30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پہلے اسے پڑھ لیجئے
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی ساری دنیامیں نیکی کی دعوت عام کرنے کا عزمِ مُصَمَّم رکھتی ہے۔اس سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے سنَّتوں کی تربیّت کے بے شمارمَدَنی قافِلے3دن،12دن،30دن اور 12ماہ کے لئے ملک بہ ملک،شہربہ شہراورقَریہ بہ قَریہ سفرکرکے علمِ دین اورسنّتوں کی بہاریں لُٹارہے ہیں اورنیکی کی دعوت کی دُھومیں مچارہے ہیں ۔
یقینا راہِ خدا عَزَّ وَجَلَّ میں سفرکرنے والے عاشقانِ رسول کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے ان مَدَنی قافلوں میں سفرکرنابہت بڑی سعادت ہے۔ان مَدَنی قافلوں کی برکت سے پنج وقتہ نمازونوافل کی پابندی کے ساتھ ساتھ پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سنّتیں بھی سیکھنے کوملتی ہیں اوریوں علمِ دین حاصل کرنے کاموقع میسرآتاہے۔ علم دین کے لیے سفرکے بے شمارفضائل ہیں چنانچہ حضرت ابودَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللّٰہ صلَّی اللّٰہ تَعَالٰی علیہ واٰلہٖ وَسلَّمکوفرماتے ہوئے سناکہ’’جوعلم کی تلاش میں کسی راستے پرچلتاہے تواللّٰہ تَعَالٰی اس کے لئے جنت کاراستہ آسان فرمادیتا ہے اوربیشک فرشتے طالبُ العلم کے عمل سے خوش ہوکراس کے لئے اپنے پربچھادیتے ہیں اوربے شک زمین وآسمان میں رہنے والے یہاں تک کہ پانی میں مچھلیاں عالم دین کے لئے استغفارکرتی ہیں اورعالم کی عابدپرفضیلت ایسی ہے جیسی چودھویں رات کے چاندکی دیگرستاروں پراوربے شک علماء وارث ِانبیاء علیہم السلام ہیں بیشک انبیاء علیہم السلام درہم ودینارکا وارث نہیں بناتے بلکہ یہ نفوس ِ قدسیہ علیہم السلام توصرف علم کاوارث بناتے ہیں توجس نے اسے حاصل کرلیااس نے بڑاحصہ پالیا۔‘‘(سنن ابن ماجہ،الحدیث۲۲۳،ج۱، ص۱۴۵)
مَدَنی قافلوں میں سفرکی برکت سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اپنے سابقہ طرزِ زندگی پرغوروفکرکاموقع ملے گااوردل حُسنِ عاقبت کے لئے بے چین ہوجائے گاجس کے نتیجے میں ارتکاب ِ گناہ کی کثرت پرندامت محسوس ہوگی اورتوبہ کی توفیق ملے گی اوراِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں مسلسل سفرکرنے کے نتیجے میں زبان پر فحش کلامی اورفضول گوئی کی جگہ دُرُودِپاک جاری ہوجائے گا،یہ تلاوتِ قراٰن،حمدِالٰہی اورنعت ِرسول کی عادی بن جائے گی،غصے کی عادت رخصت ہوجائے گی اوراس کی جگہ نرمی لے لے گی،بے صبری کی عادت ترک کرکے صابروشاکررہنانصیب ہوگا،تکبرجیسی باطنی بیماریوں سے جان چھوٹ جائے گی اوراِحترامِ مسلم کاجذبہ ملے گا،دنیاوی مال و دولت کی لالچ سے پیچھا چھوٹے گااورنیکیوں کی حرص ملے گی۔ اوریوں راہِ خدا عَزَّ وَجَلَّ میں مسلسل سفرکرنے سے زندگی میں مَدَنی انقلاب برپاہوجائے گا۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سفرسے جہاں ہمیں اُخروی فوائدحاصل ہونگے وہیں دنیوی برکات بھی سمیٹنے کو ملیں گی۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مدنی قافلوں کی متعددبہاریں ہیں ،یہ رِسالہ ’’مدنی قافلے کی مَدَنی بہاریں ‘‘حصہ اوّل’’شرابی،مؤذن کیسے بنا؟‘‘کے نام سے پیش کیا جا رہاہے جبکہ سینکڑوں بہاریں ترتیب کے مرحلے میں ہیں ۔
اللّٰہ تَعَالٰی ہمیں ’’اپنی اورساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘کرنے کے لئے مدنی اِنعامات پرعمل اورمدنی قافلوں کامسافربنتے رہنے کی توفیق عطافرمائے اور دعوت ِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس ِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ کودن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
شعبہ امیرِاہلسنّت(مدظلہ العالی) مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ (دعوتِ اسلامی)
۱۰جُمادَی الاْولیٰ۱۴۳۱ھ بمطابق 25اپریل2010ء
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت،بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرتِ علامہ مولاناابو بلال محمدالیاس عطّارؔقادری رضوی ضیائیدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے رسالے ’’بریلی سے مدینہ‘‘میں نقْل فرماتے ہیں کہ سرکارِمد ینۂ منوّرہ،سردارِمکۂ مکرَّمہ صلَّی اللّٰہ تَعَالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کافرمان ِدلنشین ہے:’’فرض حج کروبے شک اس کااجْربیس غزوات میں شرکت کرنے سے زیادہ ہے اورمجھ پرایک مرتبہ دُرُودِپاک پڑھنااس کے برابرہے۔‘‘ (فردوس الاخبارج۲ص۲۰۷حدیث۲۴۸۴دارالکتاب العربی بیروت)
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
مہاراشٹر(ہند)کے اسلامی بھائی کے بیان کالُبِّ لُباب ہے:دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں مرضِ عصیاں میں انتہاء درجے تک مبتلاہو چکاتھا۔دن بھرمزدوری کرنے کے بعدجورقم حاصل ہوتی رات کواسی سے مَعَاذَاللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ شراب خریدکرخوب عیاشی کرتا،شورشراباکرتا،گالیاں تک بکتااور والدین واہل محلہ کوخوب تنگ کرتااسکے علاوہ میں پرلے درجے کاجواری و بے نمازی بھی تھا۔اسی غفلت میں میری زندگی کے قیمتی ایام ضائع ہوتے رہے آخر کارمیری قسمت کاستارہ چمکا۔ہوایوں کہ خوش قسمتی سے میری ملاقات دعوتِ اسلامی کے ایک ذِمَّہ داراسلامی بھائی سے ہوئی۔انہوں نے اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے مَدَنی قافلے میں سَفَرکرنے کی ترغیب دلائی۔مجھ سے انکارنہ ہوسکااورمیں ہاتھوں ہاتھ تین دن کے مَدَنی قافلے کامسافِربن گیا۔مَدَنی قافلے میں عاشِقانِ رسول کی صحبت ملی اورشیخِ طریقت،امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسا ئل بھی سننے کوملے۔جس کی یہ بَرَکت حاصل ہوئی کہ مجھ جیساپکابے نمازی،شرابی وجواری تائِب ہوکرَنہ صرف نماز پڑھنے والابن گیابلکہ صدائے مدینہ لگانے والااوردوسروں کومَدَنی قافلوں کامسافِر بنانے والابن گیا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ میری اِنفرادی کوشش سے اب تک 30 اسلامی بھائی مَدَنی قافلوں کے مسافِربن چکے ہیں اوراس وقت میں ایک مسجدمیں مؤذِّن ہوں اورخوب مَدَنی کاموں کی دھومیں مچارہاہوں ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع