Maulana Abdul Wahid Razavi Kay Khandan Ka Taruf Kiya Hai
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Tazkira e Moulana Abdul Wahid Rizvi | تذکرۂ مولانا عبد واحد رضوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ

    Maulana Abdul Wahid Razavi Kay Khandan Ka Taruf Kiya Hai

    book_icon
    تذکرۂ مولانا عبد واحد رضوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ
                
    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِ اللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ ط تذکرۂ خلیفہ اعلیٰ حضرت مولانامحمدعبدالواحد رضوی رحمۃ اللہ علیہ شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ(26صَفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ شَآءَ اللّٰہ معلومات کا اَنمول خزانہ ہاتھ آئے گا۔

    دُرُود شریف کی فضیلت

    فَرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہے:تم جہاں بھی ہو مجھ پردُرُود پڑھو کہ تمہارا دُرُود مجھ تک پہنچتا ہے۔(1) صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد اعلیٰ حضرت امام احمدرضا خان رحمۃ اللہ علیہ چودھویں صدی ہجری کی ایک مؤثرترین ہستی ہیں،آپ بہت بڑے عالم دین ،مفتی اسلام ،مفسرقرآں،محدث دوراں ، صاحب ِ دیوان شاعر،صاحب تصانیف،مجددِ وقت ،شیخ الاسلام والمسلمین، جامع معقول و منقول اورعبقری شخصیت کے مالک تھے ،آپ قدیم علوم کے ساتھ ساتھ جدیدعلوم پربھی دسترس رکھتے تھے ،برعظیم پاک وہندکے علماوعوام آپ کی شخصیت سے بہت عقیدت رکھتےہیں ،علمائے عرب بھی آپ کے علم وبزرگی کے قائل تھے ،عرب وعجم میں اس مقبول ہستی سے مستفیض ہونے والوں نے اپنےاپنے دائرہ کارمیں کارہائے نمایاں سرانجا م دئیے،انہیں میں سے خیبرپختون خواہ کے عالم دین،استاذالعلما حضرت مولاناحافظ قاضی محمدعبدالواحدرضوی صاحب بھی ہیں ،جو اعلیٰ حضرت کے شاگرداورخلیفہ ہیں ،انھوں نے اپنی ساری زندگی اللہ پاک اور رسول کریم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے وقف کردی تھی ،ذیل کی سطورمیں ان کا ذکرخیرکیا جاتاہے ۔

    خاندان کا تعارف

    تلمیذ وخلیفہ ٔ اعلیٰ حضرت علامہ مولاناحافظ قاضی محمدعبدالواحدرضوی صاحب کا تعلق ضلع سوات (خیبرپختون خواہ،پاکستان )(1) کے گاؤں مانیارسوات (2) کے اخوندزادہ شیخ خاندان سےہے،آپ کا خاندان تقریبا 1100ھ/1700ء میں سوات سے گھڑی کپورہ(Garhi Kapura) (3) ضلع مردان (4) میں منتقل ہواتھا ،وجۂ ہجرت یہ ہوئی کہ دوقبیلوں امازئی اورکمال زائی میں جھگڑاہوگیا ،امازئی قبیلہ حق پر تھا مگرکمزورتھا ،انھوں نے مدد کے لئے علاقہ مانیار سوات کے میاں سید حسین بابا رحمۃ اللہ علیہ (5)سے درخواست کی ،چنانچہ بابا جی اپنی فوج اورقاضیوں کے ساتھ گڑھی کپورہ تشریف لائے، امازئی قبیلے کو کامیابی حاصل ہوئی ،چونکہ میاں سید حسین باباجی کی والدہ اسی علاقہ گڑھی کپورہ کی تھیں اس وجہ سے آپ یہیں مستقل مقیم ہوگئے اور وصال بھی یہیں ہوا۔ آپ کے ساتھ جو علماء اور قاضی تشریف لائےتھے ، ان میں ایک اہم شخصیت حضرت مولانا قاضی علی احمدقادری صاحب(سوات باباجی) کی ہے جوشیخ الاسلام والمسلمین حضرت سیدوبابا اخوندعبدالغفورقادری صاحب(6) کے خلیفہ ،جیدعالم دین،امام وقاضی علاقہ تھے ،آپ کی وفات امازو گھڑی (گڑھی کپورہ)میں ہوئی اوریہاں کے مشہور سنڈا سَرقبرستان گڑھی اسماعیل زئی میں دفن کیے گئے،یہاں آپ کا مزاردعاؤں کی قبولیت کا مقام ہے ۔ان کے رشتہ دار،شاگردوجانشین اصولی بابا حضرت مولاناقاضی غازی الدین قادری(7) تھے جو کہ مولانامحمد عبدالواحدصاحب کے والدگرامی ہیں ۔ (8)

    پیدائش

    حضرت مولانا قاضی حافظ محمد عبدالواحدرضوی صاحب کی ولادت 1302ھ /1882ء میں علاقہ امازئی گڑھی کپورہ (ضلع مردان ،خیبرپختونخواہ)پاکستان میں ہوئی ۔آپ عوام الناس میں ’’مولوی صاحب ‘‘ اوراپنے خاندان میں ’’ڈھلی کاکاجی‘‘کے القابات سے جانے جاتے تھے ،ان کو ڈھلی کاکاجی اس لیے کہاجاتاہے کہ خاندان میں سب سے پہلے آپ نے دہلی (9) جاکر وہاں کےمشہورمدرسۃ الاسلام(10) میں داخلہ لیا تھا۔ (11)

    والد گرامی کا تذکرہ

    علامہ محمد عبدالواحدرضوی صاحب کے والدگرامی صاحبِ حق، اصولی بابا حضرت مولانا قاضی غازی الدین قادری ہیں جو تقریبا1223ھ/ 1808ء میں پیداہوئے ،آپ اپنے والداخوندزادہ محی الدین خان صاحب کے اکلوتے فرزندتھے، آپ مانیارسوات سے علاقہ امازئی گڑھی میں منتقل ہوئے اپنے خاندان کی عظیم علمی شخصیت علامہ قاضی علی احمدقادری صاحب(سوات باباجی) سے علم دین حاصل کیا ،اصول وفنون میں مہارت حاصل کرکے ’’اصولی بابا‘‘کے لقب سے مشہورہوئےاورقاضی علی احمدقادری صاحب کے انتقال کے بعد ان کے علمی جانشین اورپورے علاقے کے قاضی مقررہوئے ،درس وتدریس کاسلسلہ بھی جاری رہاآپ کے مشہورشاگردوں میں٭آپکے بیٹے صاحبِ حق ، شمس العلما حضرت مولانا قاضی عبدالخالق صاحب(12) ٭ حضرت مولانامروَت عبدالقہارصاحب (13) ٭ہوتی ملاصاحب حضرت مولانا حکیم احمدنورصاحب(14) ٭ اورمولاناسیدفضل صمدانی بنوری صاحب(15) ہیں ۔ (16) اصولی بابا قاضی غازی الدین قادری نے1338ھ/ 1920ء میں جمعیت علمائے احناف یوسف زئی قائم فرمائی جس کے صدرآپ خود تھے ،نائب صدرمفتی سرحدمولانا شائستہ گل صاحب قادری (17) اور مشہورعالم دین، شیخ الاسلام ،باباجی یارحسین علامہ عبدالحنان قادری صاحب (18) اس کے رکن تھے۔جبکہ آپ کے بیٹے حافظ عبدالودودقادری صاحب ((19 جمعیت کےناظم اعلیٰ بنائے گئے ،ہندبھرکے بڑے بڑے علماسے حافظ عبدالودودصاحب کی خط وکتابت تھی ،جمیعت کے قیام اورفعال کردارکی وجہ سے ہند کےدوردرازشہروں کے علما گڑھی کپورہ (پشتونام امازوگھڑی) سے متعارف ہوئے ۔(20) قاضی غازی الدین قادری نے 13ذیقعدہ1357ھ /6جنوری1939ء بروزجمعہ وفات پائی ،آپ کی کرامت ہے کہ بغیرکسی ظاہری سبب کے چاروں جانب آپ کی وفات کی خبرپھیل گئی اورلوگ آپ کی نمازجنازہ میں شرکت کےلیے جوق درجوق آنے لگے، چالیس ہزارسے زائد لوگوں نے آپ کی نمازجنازہ میں شرکت کی ،آپ کو مقامی سنڈا سَرقبرستان گڑھی اسماعیل زئی میں دفن کیا گیا ۔(21)

    والدہ محترمہ کا ذکرخیر

    علامہ عبدالواحدرضوی صاحب کی والدہ محترمہ بی بی مریم معززقاضی سیّد خاندان کے چشم وچراغ قاضی سیّد فقیرشاہ (22) قاضی خیل،طورو معیار(ضلع مردان)کی بیٹی تھیں ،آپ عالمہ فاضلہ ،صابرہ شاکرہ اورعابدہ وزاہدہ خاتون تھیں ، اللہ پاک نےآپ کو دو بیٹیوں اورچھ بیٹوں کی نعمت سے نوازا،دوبیٹوں کا انتقال بچپن میں ہوگیا بقیہ چاربیٹے یہ ہیں :٭صاحبِ حق،شمس العلما مولاناقاضی عبدالخالق صاحب٭استاذالعلماحضرت مولاناقاضی حافظ عبدالواحد رضوی٭حضرت مولانا قاضی حافظ عبدالودودقادری صاحب ٭حکیم زین العابدین دہلوی (23)صاحب ۔ (24)
    1 …… معجم کبیر،حسن بن حسن بن علی عن ابیہ،۳/۸۲ ،حدیث:۲۷۲۹ ۔

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن