کتب ِاعلٰی حضرت عَلَيْهِ الرَّحْمٰہ اورالمد ینۃ العلمیۃ
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Walidain, Zaujain aur Asatza kay Huqooq | والدین،زوجین اور استاذہ کے حقوق

    book_icon
    والدین،زوجین اور استاذہ کے حقوق

    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

    اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

    کتب ِاعلٰی حضرت عَلَيْهِ الرَّحْمٰہ  اورالمد ینۃ العلمیۃ

    از :  بانیِ دعوتِ اسلامی، عاشقِ اعلیٰ حضرت، شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت

    حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطاؔر قادری رضوی ضیائی دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ

              الحمد للّٰہ علٰی إِحْسَانِہٖ وَبِفَضْلِ رَسُوْلِہٖ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ میرے ولیٔ نِعمت، میرے آقا اعلیٰحضرت، اِمامِ اَہلسنّت، عظیم البَرَکت، عظیمُ المرتبت، پروانۂ شمعِ رِسالت، مُجَدِّدِ دین و مِلَّت، حامیٔ سنّت ، ماحیٔ بِدعت، عالِمِ شَرِیْعَت، پیرِ طریقت، باعثِ خَیْر و بَرَکت، حضرتِ علاّمہ مولیٰنا الحاج الحافِظ القاری الشّاہ امام اَحمد رَضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنبے مثا ل ذہانت و فَطانت ، کمال دَرَجہ فَقاہت اور قدیم و جدید عُلُوم میں کامل دَسترس و مہارت رکھتے تھے ، آپ رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہکی تقریباً ایک ہزار کُتُب آپ رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہکے پچپن سے زائد عُلوم و  فُنُون میں تَبَحُّرِ علمی پردالّہیں ، آپ رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہکی جن قلمی کاوشوں  کو بینَ الاقوامی شُہرت حاصل ہوئی اُن میں  ’’کنزالایمان‘‘ ، ’’حدائقِ بخشش ‘‘اور’’ فتاوٰی رضویّہ‘‘(تخریج شدہ ۳۳ جلدیں) بھی شامل ہیں  ، آخِر ا لذّکر  تو عُلوم و فُنُون کا ایسا بَحرِ بیکراں  ہے جو بے شمار و مُستند مسائل او ر تحقیقات ِ نادِرہ کو اپنے اندر سَموئے ہو ئے ہے ، جسے پڑھ کر قدر دان انسان بے ساختہ پُکار اٹھتا ہے کہ امامِ اہلسنّت رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ، سیِّدُنا امامِ اعظم ابوحنیفہ رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ کی مُجْتہِدانہ بصیرت کا پَر تَو ہیں  ، آپ رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہکی کُتُب رَہتی دنیا تک مسلمانوں  کے لئے مشعلِ راہ ہیں ، ہراسلامی بھائی اور اسلامی بہن کو چاہیے کہ سرکارِ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہکی جُملہ تصانیف کا حسبِ استطاعت ضرور مطالَعَہ کرے  ۔

              تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ’’دعوتِ اسلامی‘‘ نیکی کی دعوت، اِحیائے سنّت اور اشاعتِ علمِ شریعت کو دنیا بھر میں  عام کرنے کا عزمِ مُصمّم رکھتی ہے ، اِن تمام اُمور کو بحسنِ خوبی سر انجام دینے کے لئے متعدَّد مجالس کا قیام عمل میں  لایا گیا ہے جن میں  سے ایک مجلس ’’المدینۃ العلمیۃ‘‘ بھی ہے جو دعوتِ اسلامی کے عُلماء و مُفتیانِ کرام کَثَّرَھُمُ اللہ تعالٰی پر مشتمل ہے ، جس نے خالص علمی، تحقیقی اور اشاعتی کام کا بیڑا اُٹھایا ہے ، اس کے مندرجہ ذیل چھ شعبے ہیں  :

    (۱)  شعبۂ کتُبِ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ                   (۲) شعبۂ تخریجِ کُتُب

    (۳) شعبۂ درسی کُتُب            (۴) شعبۂ اصلاحی کُتُب

    (۵) شعبۂ تراجمِ کُتُب            (۶) شعبۂ تفتیشِ کُتُب

              ’’المدینۃ العلمیۃ‘‘ کی اوّلین ترجیح سرکارِ اعلیٰ حضرت، اِمامِ اَہلسنّت، عظیم البَرَکت، عظیمُ المرتبت، پروانۂ شمعِ رِسالت، مُجَدِّدِ دین ومِلَّت، حامیٔ سنّت، ماحیٔ بِدعت، عالِمِ شَرِیْعَت، پیرِ طریقت، باعثِ خَیْر وبَرَکت، حضرتِ علاّمہ مولانا الحاج الحافِظ القاری الشّاہ امام اَحمد رَضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کی گِراں  مایہ تصانیف کو عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق حتَّی الْوُسع سَہْل اُسلُوب میں  پیش کرنا ہے ۔  تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں  اِس عِلمی، تحقیقی اور اشاعتی مدنی کام میں  ہر ممکن تعاون فرمائیں  اور مجلس کی طرف سے شائع ہونے والی کُتُب کا خود بھی مطالَعہ فرمائیں  اور دوسروں  کو بھی اِس کیترغیب دلائیں ۔

              اللہ عَزَّوَجَلَّ ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کی تمام مجالس بَشُمُول ’’المدینۃ العلمیۃ‘‘ کو دن گیارہویں  رات بارہویں  ترقّی عطا فرمائے اور ہمارے ہر عملِ خیر کو زیورِ اخلاص سے آراستہ فرما کر دونو ں  جہاں  کی بھلائی کا سبب بنائے ۔  ہمیں  زیرِ گنبدِ خضرا شہادت، جنّت البقیع میں  مدفن اور جنّت الفردوس میں  اپنے مدنی حبیب صلی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلم کا پڑوس نصیب فرمائے ۔   اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

     

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن