30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عاشقِ اعلیٰ حضرت، شَیخِ طریقَت، امیرِاہل ِسنت ، بانی ٔدعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا
ابو بلال محمد الیاس عطارؔ قادری
دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَۃ
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
’’صدقہ بُری موت کو دُور کرتا ہے ‘‘ کے اکیس حُروف کی نسبت سے اس کتاب کو پڑھنے کی ’’21 نیّتں ‘‘
(از : شیخ ِطریقت، امیر ِاہل سنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ)
فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ : ’’ اچھی نیّت بندے کو جنَّت میں داخِل کر دیتی ہے۔‘‘
(الجامع الصغیر، ص۵۵۷، الحدیث۹۳۲۶، دارالکتب العلمیۃ بیروت)
دو مَدَنی پھول :
(1) بِغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔
(2)جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
(1)ہربارحَمدو(2)صلوٰۃ اور(3)تعوُّذو(4)تَسمِیہ سے آغاز کروں گا (اسی صَفْحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا) (5)اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کی رضا کیلئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مطالَعہ کروں گا (6) حتَّی الامکان اِس کا باوُضُو اور (7)قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا(8) قرآنی آیات اور (9)اَحادیثِ مبارَکہ کی زِیارت کروں گا(10)جہاں جہاں ’’اللّٰہ‘‘ کا نام ِپاک آئے گا وہاں عَزَّ وَجَلَّ اور(11) جہاں جہاں ’’سرکار‘‘کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پڑھوں گا (12))اپنے ذاتی نسخے پر ( ’’یادداشت‘‘ والے صَفْحَہ پر ضَروری نِکات لکھوں گا (13) )اپنے ذاتی نسخے پر( عِندَا لضَّرورت(یعنی ضرورتاً) خاص خاص مقامات پر انڈر لائن کروں گا (14) کتاب مکمَّل پڑھنے کے لیے بہ نیَّت حُصولِ علم ِدین روزانہ کم از کم چار صفحات پڑھ کر علم ِدین حاصل کرنے کے ثواب کا حقدار بنوں گا(15)دوسروں کویہ کتابپڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا (16) اس حدیثِ پاک ’’ تَھَادَوْا تَحَابُّوْا ‘‘ ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی‘‘ (مؤطا امام مالک ، ج۲، ص۴۰۷، رقم : ۱۷۳۱، دارالمعرفۃ بیروت)پرعمل کی نیت سے )ایک یا حسبِ توفیق تعداد میں ( یہ کتابیں خرید کر دوسروں کو تحفۃً دوں گا (17)جن کو دوں گا حتَّی الامکان انہیں یہ ہَدَف بھی دوں گا کہ آپ اِتنے (مَثَلاً 63) دن کے اندر اندر مکمَّل پڑھ لیجیے (18)اس کتاب کے مطالَعے کا ساری اُمّت کو ایصالِ ثواب کروں گا (19)جو مسئلہ سمجھ میں نہیں آئے گا اس کے لیے آیت ِکریمہ :
فَسْــٴَـلُوْۤا اَهْلَ الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَۙ(۴۳)
ترجمۂ کنز الایمان : ’’ تو اے لوگو علم والوں سے پوچھو اگر تمہیں علم نہیں ۔‘‘ (پ۱۴، النحل : ۴۳)
پر عمل کرتے ہوئے عُلَماء سے رُجوع کروں گا (20)ہر سال ایک بار یہ کتاب پوری پڑھا کروں گا(21) کتابت وغیرہ میں شَرْعی غلَطی ملی تو ناشرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا۔ (ناشِرین ومصنّف وغیرہ کو کتا بوں کی اَغلاط صِرْف زبانی بتانا خاص مفید نہیں ہوتا)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع