Book Name:Faizan e Shaban
بند ہے، کیونکہ یہ نُفُوسِ قُدْسِیَّہ تمام لوگوں کے سردار ہیں، یہ جن سے ناراض ہوتے ہیں اللہ عَزَّ وَجَلَّاور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَبھی اُن سے ناراض ہوجاتے ہیں ۔ ‘‘(افضل الصلوات علی سید السادات ،ص١٢٧)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگر ہم بھی اللہعَزَّ وَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رِضا چاہتے ہیں اور حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زِیارت کے خَواہشمند ہیں تو دُرُودِپاک کو اپنے صُبح و شام کا وَظیفہ بنالینا چاہیے،سچی لگن کے ساتھ اس میں مگن رہیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ ایک نہ ایک دن ضَرور ہم پر کرم ہوگا اور ہمیں بھی زِیات نصیب ہوجائے گی ۔
میرے آقا ئے نعمت ،سرکارِ اعلیٰ حَضْرتِ ، امامِ اہلسُنَّت مولانا شاہ امام احمدرضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن مختلف اَوْقات میں پڑھے جانے والے وَظائِف اور دُعاؤں کے مَدَنی گُلدستے ’’اَلْوَظِیْفَۃُ الْکَرِیْمَہ‘‘میں حُصُولِ زِیارتِ مُصْطفٰےکےلئے دُرُودِپاک کےچند مَخصوص صیغے ذِکْر کرنے کے بعد لکھتے ہیں: (دُرُودِپاک ) خالص تَعْظِیمِِ شانِ اَقْدس کے لئے پڑھے ، اس نِیَّت کو بھی (دل میں )جگہ نہ دے کہ مجھے زِیارت عَطا ہو ، آگے اُن کا کرم بے حَد و اِنْتہا ہے ۔ مُنہ مدینۂ طیّبہ(زَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً ) کی طرف ہو اور دل حُضُور ِاَقدسصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی طرف،دَسْتْ بَسْتہ(ہاتھ باندھ کر) پڑھے (اور) یہ تَصوُّر باندھے کہ رَوضۂ اَنْور کے حُضُور حاضِر ہوں اور یقین جانے کہ حُضُورِ اَنْور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اسے دیکھ رہے ہیں ،اس کی آواز سُن رہے ہیں ،اس کے دِل کے خطروں پر مُطَّلع ہیں ۔ (الوظیفۃ الکریمہ، ص ٢٨)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگر ہم بھی اِخْلاص واِسْتقامت کے ساتھ اَعْلیٰ حَضْرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے بتائے ہوئے طریقے پرعمل کرتے ہوئے دُرُودِ پاک پڑھنے کی عادت بنائیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ دِیْدارِمُصْطفےٰ سے مُسْتَفِیْض ہونے کے ساتھ ساتھاللہ عَزَّ وَجَلَّ کی ڈھیروں رَحْمتوں اور