Masjid kay Aadab (Haftawar Bayan)

Book Name:Masjid kay Aadab (Haftawar Bayan)

جن کے ذریعے ہم اپناکثیر وَقْت مسجد میں گزار سکتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ عِلْمِ دِین  کا ڈھیروں خزانہ بھی حاصل کرسکتے ہیں مثلاً،

1        پورےماہِ رَمَضانُ الْمُبارَک یاآخری عشرے میں تربیتی اِجتماعی اِعْتکاف کی ترکیب ہوتی ہے۔ جس میں ہزارہااسلامی بھائیوں کو   فرض عُلُوم سکھائے جاتے اور سُنَّتوں کے مُطابِق   مدنی تَربِیَت کی جاتی ہے۔

2        مدنی قافلوں کے مُسافر اسلامی بھائی بھی مسجدوں میں قیام کرتے ہیں ، یُوں انہیں اپنااکثر وقت مسجد میں گُزارنے  اور عِلْمِ دِیْن حاصل کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔

3        بعدِفجرمدنی حلقے کی ترکیب ہوتی ہے، جس میں کم از کم تین (3)آیات، ترجمہ ٔ کنزالایمان وتفسیرخزائن العرفان/تفسیرنورالعرفان/تفسیرصراط الجنان کے ساتھ  سُنائی جاتی ہیں ۔

4        مختلف نمازوں کے بعدمدنی درس یعنی امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی کتب و رسائل کے ذریعے عِلْمِ دِین  کےمدنی پُھول لُٹائے جاتے ہیں ۔

5        دعوتِ اسلامی کے بعض مدنی مراکز(فیضانِ مدینہ) میں ’’مدنی تربیت گاہیں ‘‘مَوْجُود  ہیں ،بنیادی ضروریاتِ دِین،نماز کا عملی طریقہ،مختلف موضوعات پر سُنّتیں وآداب سیکھنے سکھانے کا عمل جاری رہتا ہے۔آپ بھی مَساجد آباد کرنے اور عِلْمِ دِین  سیکھنے سکھانے کیلئے  اس عَظِیْم کام میں شامل ہوکر رحمتِ خُداوَنْدی کے حقدار بن جائیے ۔

6        مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذریعے دُرست مخارج کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھناسکھایاجاتا ہے،اس کی برکت سے بھی اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ مسجدیں آباد رہتی ہیں ۔

7        اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّوقتاً فوقتاً مختلف کورسز(مثلاً63روزہ مدنی تربیتی کورس،41روزہ مدنی انعامات ومدنی قافلہ کورس، کردارساز12روزہ مدنی کورس)اورمختلف مواقع پرہونے والے مدنی مشوروں اورتربیتی اجتماعات کے ذریعے کثیر عاشقانِ رسول مسجدوں کوآبادرکھنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں ۔

رِسالہ مساجد کے آداب کا تعارف: