30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِط
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ(۲۱صَفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ شَآءَ اللّٰہ معلومات کا اَنمول خزانہ ہاتھ آئے گا۔
فَرمانِ مصطفےٰصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہے: تم جہاں بھى ہو مجھ پر دُرُود پڑھو کہ تمہارا دُرُود مجھ تک پہنچتا ہے۔ ([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اُداسی ختم کرنے کا طریقہ اور اَوراد و وَظائِف
سُوال: مىں بہت اُداس رہتا ہوں اور مجھے راتوں کو نىند بھى نہىں آتى، سکون حاصِل کرنے کے لیے عبادت بھى کرتا ہوں مگر سکون نہىں مل پاتا، بَرائے مہربانی اِس حوالے سے میری راہ نُمائى فرما دیجیے۔
جواب: آپ اُداسى کا سبب تلاش کرىں کہ آخر اُداسى کىوں ہے؟ اگر اِس کا سبب پتا چل جائے تو اِس کا علاج کر لیجیے۔ یاد رَکھیے!جب آپ اُداسی کے سبب کو دُور کرىں گے تو ہی اُداسى دُور ہو گى ۔ اگر ىہ نفسىاتى اَثر ہو گا کہ مىں ہر وقت اُداس رہتا ہوں جىسا کہ آپ نے اِس حوالے سے سُوال بھی کیا ہے، اِسی طرح ہو سکتا ہے کہ آپ دوستوں مىں بھی اِس کا تذکرہ کرتے ہوں اور گھر مىں بھى گاہے گاہے یہ کہہ دىتے ہوں کہ مىں اُداس رہتا ہوں تو اِس طرح کرنے سے بندہ نفسىاتى مَرىض بن سکتا ہے۔ اِس لیے آپ کاعلاج آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے اور آپ اُداسی کے سبب کو دُور کیجیے۔ اِس کے علاوہ ہو سکے تو روزانہ 60 مَرتبہ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم پڑھ کر پانى پر دَم کر کے پى لىا کرىں اِنْ شَآءَ اللّٰہآپ کا غم اور اُداسى دُور ہو جائے گى۔ ([3])پىارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں جب غم حاضر ہوتا تو آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم بارگاہِ خُداوندى مىں عرض کرتے: یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ۔ ([4])اسے بھی ىاد کر لىں وقتاً فوقتاً پڑھتے رہیں۔ پریشانی دُور ہونے کى ایک دُعا یہ بھی ہے: بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ وَ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم([5]) یہ وَظائِف پڑھتے رہیں اِن کی بَرکت سے اللہ پاک پرىشانىوں مىں سے جس پرىشانى کو چاہے گا دُور فرما دے گا۔
خود کو فضول سوچوں سے نکالنے کا طریقہ
سُوال: بعض لوگ اُٹھتے بیٹھتے ، چلتے پھرتے اِدھر اُدھر کی سوچوں میں گم رہتے ہیں جس کے باعث ان کے لىے خطرات بڑھ جاتے ہىں اور وہ سڑک پار کرتے ہوئے یا گاڑی چلاتے ہوئے حادثے کا شِکار ہو جاتے ہىں یا سىڑھىوں سے اُترتے ہوئے اُن کے گِرنے کا ڈر ہوتا ہے لہٰذا اگر خُدا ناخواستہ کوئی شخص اِس طرح کی فُضُول سوچوں میں مبتلا ہو جائے تو وہ کس طرح اپنے آپ کو ایسی سوچوں سے نکالے ؟(نگرانِ شُوریٰ کا سُوال)
جواب: جی ہاں! فُضُول سوچوں میں گم رہنے والا طبقہ پایا جاتا ہے ۔ ایسوں کو چاہیے کہ اپنى سوچوں کا رُ خ بدلىں اور اگر دُنىوى سوچوں میں گم ہوں تو آخرت کى سوچىں پىدا کرىں۔ ایسے لوگ اگر کرائے کے مکان مىں رہتے ہوں اور اُن کی ىہ سوچ بنتى ہو کہ اپنا مکان ہو اور وہ بھى عالى شان تو وہ اِس سوچ کے بدلے مدىنے کى ىادوں مىں گُم رہیں اور سبز سبز گنبد کے تَصَوُّر مىں کھوئے رہیں اور اپنی قبر وآخرت کو ىاد کر کے اپنى سوچ کا زاوىہ تبدىل کر دیں ۔ اگر اللہ پاک کی رضا کے لیے اچھى سوچىں رکھیں گے مثلاً آخرت کى ىاد، مدىنے کى ىاد اور کعبہ شرىف کا تَصَوُّر کریں گے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ ثواب ملے گا۔
یہ ذہن بنا لینا کہ ”فُلاں یہ کام نہیں کر پائے گا“بَدگمانی نہیں
سُوال: بعض لوگ اپنى زبان یا اپنى بات کو پورا کرنے مىں عام طور پر ناکام ہوتے ہىں لہٰذا اگر ایسے لوگوں سے کسى کام کى نىت ىا اِرادہ کروا ىا جائے تو وہ کر نہیں پاتے جس کا نتىجہ ىہ
[1] یہ رِسالہ۲۵ جمادی الاخریٰ ۱۴۴۰ھ بمطابق 02 مارچ 2019 کو عالمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ(کراچی) میں ہونے والے مَدَنی مذاکرے کا تحریری گلدستہ ہے، جسے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کے شعبے’’فیضانِ مَدَنی مذاکرہ‘‘نے مُرتَّب کیا ہے۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)
[2] معجم کبیر، باب الحاء، حسن بن حسن بن علی، ۳/ ۸۲، حدیث: ۲۷۲۹ دار احیاء التراث العربی بیروت
[3] خودکشی کا علاج، ص۷۵مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
[4] ترمذی، کتاب الدعوات، باب: ۹۲، ۵/ ۳۱۱، حدیث: ۳۵۳۵ دارالفکر بیروت
[5] الدعاللطبرانی، باب ماجاء فی قول الرجل لاخیہ: جعلنی الله فداک، ص۵۴۶، حدیث: ۱۹۶۱ دار الکتب العلمیة بیروت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع