پارہ نمبر 13
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Sirat ul Jinan-Jild-5-Para-13-To-15 | صراط الجنان فی تفسیر القران جلد-پنجم- پارہ تیرہ تا پندرہ

    book_icon
    صراط الجنان فی تفسیر القران جلد-پنجم- پارہ تیرہ تا پندرہ

    پارہ نمبر…13

    وَ مَاۤ اُبَرِّئُ نَفْسِیْۚ-اِنَّ النَّفْسَ لَاَمَّارَةٌۢ بِالسُّوْٓءِ اِلَّا مَا رَحِمَ رَبِّیْؕ-اِنَّ رَبِّیْ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ(۵۳)

    ترجمۂ کنزالایمان: اور میں  اپنے نفس کو بے قصور نہیں  بتاتا بیشک نفس تو برائی کا بڑا حکم دینے والا ہے مگر جس پر میرا رب رحم کرے بیشک میرا رب بخشنے والا مہربان ہے۔

    ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور میں  اپنے نفس کو بے قصور نہیں  بتاتابیشک نفس تو برائی کا بڑا حکم دینے والا ہے مگر جس پر میرا رب رحم کرے بیشک میرا رب بخشنے والا مہربان ہے۔

    {وَ مَاۤ اُبَرِّئُ نَفْسِیْ:اور میں  اپنے نفس کو بے قصور نہیں  بتاتا۔} زلیخا کے اقرار اور اعتراف کے بعد حضرت یوسف عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے جب یہ فرمایا کہ میں  نے اپنی براءت کا اظہار اس لئے چاہا تھا تاکہ عزیز کو یہ معلوم ہوجائے کہ میں  نے اس کی غیر موجودگی میں  خیانت نہیں  کی اور اس کے اہلِ خانہ کی حرمت خراب کرنے سے بچا رہا ہوں  اور جو الزام مجھ پر لگائے گئے ہیں  میں  اُن سے پاک ہوں  تو اس کے بعد حضرت یوسف عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا خیال مبارک اس طرف گیا کہ میری ان باتوں  میں  اپنی طرف پاکی کی نسبت اور اپنی نیکی کا بیان ہے، ایسا نہ ہو کہ اس میں  کسی قسم کی خودپسندی کا شائبہ آنے کی کوشش کرے، چنانچہ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامنے اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں  عاجزی و انکساری کا اظہار کرتے ہوئے عرض کیا کہ’’ اے میرے اللّٰہ ! عَزَّوَجَلَّ، میں  اپنے نفس کو بے قصور بتاتا ہوں  نہ مجھے اپنی بے گناہی پر ناز ہے اور نہ میں  گناہ سے بچنے کو اپنے نفس کی خوبی قرار دیتا ہوں  ،نفس کی جنس کا تویہ حال ہے کہ وہ برائی کا بڑا حکم دینے والا ہے، لیکن میرا رب عَزَّوَجَلَّ اپنے جس مخصوص بندے کو اپنے فضل وکرم سے معصوم کردے تو اس کا برائیوں  سے بچنا اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل اور اس کی رحمت سے ہے اور معصوم کرنا اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کا کرم ہے،بیشک میرا رب عَزَّوَجَلَّاپنے بندوں  کے گناہوں  کوبخشنے والا اور ان پر مہربان ہے۔ (مدارک، یوسف، تحت الآیۃ: ۵۳، ص۵۳۴، خازن، یوسف، تحت الآیۃ: ۵۳، ۳ / ۲۵-۲۶، ملتقطاً)

    نیک اعمال پر نازاں  نہیں  ہونا چاہئے:

