30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وَقْفِ مَدینہ
پیش کش
مرکزی مجلس شوریٰ(دعوت اسلامی)
ناشر
مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
وقْفِ مدینہ [1]؎، [2]؎؎
شیطان لاکھ سُستی دلائے یہ تحریری بیان اوّل تا آخر پڑھ لیجئے ۔ اِن شآء اللہ تعالٰی راہِ خدا عزوجل میں سفرکی خوب رغبت حاصل ہو گی ۔
میٹھے آقا، مکی داتا، مَدَنی مصطفیٰ، ہاشمی مولاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ رحمت نشان ہے : ’’جو مجھ پر ایک مرتبہ دُرودِ پاک پڑھتا ہے اللّٰہعَزَّوَجَلَّ اُس پر دَس رحمتیں نازل فرماتاہے ۔ ‘‘ (صحیح المسلم ، کتا ب الصلوۃ ، باب استحباب القول ا لخ، ج۱ ص۱۶۶)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
[1] یہ بیان نگرانِ شوریٰ حاجی محمد عمران عطاری سَلَّمَہُ الْبَاری نے ۱۴، ۱۵، ۱۶ ذُوْالْحَجَّۃُ الْحَرَام ۱۴۲۷ھ بمطابق 5,4,3 جنوری2007ء فیضانِ مدینہ خانقاہ شریف(ضلع بہاولپور پنجاب بریلی) کے دعوتِ اسلامی کے 12ماہ کے مدنی قافلوں کے مسافرین کے تین روزہ تربیتی اجتماع میں فرمایا، ضروری ترمیم و اضافے کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے ۔
[2] جو خوش نصیب اسلامی بھائی اپنے شب و روز مدنی کاموں کے لئے وقف کر دے اُسے دعوتِ اسلامی کی مدنی اِصطلاح میں ’’وقفِ مدینہ‘‘ کہا جاتا ہے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع