Meraj e Mustafa ki Hikmatain

Book Name:Meraj e Mustafa ki Hikmatain

دکھائی جائے گی محشر میں شانِ محبوبی

کہ آپ ہی کی خوشی آپ کا کہا ہوگا

خدائے پاک کی چاہیں گے اگلے پچھلے خوشی

خدائے پاک خوشی اِن کی چاہتا ہوگا

کسی کے پاؤں کی بیڑی یہ کاٹتے ہوں گے

کوئی اسِیرِ غم ان کو پکارتا ہوگا

کسی طرف سے صدا آئے گی حضور آؤ

نہیں تو دَم میں غریبوں کا فیصلہ ہوگا

کوئی کہے گا دُہائی ہے یا رسول الله

تو کوئی تھام کے دامن مچل گیا ہوگا

کسی کو لے کے چلیں گے فرشتے سُوئے حجیم

وہ ان کا راستہ پھر پھر کے دیکھتا ہوگا

زبان سوکھی دِکھا کر کوئی لبِ کوثر

جنابِ پاک کے قدموں پہ گِر گیا ہوگا

کوئی قریبِ ترازو کوئی لبِ کوثر

کوئی صِراط پر ان کو پکارتا ہوگا

یہ بے قرار کرے گی صدا غریبوں کی

مقدس آنکھوں سے تار اشک کا بندھا ہوگا

ہزار جان فدا نرم نرم پاؤں سے

پُکار سُن کے اسیروں کی دوڑتا ہوگا

عزیز بچہ کو ماں جس طرح تلاش کرے

خدا گواہ یہی حال آپ کا ہوگا