                اس سے معلوم ہوا کہ کوئی بندہ اپنے نیک اعمال پر نازاں  نہ ہو بلکہ وہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کا شکر اداکرے کہ اس نے اسے نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا کی ہے اور اس کی بارگاہ میں  اپنی عاجزی اور بے بسی کااظہار کرے اور گناہوں  سے بچنے کو اپنا ہنر و کمال سمجھنے کی بجائے یہ سمجھے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے فضل و رحمت سے اسے گناہ سے بچا لیا ہے۔ یاد رہے کہ اپنے اعمال پر ناز کرنا اور خود پسندی میں  مبتلا ہونا بہت ساری آفات کا مجموعہ ہے ،ان آفات کو بیان کرتے ہوئے امام محمد غزالی رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں  ’’خود پسندی گناہوں  کو بھول جانے اور نظر انداز کرنے کی دعوت دیتی ہے، چنانچہ وہ بعض گناہوں  کو بالکل ہی بھول جاتا ہے کیوں کہ وہ ان کی تلاش سے بے نیاز ہوجاتا ہے لہٰذا وہ بھلا دیئے جاتے ہیں  اور جن گناہوں  کو یاد رکھتا ہے ان کو بھی معمولی جانتا ہے اور انہیں  کوئی اہمیت نہ دینے کی وجہ سے ان کے تَدارُک کی کوشش نہیں  کرتا بلکہ اسے یہ گمان ہوتا ہے کہ یہ بخش دیئے جائیں  گے جبکہ اس کے برعکس عبادات اور اعمالِ صالحہ کو بہت بڑا سمجھتا، ان پر خوش ہوتا اور ان کی بجا آوری کو اللّٰہ تعالیٰ پرایک قسم کا احسان جانتا ہے اور توفیقِ عمل کی صورت میں  ملنے والی نعمت ِخداوندی کو بھول جاتا ہے، پھر جب خود پسندی کا شکار ہوتا ہے تو اس کی آفات سے اندھا ہوجاتا ہے اور جو آدمی اعمال کی آفات سے غافل ہوتا ہے اس کی زیادہ محنت ضائع ہوجاتی ہے کیوں کہ ظاہری اعمال جب تک خالص اور آمیزش سے پاک نہ ہوں ، نفع بخش نہیں  ہوتے اور آفات کی جستجو وہ آدمی کرتا ہے جس پر خود پسندی کی بجائے خوف غالب ہوتا ہے اور خود پسند آدمی اپنے آپ پر اور اپنی رائے پر مغرور ہوتا ہے، وہ اللّٰہ تعالیٰ کی خفیہ تدبیر اور اس کے عذاب سے بے خوف ہوتا ہے اور اس کا خیال یہ ہوتا ہے کہ اسے اللّٰہ تعالیٰ کے ہاں  ایک مقام حاصل ہے ، نیز وہ اپنے اعمال کے ذریعے اللّٰہ تعالیٰ پر احسان جتاتا ہے حالانکہ یہ اعمال کی توفیق ملنا اللّٰہ تعالیٰ کی نعمتوں  میں  سے ایک نعمت اور اس کے عطیات میں  سے ایک عطیہ ہے لیکن خود پسندی کی وجہ سے وہ اپنی ذات کی تعریف کرتا اور اس کی پاکیزگی ظاہر کرتا ہے اور جب وہ اپنی رائے ،عمل اور عقل پر اتراتا ہے تو فائدہ حاصل کرنے، مشورہ لینے اور پوچھنے سے باز رہتا ہے اور یوں  اپنے آپ پر اور اپنی رائے پر بھروسہ کرتا ہے، وہ کسی بڑے عالم سے پوچھنا اچھا نہیں  سمجھتا اور بعض اوقات اپنی غلط رائے پر اتراتا ہے جو اس کے دل میں  گزرتی ہے اور اس بات پر خوش ہوتا ہے کہ اس کے دل میں  یہ خیال آیا اور دوسرے کی آراء کو پسند نہیں  کرتا اسی لیے اپنی رائے پر اِصرارکرتا ہے، کسی نصیحت کرنے والے کی نصیحت نہیں  سنتا اور نہ ہی کسی واعظ کا وعظ سنتا ہے بلکہ دوسروں  کو یوں  دیکھتا ہے کہ گویا وہ جاہل ہیں  اور اپنی خطا پر ڈٹ جاتا ہے اگر اس کی رائے کسی دنیوی معاملے میں  ہو تو اسے اس پر یقین ہوتا ہے اور اگر اُخروی معاملے بالخصوص عقائد سے متعلق ہو تو اس کے باعث تباہ ہوجاتا ہے جبکہ اگرایسا شخص اپنے نفس پر تہمت لگاتا ، اپنی رائے پر اعتماد نہ کرتا، نورِ قرآن سے روشنی حاصل کرتا ، علماءِ دین سے مدد لیتا، علم کے پڑھنے پڑھانے میں  مصروف رہتا اور اہلِ بصیرت سے مسلسل پوچھتا رہتا تو یہ بات اسے حق تک پہنچادیتی۔ (احیاء علوم الدین، کتاب ذمّ الکبر والعجب، الشطر الثانی، بیان آفۃ العجب، ۳ / ۴۵۳)

                اللّٰہ تعالیٰ ہمیں  خود پسندی سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے،اٰمین۔

    وَ قَالَ الْمَلِكُ ائْتُوْنِیْ بِهٖۤ اَسْتَخْلِصْهُ لِنَفْسِیْۚ-فَلَمَّا كَلَّمَهٗ قَالَ اِنَّكَ الْیَوْمَ لَدَیْنَا مَكِیْنٌ اَمِیْنٌ(۵۴)

    ترجمۂ کنزالایمان: اور بادشاہ بولا انہیں  میرے پاس لے آؤ کہ میں  انہیں  خاص اپنے لیے چن لوں  پھر جب اس سے بات کی کہا بیشک آج آپ ہمارے یہاں  معزز معتمد ہیں ۔

    ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور بادشاہ نے کہا: انہیں  میرے پاس لے آؤ تاکہ میں  انہیں  اپنے لیے منتخب کرلوں  پھر جب بادشاہ نے یوسف سے بات کی تو کہا۔ بیشک آج آپ ہمارے یہاں  معزز،امانتدارہیں ۔

    {وَ قَالَ الْمَلِكُ:اور بادشاہ نے کہا۔} جب بادشاہ کو حضرت یوسف عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے علم اورآپ کی امانت کا حال معلوم ہوا اور وہ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے حسنِ صبر، حسنِ ادب ،قید خانے والوں  کے ساتھ احسان ،مشقتوں  اور تکلیفوں  پر ثابت قدمی اور اِستقلا ل رکھنے پر مُطلع ہوا تواس کے دل میں  آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے بارے میں  بہت ہی عظمت پیدا ہوئی اور اس نے کہا: حضرت یوسف عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو میرے پاس لے آؤ تاکہ میں  انہیں  اپنے لیے منتخب کرلوں ، چنانچہ بادشاہ نے معززین کی ایک جماعت بہترین سواریاں  ،شاہانہ سازو سامان اورنفیس لباس دے کر قیدخانے میں  بھیجی تاکہ وہ حضرت یوسف عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو انتہائی تعظیم اورتکریم کے ساتھ ایوانِ شاہی میں  لائیں  ۔ان لوگوں  نے جب حضرت یوسف عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی خدمت میں  حاضر ہو کر بادشاہ کا پیام عرض کیا تو آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے قبول فرمالیا اور قید خانہ سے نکلتے وقت قیدیوں  کے لئے دعا فرمائی۔ جب قید خانے سے باہر تشریف لائے

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن