Wuzu Ka Sawab
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن
    Type 1 or more characters for results.
    ہسٹری

    مخصوص سرچ

    30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

    Wuzu Ka Sawab | وُضُو کا ثواب

    ba wuzu rehnay ki barkatain aur is se mutalliq aham maloomat

    book_icon
    وُضُو کا ثواب
                
    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط وُضُو کاثواب دُعائے عطار یا اللہ ! جو کوئی رسالہ ’’وُضُو کا ثواب‘‘ کے 17صَفْحات پڑھ یا سُن لے اُس کا نامۂ اعمال گناہوں سے پاک کر دے ۔ اٰمِین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

    دُرُود شریف کی فضیلت

    فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہے: بروزِ قِیامت لوگوں میں میرے قریب تَر وہ ہوگا، جس نے مجھ پر زیادہ دُرُودِ پاک پڑھے ہوں گے۔ (ترمذی ج ۲ص۲۷حدیث۴۸۴، دار الفکر بیروت) صَلُّوا عَلَی الْحَبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

    حوضِ کوثر کے جام

    اللہ پاک کے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم (ایک مرتبہ)قبرستان کی طرف تشریف لائے تو فرمایا: تم پر سلام ہو، اے مومن قوم کے گھر والو! اگر اللہ پاک نے چاہا توہم بھی تم سے ملنے والے ہیں، میں پسند کرتا ہو ں کہ ہم اپنے بھائیوں کو دیکھ لیتے۔صحابَۂ کرام علیھم الرضوان نے عرض کیا: یا رسولَ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم ! کیاہم آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم کے بھائی نہیں ہیں؟ فرمایا:تم میرے صحابہ ہو اور ہمارے بھائی وہ لوگ ہیں جوابھی تک پیدا نہیں ہوئے۔صحابَۂ کرام علیھم الرضوان نے عرض کیا: جو ابھی تک پیدا نہیں ہوئے،آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم انہیں کیسے پہچانیں گے ؟ رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا: تمہارا کیاخیال ہےکہ اگر سیاہ گھوڑوں کے درمیان کسی کے سفید ٹانگوں اور سفيدپیشانی والے گھوڑے ہوں توکیا وہ اپنے گھوڑے پہچان نہیں لے گا؟عرض کیا: کیوں نہیں، یارسولَ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم !اِرشادفرمایا: جب یہ میرے حوض پر آئیں گے تو ان لوگوں کے اعضا وضو کے باعِث چمکتے ہوں گے اور میں حوضِ کوثر پر ان کے استِقبال کیلئے موجود ہوں گا۔( مسلم ص ۱۲۳ حدیث ۵۸۴، دار الکتاب العربی بیروت ) پیارے پیارے اسلامی بھائیو!بِلاشُبہ ہر عقلمند شخص اِس بات سے اچّھی طرح واقِف ہے کہ صفائی، سُتھرائی انسان کے وَقار میں اِضافہ کرتی ہے جبکہ گندگی اِنسان کی عزّت وعظمت کو گھٹادیتی ہے۔ دینِ اسلام نے جہاں انسان کو کُفْر و شِرْک کی نجاستوں سے پاک کر کے عزّت و بُلندی عطا فرمائی ہے وہیں ظاہری صفائی سُتھرائی کابھی درس دیا ہے۔بہرحال بدن کی پاکیزگی ہو یا لباس کی صفائی،ہر ہر چیز کو صاف سُتھرا رکھنے کی دینِ اسلام میں تعلیم و ترغیب دی گئی ہے، اللہ پاک پارہ 2 سُوْرَۃُ الْبَقَرَہ کی آیت نمبر 222میں اِرشادفرماتاہے: اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ وَ یُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِیْنَ(۲۲۲) تَرْجَمَۂ کنز الایمان :بے شک اللہ پسند رکھتا ہے بہت توبہ کرنے والوں کو اور پسند رکھتا ہے سُتھروں کو۔ اِسی طرح کئی احادیثِ مبارکہ میں بھی صفائی سُتھرائی کی اَہَمِّیَّت کوبیان کیا گیا ہے۔آئیے! 3فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پڑھئے: (1)فرمایا: اَلطُّھُوْرُ نِصْفُ الْاِیْمَانِ یعنی صفائی آدھا ایمان ہے۔ ( ترمذی ج ۵ ص ۳۰۸ حدیث ۳۵۳۰) (2)بے شک اسلام صاف سُتھرا (دِین)ہے تو تم بھی نَظافت(یعنی صفائی سُتھرائی) حاصل کیا کرو کیونکہ جنّت میں صاف ستھرا رہنے والا ہی داخِل ہو گا۔ ( کنز العمال جزء ۹ ج۵ص۱۲۳حدیث ۲۵۹۹۶، دار الکتب العلمیة بیروت ) (3)جو چیز تمہیں حاصل ہو اُس سے نَظافت(یعنی صفائی سُتھرائی) حاصل کرو، اللہ پاک نے اسلام کی بنیاد صفائی پر رکھی ہے اور جنّت میں صاف ستھرے رہنے والے ہی داخِل ہوں گے۔ ( جمع الجوامع ج ۴ ص ۱۱۵ حدیث ۱۰۶۲۴، دار الکتب العلمیة بیروت ) پیارے پیارے اِسلامی بھائیو! ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے آپ کو ہر طرح کی گندگی اور میل کچیل سے پاک و صاف رکھنے کی کوشش کریں،صاف سُتھرارہنے سے انسان کافی حد تک جسمانی بیماریوں سے محفوظ رہ کر ڈاکٹروں کے چکر لگانے سے بھی بچ سکتاہے ۔اپنے آپ کو صاف ستھرا رکھنے اور اپنی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے باوُضُو رہنا بِلاشُبہ ایک بہترین عمل ہے۔ اللہ پاک نے قرآن ِ کریم میں وُضومیں دھوئے جانے والے چند اعضا کو خصوصیت کے ساتھ بیان فرمایا ہے، چنانچہ پارہ 6 سُوْرَۃُ الْمَائِدَہ کی آیت نمبر6 میں ارشاد ہوتا ہے: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا قُمْتُمْ اِلَى الصَّلٰوةِ فَاغْسِلُوْا وُجُوْهَكُمْ وَ اَیْدِیَكُمْ اِلَى الْمَرَافِقِ وَ امْسَحُوْا بِرُءُوْسِكُمْ وَ اَرْجُلَكُمْ اِلَى الْكَعْبَیْنِؕ-وَ اِنْ كُنْتُمْ جُنُبًا فَاطَّهَّرُوْاؕ- ( پ ۶، المائدة ، آیت :۶) تَرْجَمَۂ کنز الایمان :اےایمان والو جب نماز کو کھڑے ہونا چاہو تو اپنے منہ دھوؤ اور کہنیوں تک ہاتھ اور سروں کا مسح کرو اور گٹوں تک پاؤں دھوؤ۔

    باوُضو رہنے کی برکتیں

    ہر وقت باوضو رہناشہادت کامرتبہ پانے کاذریعہ ہے: نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت سیّدنا انس رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے فرمایا:بیٹا اگر تم ہمیشہ باوضو رہنے کی استطاعت رکھو تو ایسا ہی کرو کیونکہ مَلکُ الْموت (یعنی روح قبض کرنے والا فرشتہ) جس بندے کی روح حالتِ وضو میں قبض کرتا ہے اس کے لئے شہادت لکھ دی جاتی ہے۔ ( شُعَبُ الْاِیمان ج ۳ ص ۲۹ حدیث ۲۷۸۳) میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت مولاناشاہ امام اَحمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ لکھتے ہیں:ہمیشہ باو ضو رہنا مستحب ہے۔ (فتاویٰ رضویہ ج۱ص۷۰۲، رضا فاؤنڈیشن لاہور) ایک اور مقام پر فرماتے ہیں:ہمیشہ باوُضُو رہنا اسلام کی سُنَّت ہے۔ (فتاویٰ رضویہ ج۱ ص۷۰۲)بعض عارفین نے فرمایا جو ہمیشہ باوضو رہے اللہ پاک اُسے 7فضیلتیں عطا فرماتا ہے:(1)ملائکہ اس کی صحبت میں رغبت کریں،(2)قلم اُس کی نیکیاں لکھتا رہے، (3)اُس کے اعضا تسبیح کریں،(4)اُس سے تکبیرِ اُولیٰ فوت نہ ہو،(5)جب سوئے اللہ کریم کچھ فرشتے بھیجے کہ جن وانس (یعنی انسان اورجنات)کے شَر سے اُس کی حفاظت کریں،(6)سکراتِ موت (یعنی موت کی تکلیف)اُس پر آسان ہو، (7)جب تک باوضو ہو امانِ الٰہی میں رہے۔ (فتاویٰ رضویہ ج۱ص۷۰۲)

    دل کی صفائی

    حکیمُ الامّت حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:بعض صوفیافرماتے ہیں پاک کپڑوں میں رہناپاک بستر پرسونا ہمیشہ باوضو رہنا دل کی صفائی کا ذریعہ ہے۔ (مرآۃ المناجیح ج۱ص۴۶۸،ضیاء القرآن پبلی کیشنز لاہور)

    احساسِ کمتری کا ایک علاج

    پیارے پیارے اِسلامی بھائیو!ہروَقْت باوُضو رہنے کی عادت ڈالیے کہ باوضو رہنے سے جہاں دیگر بے شمار فوائد وبَرکات حاصل ہوتے ہیں و ہیں اِحساسِ کمتری سے بھی نجات ملتی ہے۔ (حافظہ کیسے مضبوط ہو؟ص۹۵-۹۶) شیخِ طریقت،امیرِ اہل ِسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّارقادری رضوی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے تمام مُسلمانوں کو 72مدنی انعامات“ کا تحفہ عطافرمایاہے جس پر رِضائے الہٰی کے لئے اخلاص کے ساتھ عمل کرنے والا یقیناً نیک مسلمان بن سکتاہے ۔آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے اس رسالے میں دن کا اکثر حصّہ باوضو رہنے کی ترغیب دِلاتے ہوئے مدنی انعام نمبر39میں اِرشاد فرماتے ہیں : ’’کیا آج آپ دن کا اکثر حصہ باوُضو رہے؟ روزانہ اپنا محاسبہ کرتے ہوئے مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرکے ہراِسلامی مہینےکی پہلی تاریخ کو اپنے ذمہ دارکو جمع کروانے کا معمول بنالیجئے نیز ہر ماہ پابندی کے ساتھ عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتیں سیکھنے کے لئے کم از کم تین دن کے مدنی قافلے میں سُنتوں بھرا سفر اختیار کیجئے،لباس و بدن کے ساتھ ساتھ کردار واخلاق بھی صاف سُتھرا ہوجائے گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ کرلو نیَّت خوب کوشِش کرکے ہم اپنا عمل مَدنی انعامات پر ہردم بڑھاتے جائیں گے کرلو نیّت سنّتوں کی تربیَت کے واسِطے قافِلوں میں ہم سفر کرتے کراتے جائیں گے صَلُّوا عَلَی الْحَبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

    کتاب کا موضوع

    کتاب کا موضوع

    Sirat-ul-Jinan

    صراط الجنان

    موبائل ایپلیکیشن

    Marfatul Quran

    معرفۃ القرآن

    موبائل ایپلیکیشن

    Faizan-e-Hadees

    فیضانِ حدیث

    موبائل ایپلیکیشن

    Prayer Time

    پریئر ٹائمز

    موبائل ایپلیکیشن

    Read and Listen

    ریڈ اینڈ لسن

    موبائل ایپلیکیشن

    Islamic EBooks

    اسلامک ای بک لائبریری

    موبائل ایپلیکیشن

    Naat Collection

    نعت کلیکشن

    موبائل ایپلیکیشن

    Bahar-e-Shariyat

    بہار شریعت

    موبائل ایپلیکیشن