Faizan e Aala Hazrat

Book Name:Faizan e Aala Hazrat

بالغ  سے  جَوان ہوجاتے ہیں مگر انہیں بھی نمازکی پابندی تو دَرْکِنار،ٹھیک طرح سے  نماز بھی پڑھنا نہیں آتی اور اس کے ضَروری مسائل سیکھنے کی کوشش تک نہیں کرتے ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ دین سے دُوری کے سبب  نہ تو کبھی ہم نے دِینی مسائل سیکھنے اور دینی تعلیم حاصل کرنے کی جستجو کی اور نہ ہی اپنی اولاد کی اَخْلاقی تربیّت اور انہیں علمِ دین سکھانے کیلئے کسی دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی اِجازت دی۔ہم نے  دُنیاکی مَحَبَّت میں صِرف مال کمانے اوردُنیوی تعلیم کے حُصول کیلئے  کوشاں رہنے کو ہی اپنا مقصد بنالیا ہے۔یادرکھئے !نماز وروزہ اور دیگر مُعاملات کے ضَروری مسائل سیکھنا  فرض ہیں۔لہٰذا زِندگی اور وقت کو غنیمت جانتے ہوئے خود بھی  دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر علم ِدین سیکھئے اور اپنے بچوں کو بھی دینی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے مدرسۃ المدینہ ،دارالمدینہ یاجامعاتُ المدینہ میں داخل کروادیجئے ۔اس کے علاوہ عاشقانِ رسول کے ساتھ  ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنا بھی علمِ دین حاصل کرنے کا اَہَم ذریعہ ہے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مدنی قافلے میں سفر کی بَرَکت سے نہ صرف علمِ دین کی دولت نصیب ہوتی ہے بلکہ ہمارے اندربھی ایسا مدنی اِنقلاب برپا ہوتا ہے کہ دیکھنے والے اَش اَش کراُٹھتے ہیں۔اللہعَزَّ  وَجَلَّ   ہمیں نمازِ باجماعت اَخْلاص واِسْتقامت کے ساتھ مسجد کی پہلی صف میں تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ اداکرنے کی توفیق عطافرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم 

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

عاداتِ مُبارکہ :

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!سَیِّدی اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کی ساری زندگی شریعتِ مُطہرہ کی پاسداری میں  بسر ہوئی ۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی شخصیّت صحیح معنوں میں شریعت کی آئینہ دار نظر آتی