اورحساب کتاب سے جلدنَجات پانے والا شخص وہ ہوگا جس نے تم میں سے مجھ پر دنیا کے اندر بکثرت دُرُود شریف پڑھے ہوں گے ۔ (اَلْفِرْدَوْس بمأثور الْخِطاب ج۵ص۲۷۷ حدیث ۸۱۷۵)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
نیّت کی فضیلت پر تین فرامینِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
٭مسلمان کی نیّت اُس کے عمل سے بہتر ہے۔ (مُعجَم کبیر ج۶ ص۱۸۵ حدیث ۵۹۴۲)
٭اچّھی نیّت بندے کو جنّت میں داخِل کرے گی۔ (اَلْفِردَوس ج۴ص۳۰۵ حدیث۶۸۹۵)
٭جس نے نیکی کا ارادہ کیا پھر اُسے نہ کیاتو اُس کے لیے ایک نیکیلکّھی جائے گی ۔ ( مُسلِم ص۷۹حدیث ۱۳۰)
اچّھی اچّھی نیّتوں کا ، ہو خدا جذبہ عطا
بندۂ مُخلِص بنا ، کر عَفْو میری ہر خطا
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بوقتِ وفات اچّھی اچّھی نِیَّتیں (حکایت)
کسی بُزُرگ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے اپنی حیات کے آخِری لمحات میں حاضِرین سے فرمایا : میرے ساتھ مل کر حّج کی نیّت کرو ، جِہاد کی نیّت کرو اوراس طرح ایک ایک کرکے مختلف نیکیوں کے نام گنوانے لگے۔ عرض کی گئی : حُضُور!اس حالت میں نیّتیں ؟ فرمایا : ’’ اگر ہم زندہ رہے تو اِن نیّتوں پر عمل کریں گے اور فوت ہوگئے تو نیّتوں کا ثواب تو مِل ہی جائے گا۔ ‘‘ (اَلمَدْخَل لابن الحَاجّ ، ج۱ص۴۶ مُلَخَّصاً)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
عالمِ نیّت اعلٰی حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکا ارشادِ با بَرَکت
’’ جب کام کچھ بڑھتا نہیں ، صِرْف نیّت کرلینے میں ایک نیک کام کے دس ہو جاتے ہیں تو ایک ہی نیّت کرنا کیسی حماقت اور بِلاوجہ اپنا نقصان ہے۔ ‘‘
(فتاوٰی رضویہ ج۲۳ ص ۱۵۷)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
نیّت کے بارے میں پانچ اَہم مَدَنی پھول
{۱} بِغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی نیک کام کا ثواب نہیں ملتا{۲}جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ{۳} نیّت دل کے ارادے کو کہتے ہیں ، دل میں نیّت ہوتے ہوئے زبان سے بھی دوہرا لینا زیادہ اچّھا ہے ، دل میں نیّت موجود نہ ہو نے کی صورت میں صرْف زبان سے نیّت کے الفاظ ادا کر لینے سے نیّت نہیں ہو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع