المدینۃ العلمیۃ ایک تعارف
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Shariat-o-Tareeqat | شریعت و طریقت

    book_icon
    شریعت و طریقت

    شریعت وطریقت

    تسہیل

    مقال عرفا باعزاز شرع وعلما

     

     

    تصنیف

    اعلیٰ حضرت امام اہل سنت مجدد دین و ملت

    مولانا شاہ احمد رضا قادری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ

     

    تسہیل

    مولانا مفتی محمد قاسم عطاری مد ظلہ العالی

     

     

    ناشر

    المدینۃ العلمیہ

     

    اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ  

    ’’المدینۃ العلمیۃ  ایک تعارف‘‘

                    بحمدہٖ تعالیٰالمدینۃ العلمیۃایک ایسا تحقیقی و اشاعتی ادارہ ہے جو علمائے اہلسنت خصوصًا اعلیٰ حضرت امام اہلسنّت مولانا شاہ  احمد رضا خان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی گراں  مایہ تصنیفات کو عصر حاضر کے تقاضوں  کے پیش نظر سہل ترین اسلوب میں  پیش کرنے کا عزم رکھتا ہے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس انقلابی عزم کی تکمیل اپنے ابتدائی مراحل میں  داخل ہو چکی ہے ۔

                     المدینۃ العلمیۃ کا منصوبہ بفضلہ تعالیٰ وسیع پیمانہ پر مشتمل ہے جس میں  علوم مروّجہ کی تقریبًا ہر صنف پر تحقیقی و اشاعتی کام شامل منشور ہے یوں  وقتًا فوقتًا گراں  قدراسلامی تحقیقی لٹریچر منظر عام پر لاکر متعارف کروایا جائے گا اور علوم اسلامیہ کے محققین حضرات کے ذوق تحقیق کی تسکین کا بھی وسیع پیمانہ پر سامان کیا جائے گا نیز مرورِ زمانہ کی وجہ سے جن تصنیفات کا لب و لہجہ اور انداز تفہیم متاثر ہو چکا ہے ان کو نئے اسلوب و آہنگ اور جدید انداز تفہیم سے آراستہ کر کے ایک عام پڑھے لکھے فرد کیلئے قابلِ مطالعہ بنانا بھی المدینۃ العلمیۃ کی بنیادی ترجیحات میں  شامل ہے ۔

                    امام اہلسنّت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے حوالے سے المدینۃ العلمیۃایک مضبوط و مستحکم لائحہ عمل کا حامل ہے جو اس کے قیام کی اغراض میں  سے سب سے اوّلین ترجیح ہے ۔  امام اہلسنّت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی علمی و تحقیقی تصنیفات بلاشبہ علوم اسلامیہ کا شاہکار ہیں  مگر عصر حاضر میں  نشرو اشاعت کے جو نئے رجحانات متعارف ہو چکے ہیں  ان کا تقاضہ ہے کہ علومِ اسلامیہ کے ان شہ پاروں  کو حواشی و تسہیل کے زیور سے آراستہ کر کے شائع کیا جائے جس سے نہ صرف یہ فائدہ ہو گا کہ ان تصنیفات کی مقبولیت میں  اضافہ ہو گا بلکہ ہر عام و خاص یکساں  طور پر ان سے مستفید بھی ہو سکے گا ۔

                    اس کے علاوہ دیگر جدید و قدیم علمائے اہلسنّت علیہم الرحمۃ کی تصنیفات کو مع تراجم، حواشی، تخریج اورشروح کے منظر عام پر لایا جارہا ہے جن میں  نصابی اور غیر نصابی دونوں  طرح کی تصنیفات شامل ہیں ، نصابی کتب کے حوالے سے یہ امر قابل ذکر ہے کہ نہ صرف دینی مدارس کی نصابی کتب پر کام ہورہا ہے بلکہ اسکول ، کالجز اور جامعات کی نصابی کتب پر بھی کام منشور میں  شامل ہے اس قدر وسیع پیمانہ پر تحقیقی کام  یقینا بغیر تعاون کے نا ممکن العمل ہے لہٰذا  اسلامی  علوم کے شائقین کے ہر طبقہ سے گزارش ہے کہ تحقیق و اشاعت کے اس میدان میں  ہمارے ساتھ علمی و قلمی تعاون کے سلسلے میں  رابطہ فرمائیے ۔  آئیے مل کر علوم اسلامیہ کے تحقیقی واشاعتی انقلاب کے لئے صف بہ صف کھڑے ہوجائیں  اور اپنی قلمی کاوشوں  سے اس کی بنیادوں  کو مضبوط کر یں ۔

     

    ع             صلائے عام ہے یارانِ نکتہ داں کیلئے

    Email :  ilmia26@hotmail.com

    P.O. Box. :  18752

     

     

     

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن