faizan e khalid bin walid
Description
"فیضانِ خالد بن ولید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ولادت باسعادت: بعثت نبوی سے تقریبا ۲۷برس پہلے اور ہجرتِ نبوی سے چالیس سال پہلے مقامِ ولادت: مَکَّۃُ الْمُکَرَّمَہ زَادَهَا الله شَرَفًاوَّتَعْظِیْمًا نام:خالد،کنیت: ابو سلیمان اور ابو الولید لقب:سیف اللہ آپ قرشی مخزومی ہیں آپ کی والدہ ماجدہ لبابہ صغریٰ ہیں یعنی: اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدتنا میمونہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی بہن سرکارِ دوعالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور حضرت سیِّدُنا ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا آپ کے خالہ زاد ہیں۔ امیر المؤمنین حضرتِ سیِّدُنا عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے بچپن کے دوست ہیں مَکَّۃُ الْمُکَرَّمَہ زَادَهَا الله شَرَفًاوَّتَعْظِیْمًا کے جگر گوشہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نےتلوار کے سائے میں پرورش پائی، اس لئے آپ بہت پھرتیلے اور نڈر تھے، کشتی، گھڑ سواری اور نیزہ بازی کے ماہر تھے۔ آپ کا اسلام قبول کرنا تھا کہ کفر پر غشی طاری ہو گئی آپ کئی جنگوں میں شریک رہے اور ایک بھی جنگ میں شکست نہیں کھائی۔ غزوۂ موتہ(جمادی الاولٰی ۸ھ) آپ ہی کے ہاتھوں فتح ہوا۔ تاریخِ وفات: ۲۸ جمادی الاولٰی ۲۱ھ مزار مبارک: ملکِ شام(حِمْص) "
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.
Comments ( 0 )