30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
’’دوجَہاں میں خادِمِ آ لِ رَ سولُ اللہ کر ‘‘ کے پچیس مقد س حُروف کی نسبت سے اس کتاب کو پڑھنے کی ’’25 نیّتیں ‘‘
فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ : نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔(المعجم الکبیر للطبرانی، الحدیث : ۵۹۴۲، ج۶، ص۱۸۵)
دو مَدَنی پھول :
(۱) بِغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔
(۲)جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
(۱)ہربارحَمْدو(۲)صلوٰۃ اور(۳)تعوُّذو(۴)تَسمِیّہ سے آغاز کروں گا۔(اسی صفحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا)۔(۵)رِضائے الٰہی عَزَّوَجَلَّ کیلئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مطالَعہ کروں گا۔ (۶) حتَّی الْوَسْعْ اِس کا باوُضُو اور (۷)قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا(۸) قرآنی آیات اور (۹)اَحادیثِ مبارَکہ کی زِیارت کروں گا(۱۰)جہاں جہاں ’’اللّٰہ‘‘ کا نام پاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّ اور(۱۱) جہاں جہاں ’’سرکار‘‘کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پڑھوں گا۔(۱۲، ۱۳) شجرہ عالیہ کے دعائیہ اشعار پڑھنے کا معمول بناؤں گا۔(۱۴)اس روایت ’’عِنْدَذِکْرِ الصَّالِحِیْنَ تَنَزَّلُ الرَّحْمَۃُ‘‘یعنی نیک لوگوں کے ذِکر کے وقت رَحمت نازل ہوتی ہے۔‘‘(حِلیۃُ الاولیاء، حدیث ۱۰۷۵۰، ج ۷ ، ص۳۳۵) پر عمل کرتے ہوئے ذکرِ صالحین کی بَرَکتیں لُوٹوں گا(۱۵)(اپنے ذاتی نسخے پر) عِندَالضَّرورت خاص خاص مقامات پر انڈر لائن کروں گا۔(۱۶)(اپنے ذاتی نسخے پر) ’’یادداشت‘‘ والے صفحہ پر ضَروری نِکات لکھوں گا۔(۱۷) کتاب مکمل پڑھنے کیلئے روزانہ چند صفحات پڑھ کر علمِ دین حاصل کرنے کے ثواب کا حقدار بنوں گا۔(۱۸)دوسروں کویہ کتابپڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا۔(۱۹، ۲۰) اس حدیثِ پاک ’’تَھَادَوْا تَحَابُّوْا‘‘ ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی ۔‘‘(مؤطا امام مالک ، ج۲، ص۴۰۷، رقم : ۱۷۳۱) پرعمل کی نیت سے(ایک یا حسبِ توفیق) یہ کتاب خرید کر دوسروں کو تحفۃً دوں گا۔(۲۱)اس کتاب کے مطالَعہ کا ثواب ساری اُمّت کو ایصال کروں گا(۲۲)کتابت وغیرہ میں شَرْعی غلَطی ملی تو نا شرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا(ناشِرین ومصنّف وغیرہ کو کتا بوں کی اَغلاط صِرْف زبانی بتاناخاص مفید نہیں ہوتا) (۲۳)ہرسال ایک باریہ کِتاب پوری پڑھا کروں گا۔(۲۴)جو نہیں جانتے انہیں سِکھاؤں گا۔ (۲۵) مشائخِ کِرام قُدِّسَ سِرُّھُم کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کروں گا۔اِنْ شَآءَاللّٰہ عَزَّوَجَلَّ
اچھی اچھی نیّتوں سے متعلق رَہنمائی کیلئے ، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا سنّتوں بھرا بیان ’’نیّت کا پھل‘‘اورنیتوں سے متعلق آپ کے مُرتّب کردہ کارڈ اور پمفلٹ مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے ھدیّۃًحاصِل فرمائیں ۔
پہلے اسے پڑھ لیجئے
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے ادارے ’’المدینۃ العلمیۃ‘‘کی تادمِ تحریرتقریباً119کتب (بشمول مختصر رسائل)مکتبۃ المدینہ سے شائع ہوکر علماء وعوام سے دادِ تحسین پا چکی ہیں ۔طویل عرصے سے دامنِ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے وابستہ عطّاری اسلامی بھائیوں کی طرف سے اصرار تھا کہ شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ عطّاریہ کی شرح وفوائد پر مشتمل کوئی کتاب شائع کی جائے ۔چنانچہ اسی موضوع پر ایک کتاب بنام’’شرحِ شجرہ قادریہ رضویہ عطّاریہ ‘‘ شائع کی جارہی ہے ۔ یہ کتاب 3اَبواب پرمشتمل ہے ۔ پہلے باب میں شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ عطّاریہ کی اہمیت وافادیت کا بیان ہے ، دوسرے باب میں شجرہ شریف کے دعائیہ اشعار کی مختصر وضاحت اور سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ کے مشائخ کرام رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِم کا مختصرتعارُف پیش کیا گیا ہے ، تیسرے باب میں شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ پڑھنے کی 47منتخب بہاریں (حکایات)درج کی گئی ہیں ۔
اس کتاب کو نہ صرف خود پڑھئے بلکہ دوسرے اسلامی بھائیوں کو پڑھنے کی ترغیب دے کر ثواب ِ جاریہ کے مستحق بنئے ۔اللّٰہ تَعَالٰیسے دعا ہے کہ ہمیں ’’اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘ کرنے کے لئے مدنی انعامات پر عمل اور مدنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوت ِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃ کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
شعبہ اصلاحی کتب (مجلس المدینۃ العلمیۃ )
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اﷲ عَزَّوَجَلَّ کے محبوب ، دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ تَقَرُّب نشان ہے : ’’جس نے مجھ پر سومرتبہ دُرُودِپاک پڑھا اللہ تَعَالٰیاُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ نِفاق اور جہنَّم کی آگ سے آزاد ہے اور اُسے بروزِ قیامت شُہَداء کے ساتھ رکھے گا۔ (مجمع الزوائد ، ج۱۰، ص۲۵۳، حدیث ۱۷۲۹۸، دار الفکربیروت)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع