30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیٔ دعوت ِاسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَت بَرَکَاتُہُمُ العَالِیَہ اپنی کتاب ’’ گھریلوعلاج ‘‘ میں حدیثِ پاک نقل فرماتے ہیں کہ مدینے کے سلطان، رحمت عالمیان، سَروَرِ ذِیشان، محبوبِ رحمٰن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہِ وَ اٰلہٖ وَ سلَّم کا فرمانِ جنت نشان ہے: جو مجھ پر ایک دن میں ایک ہزار بار درودپاک پڑھے گا وہ اس وقت تک نہیں مرے گا جب تک جنت میں اپنا مقام نہ دیکھ لے۔ (الترغیب والترہیب، ۲/۳۲۸، حدیث: ۲۲)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{1} سِنگر کی توبہ
شاہدرہ (مرکز الاولیاء لاہور) کے علاقے جاوید پارک میں مقیم اسلامی بھائی اپنی توبہ کے احوال کچھ یوں تحریر کرتے ہیں کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی بہاریں میسر آنے سے پہلے میں گناہوں کے سمندر میں غوطہ زن تھا۔ دین سے دوری کے باعث نماز اور دیگر احکامِ شرعیہ کی پابندی سے عاری تھا۔ بڑوں سے بدتمیزی کرنا، ان کامذاق اڑانا حتی کہ والدین کی حکم عدولی کرکے انہیں ستانا، صرف اپنی من مانی کرنا میرا معمول تھا۔ فلمیں ڈرامے دیکھنے کی عادتِ بد کی وجہ سے مجھ میں شہوت پرستی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی۔ مجھے گانے باجے سننے کا جنون کی حد تک شوق تھا جس کی وجہ سے میں نہ صرف گانے گانے لگا بلکہ چند ایک گانے بھی لکھ ڈالے۔ ایک وقت وہ بھی آیا کہ رشتہ داروں سمیت علاقے بھر کے شادی بیاہ کے فنکشنوں میں جا کر گانے گا یا کرتا اور خوب داد وصول کرتا نیز فلمیں ڈرامے دیکھ دیکھ کر میں اداکاروں کی طرح ایکٹنگ بھی کیا کرتا تھا الغرض دنیائے ناپائیدار کے حصول کی خاطر میں نامور گلوکار بننے کے خواب آنکھوں میں سجا بیٹھا۔ اب ہر وقت یہ حسرت رہنے لگی کہ کاش میرے پاس دنیوی دَھن دولت ہوتا تو میں اپنا البم نکال لیتا۔ علاوہ ازیں میرے بڑے بھائیوں نے اگرچہ غفلت کے باعث قراٰن شریف نہیں پڑھا تھا مگر مجھے قراٰن شریف پڑھنے کاشوق دلایا ان کی ترغیب پر میں نے استاد صاحب کے پاس ایک بار تو قراٰن شریف پڑھ لیا لیکن گناہوں کے سفر پر چل نکلنے کے باعث دوبارہ ایک بار بھی قراٰن شریف نہ پڑھ سکا۔ الغرض میرے نہار (دن) نافرمانیوں میں خوار اور میری لیل (راتیں ) گناہوں کی میل سے آلودہ تھیں۔ بالآخر میرے ایّام نیکیوں کے جام سے یوں شاد کام ہوئے کہ مجھے دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول مِل گیا۔ اس کاسبب کچھ یوں بنا کہ ربیع الاول شریف کا مہینا تشریف لے آیا، چار سومرحبا یامصطفی مرحبا یامصطفی کے دلکش ترانے کانوں میں رس گھولنے لگے۔ اسی دوران ہمارے محلے کی مسجد کے امام صاحب جو کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ تھے۔ انہوں نے ایک روز ملاقات کے دوران انفرادی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع