30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
شیطان لاکھ سُستی دلائے یہ رسالہ ( 16صَفحات) مکمَّل پڑھ کر ایمان تازہ کیجئے۔
40 حدیثیں دوسرے تک پہنچانے کی فضیلت
فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَہے:جو شخص میری اُمّت تک پہنچانے کیلئے دینی اُمور کی 40 حدیثیں یاد کر لے گا تو اسے اللہ عَزَّ وَجَلَّ قِیامت کے دن عالِمِ دین کی حیثیت سے اُٹھائے گااور بروزِ قیامت میں اس کا شفیع اور گواہ ہوں گا۔ (شُعَبُ الْاِیمان ج۲ ص۲۷۰حدیث۱۷۲۶) اس سے مراد چالیس احادیث کالوگوں تک پہنچانا ہے اگرچہ وہ یاد نہ ہوں ۔ (اشعۃُ اللّمعات ج ۱ ص ۱۸۶) چنانچہ حدیث مبارَکہ میں وارِد فضیلت کے حصول کی نیت سے فضائل دُرُود شریف پر مَبنی چالیس فرامینِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پیش کئے جاتے ہیں ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
40 فرامِینِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
{1} جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے۔ (مُسلِم ص۲۱۶ حدیث۴۰۸)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{2} بروزِ قیامت لوگوں میں سے میرے قریب تر وہ ہوگا جس نے دُنیا میں مجھ پر زیادہ دُرُودِ پاک پڑھے ہوں گے۔ (تِرمِذی ج۲ ص۲۷ حدیث۴۸۴ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{3} جس نے مجھ پر ایک مرتبہ دُرودِ پاک پڑھا اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس پر دس رحمتیں بھیجتا اور اس کے نامۂ اعمال میں دس نیکیاں لکھتا ہے۔ (تِرمِذی ج۲ ص۲۸ حدیث۴۸۴ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{4} مسلمان جب تک مجھ پر دُرُود شریف پڑھتا رہتا ہے فرشتے اُس پر رحمتیں بھیجتے رہتے ہیں ،اب بندے کی مرضی ہے کم پڑھے یا زیادہ ۔ (ابنِ ماجہ ج۱ ص۴۹۰حدیث۹۰۷ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{5} نماز کے بعد حمد و ثناء و دُرُود شریف پڑھنے والے سے فرمایا :’’دُعا مانگ قبول کی جائے گی، سوال کر، دیا جائے گا۔‘‘ (نَسائی ص۲۲۰ حدیث۱۲۸۱)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{6} جبرائیل (عَلَیْہِ السَّلَام ) نے مجھ سے عرض کی کہ ربّ تعالیٰ فرماتا ہے:’’اے محمد! کیا تم اِس بات پر راضی نہیں کہ تمہارا اُمَّتی تم پر ایک سلام بھیجے، میں اُس پر دس سلام بھیجوں ؟‘‘ (نَسائی ص۲۲۲ حدیث۱۲۹۲ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{7} جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ عَزَّ وَجَلَّاُس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے، دس گناہ مٹاتا ہے اور دس دَرَجات بُلند فرماتا ہے۔ (نَسائی ص۲۲۲ حدیث۱۲۹۴ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{8} جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے اور جو مجھ پر دس مرتبہ دُرُود ِ پاک پڑھے اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس پر سو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع