30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پہلے اسے پڑھ لیجئے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ’’اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش ‘‘کے لئے دیگر ذرائع کے ساتھ ساتھ بُزُرگان دین علیہم رحمۃ اللہ المبین کے حالات وواقعات جاننا بھی بے حد مفید ہے کیونکہ یہ نفوسِ قدسیہ احکامِ شریعت پر مضبوطی سے کاربند تھے۔ چنانچہ اِنہی کے نقشِ قدم پر چل کر ہم اللہ ربُّ العزت کی رحمت سے قبر وحشر میں سُرخروہوکرعذاباتِ دوزخ سے خَلاصی اور انعاماتِ جنّت تک رسائی پاسکتے ہیں۔ زبانی اور قلمی دونوں طرح سے تذکرۂ صالحین ہمارے اکابرین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْنکا شیوہ رہا ہے شاید اسی لئے سیرت نگاری کا یہ سلسلہ کئی صدیوں سے جاری ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ سے سیرت کے موضوع پر بھی کئی کتب ورسائل شائع ہوچکے ہیں ، مثلاً سیرتِ مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ، صحابہ کرام (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم)کا عشقِ رسول ، امامِ حسین (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ)کی کرامات ، جنّات کا بادشاہ ، سانپ نما جن ، تذکرہ امام احمد رضا (رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ) ، فقیہ اعظم ہند ، شرح شجرہ قادریہ وغیرھا۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی ’’تذکرہ ٔ امیرِ اہلسنّت ‘‘ بھی ہے جس میں پندرھویں صدی کی عظیم علمی وروحانی شخصیت شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔرقادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کے ابتدائی حالاتِ زندگی ، روز مرہ کے معمولات ، عبادات ، مجاہدات ، اخلاقیات و دینی خدمات کے واقعا ت کے ساتھ ساتھ آپ کی ذاتِ مبارَکہ سے ظاہر ہونے والی برکات و کرامات اور آپ کیتصنیفات ، مکتوبات ، بیانات و ملفوظات کے فُیوضات بھی جمع کئے گئے ہیں ۔ فی الحال’’تذکرۂ امیراہلسنّت ‘‘کو مختصر رسائل کی صورت میں شائع کیا جارہا ہے تاکہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی بھی بآسانی انہیں خرید کر پڑھ سکیں۔ ان شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّبعد میں ان رسائل کا مجموعہ بھی شائع کیاجائے گا ۔ اس وقت’’ تذکرۂ امیرِاَہلسنّت ‘‘ کا تیسراحصہ بنام’’ سنّت ِ نکاح ‘‘ آپ کے سامنے ہے ۔ ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ چوتھا حصہ’’شوقِ علمِ دین‘‘ کے نام سے عنقریب پیش کیا جائے گا ۔ اس کا پہلا اور دوسرا حصہ بھی مکتبۃ المدینہ سے ھدیۃً طلب کیجئے ۔
مَدَنی التجاء : ’’ تذکرۂ امیرِ اہلسنّت ‘‘ میں ہم نے محض سنی سنائی باتوں کو نقل کرنے سے گریز کیا ہے بلکہ حتی المقدورمعلومات فراہم کرنے والوں سے ملاقات یا رابطہ کرکے تصدیق کر لی گئی ہے ۔ تاہم ہم محض بشر ہیں خطا سے پاک نہیں ، پھر کمپوزنگ کی غلطی بھی ممکن ہے ، اس لئے درخواست ہے کہ اگر آپ کو ان رسائل میں کسی قسم کی غلطی نظر آئے تو اپنے نام وپتے کے ساتھ تحریری طور پر ہماری اصلاح فرما دیجئے۔ اور اگر کسی کو اس تذکرے میں شامل حالات وواقعات کے بارے میں مزید معلومات ہوں یا کوئی مشورہ دینا چاہیں تو وہ بھی سرورق پر لکھے ہوئے فون نمبر پر یا بذریعہ ڈاک یا ای میل رابطہ فرمالیں۔ ہمیں میدانِ تالیف وتصنیف کی شہسواری کا دعوٰی ہرگزنہیں بلکہ جذبہ ہی ہمارا رہنما ہے ، بہرحال ہماری بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ جتنا بن پڑے انشاء پردازی (یعنی فن تحریر) اورسوانح نگاری کے اُصولوں کا خیال رکھیں ، لہٰذا اس ’’تذکرے ‘‘کو اُردُواَدب کا شاہکار سمجھنے کے بجائے اِحساسِ ذمہ داری کے اَوراق میں لپٹا ہواتحفہ سمجھ لیجئے ۔ جو انداز آپ کوپسند آئے وہ تذکرۂ امیرِ اہلسنّت کے حُسن کی رعنائی اور قابلِ اِعتراض حصہ ہماری کوتاہ فہمی کا نتیجہ ہوگا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ سے دعا ہے کہ ہمیں ’’ اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش ‘‘ کیلئے مَدَنی انعامات کے مطابق عمل اور مَدَنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
شعبہ امیرِ اہلسنّت (دامت برکاتُہم العالیہ) مجلس اَلْمَدِ یْنَۃُ الْعِلْمِیۃ (دعو تِ اسلامی )
۱۳ شوّال المکرّم ۱۴۲۹ ھ ، 13اکتوبر 2008ء
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
سیِّدُ الْمُرسَلین ، خاتَمُ النَّبِیِّین ، جنابِ رحمۃٌ لِّلْعٰلمِین صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ بشارت نشان ہے : ’’ جو مجھ پر شبِ جُمُعَہ اور جُمُعَہ کے روز سو بار دُرُود شریف پڑھے ، اللہ تعالیٰ اس کی سو حاجتیں پوری فرمائے گا۔ ‘‘
(جامع الاحادیث للسیوطی ، رقم ۷۳۷۷ ، ج ۳ ، ص ۷۵)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع