30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِ اللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ ط امام المحدثین مفتی سیّد دیدارعلی شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے چچاجان حضرت میاں صاحب مولانا پیرسیدنثارعلی شاہ رضوی مشہدی الوری کا تذکرہ بنام تذکرۂ میاں صاحب الوری رحمۃ اللہ علیہ شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ(24صَفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ شَآءَ اللّٰہ معلومات کا اَنمول خزانہ ہاتھ آئے گا۔دُرُود شریف کی فضیلت
فَرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہے:تم جہاں بھی ہو مجھ پردُرُود پڑھو کہ تمہارا دُرُود مجھ تک پہنچتا ہے۔ (1) صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّدتذکرۂ میاں صاحب الوری
کچھ لوگ معاشرے میں خیرکو عام کرنے ،عوام کی مشکلیں حل کرنے اورلوگوں کو نورِہدایت سے منورکرنے کا سبب ہوتے ہیں انہی ہستیوں میں سے الور(1) کے ایک پیرِ طریقت اورعالمِ دین حضرت مولانا پیرسیّدنثارعلی شاہ رضوی مشہدی قادری چشتی المعروف میاں صاحب الوری رحمۃ اللہ علیہ بھی ہیں جو امام المحدثین حضرت علامہ مفتی سیدمحمددیدارعلی شاہ رضوی مشہدی الوری صاحب(2) کے چچاجان اورمربی (تربیت کرنے والے)ہیں ،اس رسالے میں ان کا ذکرِخیرکیا جاتا ہے ۔پیدائش ونسب
عالمِ باعمل، میاں صاحب الوری حضرت مولانا پیر سیدنثارعلی شاہ رضوی رحمۃ اللہ علیہ کی پیدائش سادات گھرانے میں غالباً 1245ھ مطابق1830ء(3) کو ہند کی ریاست راجستھان(4) کے قصبے موج پور (5) تحصیل لچھمن گڑھ،ضلع الور میں ہوئی ،آپ کے والدِگرامی حضرت مولانا سیدمحمد تقی رضوی مشہدی(6) رحمۃ اللہ علیہ خاندانِ سادات کے عظیم فرد، عالمِ دین اور رہنمائے قوم تھے۔(7) آپ کا خاندانی سلسلۂ نسب یہ ہے: میاں صاحب سیّدنثار علی شاہ رضوی، احمد میاں سیّد محمد تقی رضوی،سیّدعبدالوہاب اربع رضوی، سیّداسماعیل رضوی، سیّدیوسف رضوی، سیّد عبدالوہاب ثالث رضوی، سیّد سعید الدین رضوی،سیّدعبدالکریم رضوی،سیّدمحمدرضوی، سیّدعبدالوہاب ثانی رضوی، سیّداحمدرضوی، سیّد رفیع الدین احمدرضوی،سیّدعبدالوہاب اول رضوی، سیّد محمد رضوی، سیّدابوالمکرم رضوی، سیّدمحمدغوث رضوی، سیّد جلال الدین سرخ بخاری، سیّد علی ابوالمؤید رضوی، سیّدجعفر رضوی، سیّد محمد رضوی، سیّداحمدرضوی، سیّدمحمود رضوی، سیّد عبد اللہ رضوی، سیّدعلی اصغررضوی، سیّد جعفر رضوی، سیّدامام ہادی نقی، سیّدامام محمد تقی، سیّد امام علی رضا بن امام موسیٰ کاظم مشہد مقدس ، ایران۔(8)خاندان کا تعارف
میاں صاحب کے آباء و اجداد ایران کے شہرمشہدسے تعلق رکھتے ہیں،آپ کے خاندان کے سربراہ حضرت سیّد اسماعیل قادری مشہدی وہ پہلی شخصیت ہیں جنہوں نے دسویں سنِ ہجری میں مشہدسے بلگرام(9) ،وہاں سے فرخ آباد(10) اور پھر ریاستِ الورمیں سکونت اختیارکی۔ (11) حضرت سیّداسماعیل قادری شاہجہاں کے دورِ حکومت(12) میں حیات تھے، فی سبیل للہ خدمتِ دین اورلوگوں کو دینی تعلیم دینے کی وجہ سے بادشاہ شاہجہاں نے حضرت سیّداسماعیل رضوی قادری صاحب کو کچھ بیگھہ زرعی زمین بطور تحفہ پیش کی تھی، آپ کا مزارِ پُرانوار الور شہر کے باہر تعمیر کیا گیا۔میاں صاحب کے والد صاحب حضرت مولانا سیدمحمدتقی رضوی قادری المعروف احمدمیاں صاحب بڑے عالم،زاہد اور عبادت گزار تھے۔(13)
1 …… معجم کبیر،حسن بن حسن بن علی عن ابیہ،۳/۸۲ ،حدیث:۲۷۲۹ ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع