30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم طالمد ینۃ العلمیۃ
از:شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت ،بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطاؔر قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ الحمدللّٰہ علٰی اِحْسَا نِہٖ وَ بِفَضْلِ رَسُوْلِہٖ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمتبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ’’دعوتِ اسلامی‘‘نیکی کی دعوت، اِحیائے سنّت اور اشاعتِ علمِ شریعت کو دنیا بھر میں عام کرنے کا عزمِ مُصمّم رکھتی ہے،اِن تمام اُمور کو بحسنِ خوبی سر انجام دینے کے لئے متعدَّد مجالس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن میں سے ایک مجلس’’المد ینۃ العلمیۃ ‘‘ بھی ہے جو دعوتِ اسلامی کے عُلما و مُفتیانِ کرام کَثَّرَ ھُمُ اللّٰہُ السَّلَام پر مشتمل ہے،جس نے خالص علمی، تحقیقی اوراشاعتی کام کا بیڑااُٹھایاہے۔اس کے مندرجہ ذیل چھ شعبے ہیں: (۱)شعبۂ کتُبِ اعلیٰ حضرت (۲)شعبۂ درسی کُتُب (۳)شعبۂ اصلاحی کُتُب (۴)شعبۂ تراجمِ کتب (۵)شعبۂ تفتیشِ کُتُب (۶)شعبۂ تخریج ’’ المد ینۃ العلمیۃ ‘‘کی اوّلین ترجیح سرکارِ اعلٰیحضرت اِمامِ اَہلسنّت، عظیم البَرَکت،عظیمُ المرتبت، پروانۂ شمعِ رِسالت، مُجَدِّدِ دین و مِلَّت، حامیٔ سنّت ، ماحیٔ بِدعت، عالِمِ شَرِیْعَت، پیرِ طریقت،باعثِ خَیْر و بَرَکت، حضرتِ علاّمہ مولیٰنا الحاج الحا فِظ القاری شاہ امام اَحمد رَضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کی گِراں مایہ تصانیف کو عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق حتَّی الْوَسْع سہل اُسلُوب میں پیش کرنا ہے ۔ تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں اِس عِلمی،تحقیقی اوراشاعتی مدنی کام میں ہر ممکن تعاون فرمائیں اور مجلس کی طرف سے شائع ہونے والی کُتُب کا خود بھی مطالَعہ فرمائیں اور دوسروں کو بھی اِ س کی ترغیب دلائیں ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ’’دعوتِ اسلامی‘‘کی تمام مجالس بَشُمُول’’المد ینۃ العلمیہ‘‘کو دن گیارہویں اور رات بارہویں ترقّی عطا فرمائے اور ہمارے ہر عملِ خیر کو زیورِ اِخلاص سے آراستہ فرماکر دونو ں جہاں کی بھلائی کا سبب بنائے۔ ہمیں زیرِ گنبد ِ خضرا شہادت، جنّت البقیع میں مدفن اور جنّت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے ۔ (اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ) رمضان المبارک ۱۴۲۵ھـ ٭…٭…٭…٭…٭…٭ پہلے اسے پڑھ لیجئے! پیش نظر کتاب ’’شاہراہ اولیائ‘‘حضرت سیِّدُنا امام محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِی کی تصنیف’’مِنْہَاجُ الْعَارِفِیْن‘‘ کا ترجمہ وتسہیل ہے ۔ اس رسالے میں حضرت سیِّدُنا امام محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِی نے مختلف موضوعات کے تحت منفرد انداز میں غور وفکریعنی’’فکرِمدینہ‘‘ کرنے کی ترغیب ارشاد فرمائی ہے۔ مثلاً انسان کو چاہئے کہ دن اور رات پر غور کرے کہ جب دن کی روشنی پھیل جاتی ہے تو رات کی تاریکی رخصت ہوجاتی ہے اسی طرح جب نیکیوں کا نور انسان کو حاصل ہوجائے تو اس کے اعضا سے گناہوں کی تاریکی رخصت ہوجاتی ہے۔مسجد میں داخل ہوتے وقت غور کرے کہ کس عظمت والے رب عَزَّوَجَلَّ کے گھر میں داخل ہو رہا ہے؟ اسی طرح عبادت کرتے وقت غور کر ے کہ اس میں میرا کوئی کمال نہیں یہ تو رب عَزَّوَجَلَّ کا احسان ہے کہ اس نے مجھے عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائی ۔ وَعَلٰی ھٰذَا الْقِیَاس حتی الامکان کوشش کی گئی ہے کہ مقصود ِ مصنف کو اس ترجمے کے ذریعے آسان سے آسان کر کے آپ تک پہنچایا جائے ۔ پھر بھی اگر کوئی بات سمجھ نہ آئے تو علمائے اہلسنَّت کَثَّرَہُمُ اللّٰہُ تَعَالٰیکی طرف رجوع فرمائیں۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ !اس ترجمے کو اسلامی بھائیوں کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت دعوت ِ اسلامی کیمجلس: المدینۃ العلمیہکیشعبہ تراجمکتب کو حاصل ہورہی ہے۔اپنی اورساری دنیا کے لوگوںکی اِصلاح کی کوشش کا مقدس جذبہ اُجاگر کرنے کے لئے خودبھی اس کتاب کامُطَالَعَہ کریںاورحسبِ اِستطاعت مکتبہ المدینہ سے خریدکر دوسروںکوبطورِتحفہ پیش کریں۔ اس ترجمہ میں جوبھی خوبیاں ہیں وہ یقینا اللہ عَزَّوَجَلَّاوراس کے پیارے حبیبصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عطاؤں، صحابۂ کرام و اَولیائے عُظَّام رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی عنایتوں اورقبلہ شیخ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانی ٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولاناابوبلال محمدالیاس عطار ؔقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَۃ کی پُرخلوص دعاؤں کا ثمرہ ہیں اورجوخامیاں ہیں وہ ہماری کم فہمی کے سبب ہیں۔ اللہ عَزَّوَجَلَّہمیں ’’اپنی اور ساری دُنیاکے لوگوں کی اصلاح کی کوشش ‘‘ کرنے کے لئے مدنی انعامات کا عامل اور مدنی قافلوں کا مسافر بننے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیہ کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے ۔ اٰمِیْنَ بِجَاہِ النَّبِی الاَمِیْنصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم شعبہ تراجم کتب (المدینۃ العلمیہ) اللہ کرم ایسا کرے تجھے پے جہاں میں اے دعوت اسلامی تیری دھوم مچی ہو ٭…٭…٭…٭…٭…٭
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع